Advertisement

بل گیٹس 2030 تک غربت کے خاتمے کے لیے پرعزم

بل گیٹس 2030 تک غربت کے خاتمے کے لیے پرعزم


بل گیٹس دنیا کے امیر ترین شخص ہی نہیں بلکہ ان کی خواہشات بھی توقعات سے بلند ہیں۔اپنے ایک مضمون میں بل گیٹس نے یقین ظاہر کیا ہے کہ 2030 تک عالمی کوششوں سے دنیا سے غربت کا خاتمہ ہوجائے گا۔

سوئس شہر ڈیووس میں جاری عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر لکھے جانے والے اس مضمون میں بل گیٹس نے کہا کہ اس بات پر یقین کرنے کے لیے کافی وجوہات موجود ہیں کہ عدم مساوات میں کمی کے حوالے سے پیشرفت ہورہی ہے۔

بل گیٹس نے توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ دوران زچگی ہلاکتوں میں نمایاں کمی آئی ہے، بچوں کی اموات اور ملیریا سے ہلاکتیں کم ہوئی ہیں، شدید غربت میں نمایاں کمی آئی ہے اور گلوبل فنڈ کی مدد سے اب تک ملیریا، ایڈز اور تپ دق کے شکار 17 ملین افراد کی زندگیاں بچائی جاچکی ہیں۔


بل گیٹس پرامید ہیں کہ اس طرح کی پیشرفت سے اگلے 14 برسوں میں غربت کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔
غربت میں خاتمہ گلوبل گولز پلان کا حصہ ہے جس پر ستمبر میں اقوام متحدہ کے رکن 193 ممالک نے اتفاق کیا تھا۔

بل گیٹس نے لکھا ' ہم پراعتماد ہیں کہ یہ صرف ممکن ہی نہیں بلکہ ہم اس حوالے سے اہم بریک تھرو بھی دیکھ رہے ہیں یعنی غریب ممالک کے شہریوں کو ایسے مواقعے ملیں گے جس کی کوئی نظیر نہیں ہوگی، یقیناً اگلے پندرہ برسوں میں زندگیوں میں اتنی تیزی سے بہتری آئے گی جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملے گی'۔


بل گیٹس کا مزید کہنا تھا ' لوگوں کو طبی سہولیات تک زیادہ بہتر رسائی کی ضرورت ہے، اقتصادی مواقعوں کو توسیع دینے اور اپنی زندگیوں کے بارے میں فیصلہ کرنے کا زیادہ اختیار، ان سب کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا اور تمام وبائی امراض کے خلاف جدوجہد کرنا ہوگی جو غریب ترین افراد کو زیادہ شکار بناتے ہیں، خواتین اور لڑکیوں سے دنیا بھر میں رویوں کو بہتر کرنے کی بھی ضرورت ہوگی'۔


بل گیٹس کے مطابق غریب ممالک کو سستی ٹیکنالوجی تک رسائی دینا ہوگی جیسے نئی ویکسینز سے لے کر فصلوں کی ٹیکنالوجی، سستے اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس، یہ سب ایسی چیزیں ہیں جن سے غربت میں کمی لائی جاسکتی ہے۔

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ 2030 تک دنیا بھر سے غربت کے خاتمے سے دیگر مسائل میں بھی کمی آئے گی جن میں دہشتگردی کے باعث اپنے ملک سے نقل مکانی کرنا بھی شامل ہے۔

56a22e6ccaf5d.jpg


http://www.dawnnews.tv/news/1032423/
​
 
Last edited by a moderator:
He is absolutely right .

In near future there would be no poor left on earth .
Now a days one can easily earn thousand of dollars on internet without going any where .

I recently invested $5000 in on line business and with in 10 days I made $1500 dollars and its multiplying day by day .

People just need know how to use computer .