Advertisement

بچوں کی لڑائی میں بڑوں کی فائرنگ، 2 سگے بھائی، باپ بیٹا جاں بحق

po1h1h13.jpg


لاڑکانکہ میں بچوں کی لڑائی میں بڑوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ لاڑکانہ کے علاقے گوٹھ نائچ میں زنگیجو برادری میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے اور ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے باپ بیٹے اور دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے، 4 افراد کی اچانک ہلاکت کے بعد علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے می پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کیا اور قتل میں ملوث ملزم وقار زنگیجو کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے لاڑکانہ کے چانڈ اسپتال منتقل کردی ہیں

واقعہ کے حوالے سے ایس ایس پی میر روحل کھوسو نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، تمام ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