- Joined
- Jan 19, 2014
- Posts
- 418
- Reaction score
- 583
- Points
- 0
صاحبو یوں تو یہ لطیفہ کافی پرانا ہو چکا مگر آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورت حال میں ایک سیاسی جماعت کی انقلابی قلابازیاں بے ساختہ مجھے اس لطیفے کے مرکزی کردار کی یاد دلاتی ہیں، تو بات کچھ یوں ہے کہ غربت اور مفلسی کہ مارے ایک میراثی نے رب کے حضور گڑگڑا کر ایک کمپلینٹ فائل کی کہ یا رب میں تیرا بندہ اب مزید اس مستقل مفلسی و غربت سے نبرد آزما نہیں رہ سکتا، اب تو میرا کوئی پکا بندوبست کر اور مجھے بھی مالی آسودگی کے کچھ دن دکھا. میراثی کی التجا قبول ہوئی اور الله کے حکم سے ایک فرشتہ نازل ہوا اور پوچھا کہ ہاں بھئی بتاؤ کیا چاہتے ہو جس پر میراثی نے اپنی سمجھ بوجھ کے مطابق بس اتنا مانگا کہ اسے کسی طرح بس قبل از وقت بتا دیا جایا کرے کہ گاؤں میں کونسا بیمار شفا پانے والا ہے اور کس نے اب منکر نکیر کے سامنے حاضری دینی ہے.
فرشتے نے میراثی کی بات سن کر کچھ دیر کو آنکھیں موندھیں اور ایک وقفے ک بعد کہا کہ ٹھیک ہے جب بھی تم بیمار سے ملنے جاؤ تو مریض کی چارپائی کو دیکھنا جو اگر وہاں فرشتہ تمہیں مریض کے سرہانے نظر آے تو جان لینا کہ یہ مریض بحکم خداوندی شفا پانے کو ہے اور اگر تمہیں فرشتے مریض کی پائینتی کی جانب نظر آئیں تو پھر سمجھ لینا کہ بس یہ بندہ اپنی سانسیں پوری کر چکا.
میراثی اس کرامت کے حصول پر اللہ کا شکر ادا کرنے لگا اور پھر گاؤں میں جب بھی کوئی شخص بیمار پڑتا یہ میراثی اسکی صحتیابی کی نوید یا متوقع موت کی خبر اسکے گھر والوں کو دے دیتا اور بدلے میں اپنی درست پیشن گوئی پر اپنا انعام وصول کر لیتا، یوں دن با دن اس میراثی کی شہرت بڑھتی گئ اور درست پیش گوئیوں کے بدلے ملنے والے انعامات سے اسکی مالی حالت بھی کافی مستحکم ہو گئ. دن گزرتے رہے اور ایک دن میراثی خود بیمار پڑھ گیا اور بیماری کی حالت میں چارپائی پر لیٹا کبھی سہم کر اپنے پاؤں کی جانب نظر دوڑاتا تو کبھی امید سے سرہانے کے دائیں بائیں فرشتوں کو ڈھونڈتا. آخر کار فرشتے میراثی کی چار پائی کی پائینتی کی طرف ظاہر ہوۓ جنھیں دیکھ کر میراثی تیزی سے اٹھ کر پائینتی پر سر رکھ کر لیٹ گیا، فرشتوں نے جو میراثی کو یوں پوزیشن تبدیل کرتے دیکھا تو گھوم کر میراثی کے پاؤں کی جانب آ گئے مگر میراثی نے پھر بجلی کی تیزی سے گھوم کر اپنے پیر دوسری جانب کر لئے، کافی دیر یہ سلسہ چلتا رہا اور میراثی چار پائی پر گھوم گھوم کر فرشتوں سے جان چھڑاتا رہا. میراثی کے گھر والے جو یہ سارا منظر دیکھ رہے تھے وہ سمجھے کے شاید بیماری نے میراثی کے دماغ پر اثر کر دیا ہے سو باہم مشورے سے طے پایا کہ میراثی کو چارپائی پر باندھ دیا جانا چاہیے. اہل خانہ نے ایک مضبوط رسی لی اور میراثی کو چارپائی پر لیٹا کر مضبوطی سے باندھ دیا. فرشتے بیچارے جو اتنی دیر سے میراثی کی چارپائی کے طواف میں تھے میراثی کی پائینتی کی جانب آے اور واپسی کا ٹکٹ دکھا کر پوچھنے لگے کہ ہاں جانب اب چلیں؟ تو میراثی روہنسا سا ہو کر پنجابی میں بولا کہ جانا تے میں وی نہیں سی، اے انہاں نے بن کے مروایا اے (جانا تو میں نے بھی نہیں تھا یہ انہوں نے باندھ کر مروایا ہے ).
