Advertisement

بوٹ والے اور سونے کا انڈا

نادان جی سے انتہائی معذرت کے ساتھ، پاکستان کی تباہی اور بربادی میں بوٹ والوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے، اور تو اور یہ جو شریفین ہم پہ مسلط ہیں یہ بھی انہی کی دین ہے، آدھا ملک گنوا دیا اور نہ کوئی شرم نہ حیا، الٹا بچےکچھے پاکستان کو اپنی جاگیر بنا لیا کاروبار کرنے نکلے ہیں سب. سیاست دانوں اور بوٹ والوں میں بس یہ فرق ہے کہ بوٹ والے سونے کا انڈا دینے والی مرغی کی ساتھ ساتھ حفاظت بھی کرتے ہیں کہ یہ نہ رہی تو پھر کھائیں گے کہاں سے اور کہیں یہ نہ ہو کہ سیاست دان لالچ میں پوری مرغی ہی ذبح نہ کر لیں​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
جناب بوٹ والے اور ان کی ناجائز اولاد دونوں اس وقت مرغی سے بندوق کی زور پہ ۲۴ گھنٹے مسلسل انڈے نکلوا رہے ہیں۔ مرتی ہے تو مر جائے، ان کی بلا سے۔ ان کی تو دولت، اولادیں اور خاندان پہلے ہی باہر ہیں یہ بڑے آرام سے لندن اور جدے بھاگ جائیں گے۔
 
Last edited:
آپ کی بات سے ۱۰۰ فی صد اتفاق کیا جا سکتا ہے، کہ فوج مرغی کا خیال رکھتی ہے اور روز کے ایک انڈے پر اکتفا کرتی ہے۔ سیاست دان اسکی شہ رگ پر نظر رکھتے ہیں۔ سب اپنا اپنا فائدہ دیکھتے ہیں۔ بس کچھ فائدہ دے کر فائدہ اٹھاتے ہیں اور کچھ صرف مفاد کے چکر میں رہتے ہیں۔
 
Advertisement

انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ ہر اس ادارے کی کرپشن کو بے نقاب کیا جائے۔۔ اس پر تنقید کی جائے جو پاکستان کی اس حالت کا ذمہ دار ہے۔۔۔ چاہے وہ کوئی جمہوری سیاستدان تھا یا فوجی جرنیل تھا۔۔۔۔ جس جس نے پاکستان کو نقصان پہنچایا ان کی وکالت کوئی ذی شعور انسان کر ہی نہیں سکتا ۔۔۔۔ ایوب خان، ضیاءالحق سے لیکر مشرف تک ان جرنیلوں نے پاکستان کو جن حالات سے دوچار کیا اس پر ان کا دفاع نہیں کیا جا سکتا۔۔۔ اس کے ساتھ ساتھ نوازشریف اور زرداری خاندان نے جو پاکستان کو نقصان پہنچایا اور لوٹ کر اپنی جائدادیں بیرون ملک بنائی ہیں اس کی بھی سخت مخالفت کرنی چاہیے۔۔۔۔



لیکن اس سب کے ساتھ ساتھ ایک چیز سے ضرور بچنا چاہیے ۔۔۔ پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے اور ہماری افواج دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہیں۔۔۔ مریم نواز سوشل میڈیا سیل کی طرح پروپیگنڈے کرنا غداری کے مترادف ہے۔۔۔ پاکستان کے تمام حالات کا ذمہ دار فوج کو قرار دے دینا یا پھر اپنی تین سالہ ناکامیوں کو ضرب عضب کے کھاتے میں ڈالنا ۔۔۔ یہ سراسر پٹواری سوچ ہے۔۔۔ اس سے ضرور بچنا چاہیے۔۔۔۔ لیکن کرپٹ جرنیلوں پر تنقید کرنا جائز ہے۔۔۔



​
 
[hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar]

افسوس صد افسوس کہ شاہیں نا بنا تو
 
ہر اس پر لعنت ، جو پاکستانی ہوتے ہوے بھی پاکستانی نہی ہے

چاہے وہ سیاستدان ہو ، فوجی ہو یا شہری

ہر اس پاکستانی کو سلام جو پاکستان کو اپنا گھر ، اپنا ملک سمجھتا ہے اور اپنے گھر کو لوٹتا نہی ہے بلکہ سنوارتا ہے

بہت کم لوگ ایسے ہیں جو ایسے سلام کے مستحق ہیں

کیوں کہ اس میں ایک دودھ والا بھی بے ایمان ہے اور وزیر اعظم بھی بے ایمان ہے
 
Last edited:
CpxwwoEWEAAD7wX.jpg

Keep the threat alive so we can squeeze the budget. Already US paid 32 Billion dollar to the Army since 9/11. No body knows where did that money go. Our national debt is keep increasing and poverty is increasing at the same time.
 
Last edited: