Advertisement

بچوں کی تربیت - ایک نقطہ نظر

آج کل بچوں کی تربیت پر بہت سی کتب اور مقالہ جات لکھے جا رہے ہیں. کچھ عرصہ پہلے کی بات ہے کہ مجھے ایک واقعہ سننے کو ملا کہ ایک شخص ایک بزرگ کے پاس اپنا ٥ سال کا بیٹا لے کر گیا اور ان سے کہا کہ آپ اس کی تربیت کر دیں. تو بزرگ نے پوچھا کہ آپ کے بیٹے کی کیا عمر ہے. تو آدمی نے جواب دیا کہ یہ ٥ سال کا ہو گیا ہے. تو بزرگ نے کہا کہ اب مجھے کیا کرنا ہے اب تو اس کی تربیت ہو چکی ہے اب تم اس کو واپس لے جاؤ. اس وقت تو میں نے اس واقعہ پر بہت سبحان الله اور ماشااللہ کہا. لیکن قرآن کی طرف رجوع کرنے کے بعد کچھ سوالات اس واقعہ کے متعلق ا گئے ہیں جو اس مضمون میں زیر بحث لانے کی کوشش ہے

قرآن کا اگر ایک اہم مقصد انسانوں کی تربیت ہے کہ وہ شیطان کے راستے سے نکل کر خدا کے راستے پر چل پڑیں. اگر انسان کی تربیت پانچ یا چھ سال تک ہو جاتی ہے اور اس کے بعد کچھ ہو نہیں سکتا تو پھر بچوں کی تربیت پر قرآن میں کچھ سیر حاصل گفتگو ہونی چاہیے تھی. قرآن کا جو تھوڑا بہت مطالعہ کیا تو اس میں بچوں کی تربیت کے حوالے سے کچھ خاص مواد ملا نہیں

قرآن کے کچھ مقامات جہاں پر الله کے نیک لوگوں نے اپنی اولاد کو کوئی نصیحت کی ہے وہاں بھی ایسا لگتا ہے کہ وہ اولاد اچھی خاصی بالغ اور سمجھدار ہو چکی ہے

وَوَصَّىٰ بِهَا إِبْرَاهِيمُ بَنِيهِ وَيَعْقُوبُ يَا بَنِيَّ إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَىٰ لَكُمُ الدِّينَ فَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنتُم مُّسْلِمُونَ
(سوره بقرہ آیت ١٣٢)
أَمْ كُنتُمْ شُهَدَاءَ إِذْ حَضَرَ يَعْقُوبَ الْمَوْتُ إِذْ قَالَ لِبَنِيهِ مَا تَعْبُدُونَ مِن بَعْدِي قَالُوا نَعْبُدُ إِلَٰهَكَ وَإِلَٰهَ آبَائِكَ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ إِلَٰهًا وَاحِدًا وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ (سوره بقرہ آیت ١٣٣)
اور اسی بات کی ابراھیم اور یعقوب نے بھی اپنے بیٹوں کو وصیت کی کہ اے میرے بیٹو بے شک الله نےتمہارے لیے یہ دین چن لیا سو تم ہر گز نہ مرنا مگر درآنحالیکہ تم مسلمان ہو
کیا تم حاضر تھے جب یعقوب کو موت آئی تب اس نے اپنے بیٹوں سے کہا تم میرے بعد کس کی عبادت کرو گے انہوں نے کہا ہم آپ کے اور آپ کے باپ دادا ابراھیم اور اسماعیل اور اسحاق کے معبود کی عبادت کریں گے جو ایک معبود ہے اور ہم اسی کے فرمانبردار ہیں

وَإِذْ قَالَ لُقْمَانُ لِابْنِهِ وَهُوَ يَعِظُهُ يَا بُنَيَّ لَا تُشْرِكْ بِاللَّهِ إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ
اور (یاد کیجئے) جب لقمان نے اپنے بیٹے سے کہا اور وہ اسے نصیحت کر رہا تھا: اے میرے فرزند! اﷲ کے ساتھ شرک نہ کرنا، بیشک شِرک بہت بڑا ظلم ہے

ایک مسلمان کے طور پر میرے لئے رہنمائی کا دوسرا شرچشمہ سنہ ہے. تو میں نے سنہ کی طرف رجوع کیا تو جو پہلی بات معلوم ہوئی کہ اسلام میں صحابی وہی ہے جس نے بلوغت کے بعد اسلام کی حالت میں نبی کو دیکھ لیا یا مل لیا. اور ایک ادنیٰ سے صحابی کا بھی رتبہ بعد کے افضل سے افضل عابد زاہد سے اوپر ہے. لیکن اگر ایک شخص کی تربیت ٥ سال تک مکمل ہو گئی ہوتی ہے تو پھر صحابی تو اس کو ہونا چاہیے تھا جس نے نبی کی تربیت ٥ سال سے پہلے حاصل کی ہو نہ کہ جو ملا ہی نبی کو ٥٠ سال کے بعد ہو. یا کم از کم ایسے لوگوں کو تو صحابی سمجھنا چاہیے جو نبی کی حیات میں تو ٥ سال سے کم تھے لیکن ان کی بلوغت سے پہلے ہی نبی کا انتقال ہو گیا. لیکن ایسا بھی نہیں ہے.
دوسری بات یقیناً بچوں کی تربیت ایک اہم ذمہداری ہے جس پر غفلت نہیں برتی جانی چاہیے لیکن والدین کی یہ تربیت ساری زندگی چلتی رہنی چاہیے. اور جیسے جیسے بچے بڑھے ہوتے ہیں ویسے ویسے ان کے سوالات بڑھتے جاتے ہیں ویسے ویسے ان کا حلقہ احباب وسیع ہوتا جاتا ہے اور ویسے ویسے ہی تربیت کی اہمیت اور ضرورت زیادہ ہوتی جاتی ہے

ہم اپنی زندگی میں اپنے ارد گرد دیکھتے رہتے ہیں کہ بچپن میں کچھ بچے بہت زہین اور اول آنے والے ہوتے ہیں اور میٹرک کے بعد ایک ڈیم سے ان کی کارکردگی خراب ہو جاتی ہے. کچھ شروع میں بمشکل پاس ہونے والے ہوتے ہیں اور بعد میں ایک دم سے وہ کلاس میں صف اول کے بچوں میں شامل ہو جاتے ہیں اور یہ پڑھائی ہی نہیں ہر معاملہ میں دیکھا جا سکتا ہے. کچھ بچپن میں بلکل بھی نمازی نہیں ہوتے اور جوانی میں تہجد گزار ہو جاتے ہیں اور کچھ بچپن میں تبلیغ کرنے والے بعد میں غلط کاموں میں پر جاتے ہیں

اس لئے میری خیال سے بچوں کی تربیت اہم ضرور ہے لیکن ہم نے اس کو اتنا اہم بنا دیا ہے کہ بعد کی عمر کی تربیت اور رہنمائی جو بچپن کی تربیت سے بہت زیادہ اہم ہے اس کو اہمیت ہی دینا چھوڑ دیا ہے. جب ایک بچہ جو جوانی کی دہلیز پر پہنچتا ہے اور اس عقائد، عبادات (نماز، روزہ، حج، زکات وغیرہ کے مسائل) اور اسلام کی روح سمجھانے کی ضرورت ہوتی ہے تب والدین اس کام کو بلکل چھوڑ دیتے ہیں اور یہ چیزیں وہ معاشرے یا اپنی حلقہ احباب سے سیکھتا ہے جو کہ خود سیکھ رہے ہوتے ہیں اور ایک کشمکش سے گزر رہے ہوتے ہیں.
​
 
Last edited:
Advertisement
اچھا لکھا ہے ، مختصر بات یہ کے انسان اپنی شعوری کیفیت کو پا لینے کے بعد اپنے حساب کا خود ذمے دار ہے اور اس سے پہلے پہلے قرآن میں آپکو یہ بتا دیا جاتا ہے کے اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو آگ سے بچاؤ ، تو اس سے بھی بہت کچھ سمجھنے میں ملتا ہے ، اصل میں جو عقیدہ آپ بچے میں بھر دیں گے اسکے اثرات زندگی بھر رہے گے
-
-
اور لقمان علیہ السلام جو اپنے جوان بیٹے کو ایسی شاندار نصیحت کر رہے ہیں ذرا سوچیں کے بچپن میں اسی بچے کو کیسا عمل کر کے دکھایا ہوگا جس کی وہ وفات سے پہلے نصیحت کر رہے ہیں ، انسان کا کوئی بھی لمحہ تفکر سے خالی نہیں اور سمجھدار ماں باپ بچوں کے ہر لمحے کے چوکیدار ہیں، اور اگر بچوں کی دنیاوی زندگی میں انکی ہم کمال چوکیداری کرتے ہیں تو آخرت کی کیوں نہیں ؟ اس لیے ان کے آخرت کے مستقبل کے لیے جہاں تک ہو سکے سوچنا اور عمل کرنا چاہیے باقی آپ کے وہ بابا جی جنہوں نے ایسا کچھ کہا پتا نہیں کیوں کہا کیوں کے ہمارے ہاں اتنے رنگ کے بابے پاے جاتے ہیں کے کنفیوزن کا ہونا طہ ہے
 
Last edited:
[FONT=&amp]دوسری بات یہ کہ اگر یہ اتنی ہی اہم بات ہوتی تو ہو سکتا ہے کہ الله نبی کو کچھ بیٹے ہی دے دیتا جن کی تربیت کو دیکھ کر ہم اپنی نسلوں کو ٹھیک رکھتے. یقیناً بچوں کی تربیت ایک اہم ذمہداری ہے جس پر غفلت نہیں برتی جانی چاہیے لیکن والدین کی یہ تربیت ساری زندگی چلتی رہنی چاہیے. اور جیسے جیسے بچے بڑھے ہوتے ہیں ویسے ویسے ان کے سوالات بڑھتے جاتے ہیں ویسے ویسے ان کا حلقہ احباب وسیع ہوتا جاتا ہے اور ویسے ویسے ہی تربیت کی اہمیت اور ضرورت زیادہ ہوتی جاتی ہے[/FONT]​

اس بات کے لیے آپ کو ،،ڈس لائک دینا بنتا ہے کے ایک اچھے سوال میں پوری بونگی ماری آپ نے عام انسانوں تک قیاس کرنا یا اندازے لگانا ٹھیک ہے پر کبھی کسی نبی یا صحابی کی زندگی پر ایسا تبصرہ نہیں کرنا چاہیے اللہ چاہتا تو غلط بات لکھنے سے پہلے تمھارے ہاتھ توڑ دیتا (شائد غصہ محسوس ہو ) پر سمجھانے کے لیے کہ رہا ہوں
-
-
اس بات کے لیے آپ کو ،،ڈس لائک دینا بنتا ہے کے ایک اچھے سوال میں پوری بونگی ماری آپ نے عام انسانوں تک قیاس کرنا یا اندازے لگانا ٹھیک ہے پر کبھی کسی نبی یا صحابی کی زندگی پر ایسا تبصرہ نہیں کرنا چاہیے اللہ چاہتا تو غلط بات لکھنے سے پہلے تمھارے ہاتھ توڑ دیتا (شائد غصہ محسوس ہو ) پر سمجھانے کے لیے کہ رہا ہوں
-
-
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم امت کے لیے اور ہماری رہنمائی کے حساب سے روحانیت میں ہمارے باپ کی حثیت رکھتے ہیں اور انکی ازواج ہماری مائیں اور ذرا محسوس کرو کے آج تک وہ ہماری رہنمائی کر رہے ہیں کوئی مسلمان انکار کر سکتا ہے تو بتائے
 
Last edited:
Advertisement
اور براے مہربانی جن کو بچو کی فکر ہے وہ بابے تلاش نا کریں بلکہ خود سے کچھ وقت دے تو ان بابوں سے بہتر ہے جن سے امیدیں لگائی جا رہی ہوں
 
واقعی ایک مختلف نقطہ نظر ہے. سوچنا چاہیے. شکریہ