یہ تو صاحبو ایک لطیفہ تھا مگر اگر آزاد کشمیر کے 21 جولائی کے انتخابات کی تیاریاں دیکھیں تو ایسی ہی ایک مثال آپکو جماعت اسلامی آزاد کشمیر کی نظر آے گی،جس کے امیر عبدالرشید ترابی اور جماعت کی شوری نے مسلم لیگ نون سے اہم حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرتے ہوۓ اپنے امیدوار دستبردار کرا لیے ہیں یعنی جماعت کی رہی سہی سیاست کو بھی باندھ کر مروانے کا پورا پورا اہتمام کر لیا گیا ہے.
یوں تو سیاست میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور اتحاد کے نام پر اصولوں کو اکثر نیلام ہوتے دیکھا گیا ہے مگر اس بار معاملہ کچھ زیادہ ہی الگ ہے کہ جماعت اسلامی مرکز میں تو نواز شریف سے استفیٰ طلب کرتی ہے تو کبھی محترم سراج الحق ان حکمرانوں پر ٹرین چڑھانے کی باتیں کرتے ہیں مگر اسی مسلم لیگ نون سے اب اس اصول کے تحت اہم ترین اور مرکزی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر لی گئ ہے کہ اگر مسلم لیگ نون آزاد کشمیر حکومت سازی میں کامیاب ہو جاتی ہے تو امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی ٹیکنوکریٹ نشست پر مسلم لیگ نون کی مدد سے اسمبلی میں لاے جائیں گے اور بدلے میں امیر جماعت اسلامی سابقہ وعدوں اور جماعتی منشور کو پس پشت ڈال کر وسطی باغ میں مسلم لیگ ن کے امیدوار مشتاق منہاس کی انتخابی مہم بھی چلایں گے. اب کسی عام نشست پر دستبرداری شاید اس قدر اچنبھے کی بات نہ ہو کہ جماعت اپنی تاریخ میں ایسی بہت سی مثالیں رکھتی ہے مگر یہاں تو معاملہ امیر جماعت کا ہے اور شاید مسلم لیگ نون کے امیدوار کی فتح یقینی بنانے اورٹیکنوکریٹ نشست کے حصول کے لیے انھیں اپنے ان سارے دعووں اور بیانات کا انکار کرنا پڑے گا جو انھوں نے نواز مودی ملاقات پر دئیے، جی ہاں وہ سب باتیں وہ سب دعوے جو ممتاز قادری کی پھانسی پر کے گئے ان سے مکرنا ہوگا کہ "مصلحت" کی سیڑھی شاید سیدھی اسمبلی کی مخصوص نشست تک جاتی ہے، اور جن جماعتی اکابرین کو مسلم لیگ نون کی آستینوں سے ممتاز قادری کا ٹپکتا لہو نظر آتا تھا وہ بھی شاید اب پارلیمانی پارٹی بننے کے خواب دیکھتے ہونگے.
