[FONT=&]اس کیس کو ناروے میں جرائم کی تاریخ کا بدترین کیس کہا جا سکتا ہے۔ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے مناظر نہ صرف لائیو دکھائے جاتے تھے بلکہ انہیں جانوروں سے جنسی تعلق قائم کرنے پر بھی مجبور کیا جاتا تھا۔[/FONT] [FONT=&][/FONT] [FONT=&][FONT=&]ناروے کی پولیس نے ملک کے مغرب میں ایک ایسے نیٹ ورک کو پکڑ لیا ہے، جو بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں ملوث ہے۔ ناروے پولیس کے نائب سربراہ گونر فلوئے شٹاڈ کے مطابق مختلف علاقوں میں اس نیٹ ورک سے وابستہ 31 مشتبہ افراد کے خلاف کارروائی جاری ہے جبکہ 20 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ناروے میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے اس کیس کو اب تک کا سب سے بڑا کیس قرار دیا جا رہا ہے۔ ناروے کے مقامی میڈیا کے مطابق یہ وہ واحد کیس ہے، جس میں بچوں کو اس قدر ظلم و زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
اس کیس کی مرکزی تفتیش کار خاتون ہلڈے رائکراس کا کہنا تھا کہ 150 ٹیرا بائٹس کا ڈیٹا قبضے میں لیا گیا ہے، جو بچوں کی تصاویر اور ویڈیوز پر مشتمل ہے۔ اس ڈیٹا سے ایسی ویڈیوز بھی ملی ہیں، جن میں بچوں کو دوسرے بچوں یا پھر جانوروں سے جنسی تعلق قائم کرنے پر مجبور کیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ نیٹ ورک ڈارک نیٹ میں قائم ہوا اور یہ سبھی لوگ ایک دوسرے سے خیالات کا تبادلہ بھی کرتے تھے۔ بعض اوقات بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی لائیو دکھائی جاتی تھی۔
اس نیٹ ورک میں ملوث زیادہ تر افراد پڑھے لکھے ہیں جبکہ ان میں وکلاء اور سیاستدان بھی شامل ہیں۔ گرفتار ہونے والے چند ملزمان نے شیرخوار بچوں کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا جبکہ ایک ملزم نے اپنے ہی بچے کے ساتھ بدسلوکی کا اعتراف کیا ہے۔
والدین کی اجازت سے میں والدین کی اجازت سے بیڑیاں لگاتا ہوں کیونکہ بعض طالبعلم بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں تو انہیں قابو میں رکھنے کے لیے یہ طریقۂ کار اختیار کرنا پڑتا ہے۔ یہ صرف میرے مدرسے میں ہی میں نہیں بلکہ علاقے کے دوسرے مدرسوں میں بھی ہوتا ہے۔
قاری غلام رسول
[FONT=&]جنوبی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں پولیس نے ایک دینی مدرسے پر چھاپہ مار کر پچیس محبوس طلباء کو بازیاب کرانے کے بعد مدرسے کے مہتمم قاری غلام رسول کو حراست میں لے لیا ہے۔
[/FONT] [FONT=&]قاری غلام رسول کا دعویٰ ہے کہ جب پولیس نے ان کے مدرسے پر چھاپا مارا تو کوئی بھی طالبعلم نہ تو قید تھا اور نہ ہی بیڑیوں میں جکڑا ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے مدرسے سے بھاگے ہوئے ایک طالبعلم کو ان کے مخالفین ان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔[/FONT] [FONT=&][TABLE="align: left"]
[TR]
[TD="bgcolor: #FFFFFF"]
[/TD]
[TD][/TD]
[/TR]
[/TABLE]
[/FONT] قاری غلام رسول پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ زیر تعلیم طلباء کو نا صرف بیڑیاں باندھ کر رکھتے بلکہ انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بناتے رہے ہیں۔ بازیاب ہونے والے طلباء کی عمریں پانچ سے پندرہ برس کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔
[FONT=&]مظفرگڑھ کے ضلعی پولیس افسر رائے محمد طاہر کے مطابق پولیس نے تحصیل کوٹ ادو کے نواحی علاقے موضع ہالہ میں واقع دینی مدرسے کے ایک طالبعلم پندرہ سالہ عرفان کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو تین طلباء کو بیڑیوں میں جکڑا ہوا پایا جبکہ بائیس طلباء مدرسے کے دو مختلف کمروں میں بند تھے، جن کے دروازوں پر تالے لگے ہوئے تھے۔[/FONT] [FONT=&]ضلعی پولیس افسر کے مطابق بازیاب کرائے گئے کچھ طلباء نے قاری غلام رسول پر جنسی زیادتی کرنے کا الزام بھی لگایا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ انہیں مدرسے سے جنسی قوت بڑھانے والی ادویات اور انجکشنز بھی ملے ہیں۔اس حوالے سے نو اور بارہ سال عمر کے دو طلباء کا طبی معائنہ بھی کرایا گیا ہے، جس کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔[/FONT] [FONT=&]طالبعلم عرفان نے پولیس کو بتایا کہ اس نے تین ہفتے قبل ہی قاری غلام رسول کے مدرسے میں داخلہ لیا تھا۔ عرفان کے مطابق مدرسے میں زیر تعلیم طلباء کو کمروں میں بند رکھا جاتا اور قرآن پڑھانے کے لیے دس دس کی ٹولیوں میں نکالا جاتا، اگر کوئی اس پر احتجاج کرتا تو اسے بیڑیاں ڈال دی جاتیں۔ [/FONT] [FONT=&]طلباء کو بیڑیاں لگانے کے حوالے سے قاری غلام رسول کا کہنا تھا کہ وہ ایسا والدین کی اجازت سے کرتے ہیں، کیونکہ بعض طالبعلم بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں تو انہیں قابو میں رکھنے کے لیے یہ طریقۂ کار اختیار کرنا پڑتا ہے۔ یہ صرف میرے مدرسے میں ہی میں نہیں بلکے علاقے کے دوسرے مدرسوں میں بھی ہوتا ہے۔[/FONT] [FONT=&]مدرسے سے برآمد ہونے والے طلباء کو ان کے والدین کے حوالے جبکہ قاری غلام رسول کو چار اپریل تک کے لیے عدالتی تحویل میں جیل بھجوا دیا گیا ہے۔
الله کا نام ہر زی روح لیتا ہے ، چاہے اس کو ظاہری طور سے مانے یا نہ مانے لیکن دہشت گرد ملا ایسا بد بخت ہوتا ہے جو خود کش بمبار کی تو حمایت کرتا ہے لیکن الله کا مذاق اڑاتا ہے اور حملہ بھی کرتا ہےتو مسجدوں پر
اگر اللہ لوگوں کو ایک دوسرے کے ذریعے دفع نہ کرتا رہے توخانقاہیں اور گرجا اور معبد اور مسجدیں، جن میں اللہ کا کثرت سے نام لیا جاتا ہے، سب مسمار کر ڈالی جائیں اللہ ضرور اُن لوگوں کی مدد کرے گا جو اس کی مدد کریں گے اللہ بڑا طاقتور اور زبردست ہے
الله کا نام ہر زی روح لیتا ہے ، چاہے اس کو ظاہری طور سے مانے یا نہ مانے لیکن دہشت گرد ملا ایسا بد بخت ہوتا ہے جو خود کش بمبار کی تو حمایت کرتا ہے لیکن الله کا مذاق اڑاتا ہے اور حملہ بھی کرتا ہےتو مسجدوں پر
اگر اللہ لوگوں کو ایک دوسرے کے ذریعے دفع نہ کرتا رہے توخانقاہیں اور گرجا اور معبد اور مسجدیں، جن میں اللہ کا کثرت سے نام لیا جاتا ہے، سب مسمار کر ڈالی جائیں اللہ ضرور اُن لوگوں کی مدد کرے گا جو اس کی مدد کریں گے اللہ بڑا طاقتور اور زبردست ہے
جناب آپ جن مساجدمیں الله کے نام لیواؤں سے مستفید ہونے جاتے ہیں ان کا نام ہی پوچھا ہے. اتنی پہیلیاں کیوں سنا رہے ہیں. مسجد نہیں تو کسی گرجے، مندر، گوردوارے کا نام ہی لے لیں
جناب آپ جن مساجدمیں الله کے نام لیواؤں سے مستفید ہونے جاتے ہیں ان کا نام ہی پوچھا ہے. اتنی پہیلیاں کیوں سنا رہے ہیں. مسجد نہیں تو کسی گرجے، مندر، گوردوارے کا نام ہی لے لیں