- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,292
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
"صبح اٹھتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ پٹرول اتنے روپے بڑھ گیا، لڑائی کسی کی (امریکہ، ایران کی)ہے، رگڑے ہم جارہے ہیں۔ جب لڑائی ختم ہوتی ہے تو کہتے ہیں کہ پٹرول کی قیمت کم ہونے میں ایک مہینہ لگے گا، جب افواہ پھیلتی ہے کہ امریکہ نے میزائل کا رخ ایران کی طرف کردیا ہے تو کہتے ہیں کہ پٹرول مہنگا کردو۔ عمران خان پاگل تھا ، جب تیل 110 ڈالر فی بیرل تھا تو وہ 140 روپے پر پٹرول دے رہا تھا، اب 75 یا 85 ڈالر فی بیرل ہے اور یہ 333 روپے بیچ رہے ہیں، کیوں؟"-شہری
"ہم جب سے پید اہوئے ہیں یہی سنتے آئے ہیں کہ خزانہ خالی ہے، حکومت کمزور ہے۔ کوئی کمزور نہیں،اپنے لئے ٹھیک ہیں۔ سب کچھ انکے لئے ہے؟ ان غریبوں، میرے جیسے لوگوں جن کی داڑھیاں سفید ہوگئی ہیں، انکے لئے کچھ نہیں ہے؟ ہم بھی قرضئی ہوگئے، ہماری جو آنیوالی نسلی ہے وہ بھی قرضئی ہوگئی ہے۔ جنہوں نے پیدا ہونا ہے، انہوں نے قرضہ لیا ہے؟ "- لاہورکا شہری۔۔ "شہباز شریف شبانہ روز محنت کرتے ہیں"-اینکر۔۔"یہ بیچارے بھی شبانہ ہی کرتے ہیں،انکا نام شبانہ رکھ دو، رضوانہ رکھ دو یا صائمہ رکھ دو"-شہری