ویسے تو جماعت کا کسی اتحاد میں شامل ہونا کوئی نئی بات نہیں اور جماعت اسلامی ہمیشہ ہی کسی نہ کسی طاقتور پاور ہاؤس کے زیر سایہ الیکشن ایڈونچر میں اترتی رہی ہے چاہے وہ ٩٣ کا اسلامک فرنٹ ہو، آئی جے آئی، یا پھر ایم ایم اے مگر کبھی بھی جماعت وہ نتایج حاصل نہ کر سکی جسکے وو خواب دیکھتی اور دکھاتی آئی ہے اور اب کی بار تو جو حکمت عملی جماعت کے منصوبہ سازوں نے ترتیب دی ہے اسکا اثر یہ ہو رہا ہے کہ عوام تو دور خود جماعت کی صفوں میں ایک عجیب بیچینی ہے کہ جو نواز شریف مرکز میں کرپٹ ہے اسکی تصویر پوسٹر پر لگا کر وادی ٦ سے جماعت اسلامی کے امیدوار نورالباری صاحب دراصل کن معنوں میں عوام کی خدمت کرنا چاہ رہے ہیں؟ جس مسلم کانفرس کا برج جماعت اسلامی غربی میں نواز لیگ کی مدد سے الٹنا چاہتی ہے اسی مسلم کانفرنس کے ساتھ پونچھ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت مسلم لیگ نون کو شکست سے دو چار کرنا چاہتی ہے اور ایسے ہی مبہم فیصلوں اور سترنگی سیاسی حکمت عملیوں نے جماعت اسلامی کا وہ حال کر دیا ہے کہ آزاد کشمیر کے بہت سے حلقوں میں ووٹ بنک تو دور جماعت کے لئے امیدوار بھی ملنا مشکل ہو گئے ہیں جسکی ایک مثال حلقہ بلوچ ایل اے-22 ہے جس میں ارکان تک نے ٹکٹ قبول کرنے سے معذرت کر لی اور آخر کار جماعت اسلامی کو ایک ایسے امیدوار کو ٹکٹ جاری کرنا پڑا جو موصوف پہلے سے ہی مسلم لیگ نون کی طرف رجحان رکھتے تھے اور حسب توقع قائدین کے آشیر باد سے مورخہ 27 جون 2016 کو نون لیگ کے امیدوار کے حق میں دستربردار ہو گئے جس کا اثر یہ ہوا کہ حلقہ بلوچ ایل اے-22 سے جماعت اسلامی کالے ہرن کی مانند تیزی سے ناپید ہوتی جا رہی ہے.
اب سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے نام پر جماعت اسلامی نے جس منافقانہ روش کو اپنایا ہے اس سے جماعت اسلامی علامہ مشرقی کی خاکسار تحریک تو بن سکتی ہے مگر عوام کی نمائندہ تحریک بننا ہرگز ممکن نہیں ، اکابرین جماعت کو یہ سمجھنا چاہیے کے جماعت اسلامی ایک روایتی پارٹی نہیں بلکہ سید مودودی اور پروفیسر خرم مراد جاہ جیسے تر دماغوں اور با کردار لوگوں کی میراث ہے، اور اس علمی میراث کو ان مخصوص نشستوں ان وقتی فوائد کی بھینٹ چڑھا کر اس ادارے کو کو خاکسار تحریک مت بنایں کہ جماعت اسلامی آزاد کشمیر و پاکستان کی واحد ایسی جماعت ہے جو اپنی ذات میں ایک مکمل جمہوری ادارہ ہے اور جس کے دامن پر اب تک کرپشن کا کوئی داغ ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتا مگر یہ سب ریاضتیں بے سود ہیں جو وقت قیام سجدے میں گر جایا جائے اور ضمیر زندہ کی آواز پر کانوں کو بند کر کے اپنے منشور اور
فکر کو پس پشت ڈالتے ہوۓ گلی گلی نیے حلیف بنا لئے جائیں.
خرّم اعوان آبادی

Last edited by a moderator: