- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,292
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
"یہ لوگ لنگر کیلئے کئی گھنٹے کھڑے ہوں گے تو کیا موٹرسائیکلوں کیلئے مسٹر پتلو کے گھر نہیں جائیں گے؟ پھر یہ قوم روتی بھی جائے گی، کچلی بھی جائے گی"-شہری۔۔
"یہ میں مسجد کے نیچے کھڑا ہوں، مجھ پر اللہ کی لعنت ہو، مجھے مسٹر پتلو کا تب پتہ چلا جب اسے 4، 5 ماہ پہلے (ن لیگ کی طرف سے) سپورٹ ملنا شروع ہوئی، ورنہ میں اس سے پہلے اس نہیں جانتا تھا۔مجھے اسے منحوس کہنے دو، اس منحوس آدمی نے ہماری ماؤں، بہنوں،بیٹیوں کو اخلاقی طور پر ختم کرکے رکھ دیا، میں نے اس کی شکل تب دیکھی جب سیالکوٹ کا واقعہ ہوا، لیکن بدقسمتی سے قوم اسے پہلے سے جانتی تھی"-اینکر
"میرے پاس بل کے پیسے نہیں ہیں اور نہ ہی راشن ہے۔ آٹا، چینی، پتی گھر میں کچھ نہیں ہے"- نمکو بیچنے والا شخص اپنے حالات بتاتے ہوئے روپڑا۔۔ "جب گھر میں بچیوں کو بھوکا دیکھتا ہوں تو بہت رونا آتا ہے،ان کا دکھ دیکھا نہیں جاتا، رات کو داتا دربار سے روٹی کھاتا ہوں، بچوں کو ادھار لیکر کھلادیتا ہوں، سارا دن بیٹھا رہتا ہوں، مزدوری نہیں ملتی۔ کام کی تلاش میں شیرانوالہ گیٹ سے سگیاں پل پیدل جاتا ہوں، مجھے 8000 روپے بل آیا ہے، مجھے پتہ ہے کہ میں نے کیسے بل دیا ہے"- لاہور کا مزدور
"کرائے کے گھر میں رہتا ہوں، 30 ہزار روپے کرایہ ہے، 24 ہزار کے قریب بل آ جاتا ہے۔ پہلے ریڑھی لگاتا تھا، 2 ہزار روزانہ کما لیتا تھا۔ سرکاری ریڑھی کے لیے درخواست دی، لیکن ایک لاکھ روپیہ مانگ رہے ہیں، اور ریڑھی وہاں لگانے کا کہتے ہیں جہاں گاہک نہیں ہیں۔ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں، کہاں جاؤں؟ میں عمران خان کو برا بھلا کہتا تھا، لیکن آج لنگر کے لیے مائیں، بہنیں قطار میں، بیٹیاں کھڑی ہیں۔ ایسا عمران خان کے دور میں نہیں تھا۔ میں گھر جا کر روتا ہوں، یہاں رو نہیں سکتا"۔ لاہور کا شہری
"جو بندہ اپنی بہن بیٹی کو سڑک پر لے آیا وہ بندہ نہیں ہے، وہ بے غیرت ہے، اپنی بہن، بیٹی، بیوی، ماں کو دکھارہے ہیں، ان کے کپڑے، واش روم دکھارہے ہیں،رجب بٹ شاہ عالم مارکیٹ میں ایک دکان پہ مزدوری کیا کرتا تھا، اس کا گزارہ نہیں ہورہا تھا جو بہن بیٹی کو سڑک پر لے آیا؟ ہم پنجابی ٹگے ہیں، جس طرف ہمیں لگادو، ہم اس طرف لگ جاتے ہیں، انہیں ہم جتنا زیادہ دیکھتے ہیں، اتنا ہی انہیں فائدہ ہوتا ہے"- لاہور کا بزرگ شہری
Last edited:





