- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,294
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
”بلّے“ کے انتخابی نشان کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کی پشاور ہائیکورٹ سے معطّلی کا معاملہ
پشاور ہائیکورٹ کے تاریخ ساز اور دور رس نتائج کے حامل فیصلے پر اللہ رب العزّت کے شکرگزار ہیں، ترجمان تحریک انصاف
پشاور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے کے ذریعے ملک میں دستور کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، جمہوریت کی بقا و تسلسل اور عوام کے حقِ انتخاب کو ٹھوس سہارا فراہم کیا ہے، ترجمان تحریک انصاف
پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ تحریک انصاف کی ہر لحاظ سے پرامن آئینی، قانونی اور سیاسی جدوجہد کی فتح ہے، ترجمان تحریک انصاف
اپنے قیام سے آج تک تحریک انصاف نے بانی چیئرمین عمران خان کے ویژن اور سیاسی فلسفے کی روشنی میں مکمل طور پر پرامن رہتے ہوئے اپنی جدوجہد کو آگے بڑھایا ہے، ترجمان تحریک انصاف
بدترین ریاستی جبر و فسطائیت اور تحریک انصاف کو طاقت کے اندھے استعمال کے ذریعے انتخابات سے باہر کرنے کی کوششوں کا قائدین اور کارکنان نہایت صبر و ضبط اور کمال ثابت قدمی اور قانون پسندی سے سامنا کررہے ہیں، ترجمان تحریک انصاف
ظلم و بربریت کے ناقابلِ تصور سلسلوں اور تہہ در تہہ سازشوں کے بُنے گئے جال کے باوجود مکمل طور پر پرامن رہتے ہوئے آئین، قانون اور جمہوری آداب کے دائرے میں اپنی جدوجہد آگے بڑھا رہے ہیں، ترجمان تحریک انصاف
ریاستی اداروں کے بے جا تعصّب، سرکاری مشینری کے نفرت انگیز اور ماورائے قانون ہتھکنڈوں اور ملک میں عوام کی سب سے بڑی نمائندہ سیاسی جماعت کو کچلنے کی تمام تر کوششوں کے باوجود نظامِ انصاف سے عدل و انصاف کی حکمرانی کے خواہاں ہیں، ترجمان تحریک انصاف
تحریک انصاف کسی اشتعال و انتشار کا شکار ہوئے بغیر جمہور کے حقِ حاکمیّت، ووٹ کی حرمت اور جمہوریت کے تحفّظ کا فریضہ سرانجام دے گی، ترجمان تحریک انصاف
بانی چیئرمین عمران خان سمیت تمام اسیر کارکنان اور قائدین کو انصاف بھی دلوائیں گے اور 8 فروری کو اپنے ووٹ کی طاقت سے ملک کو انتشار و بحران کی دلدل میں دھکیلنے والوں کے عزائم بھی خاک میں ملائیں گے، ترجمان تحریک انصاف
قوم تیاری کرے، 8 فروری کو ووٹ کی پرچی کے ذریعے تاریخ کا پرامن ترین اور بے مثال انقلاب برپا کریں گے اور اہلِ پاکستان کی حقیقی آزادی کو یقینی بناتے ہوئے ملک کو خودداری، خود انحصاری اور خودمختاری کی راہ پر ڈالیں گے، ان شاء اللہ، ترجمان تحریک انصاف
منجانب: مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/N2JqN6y/baleli1h1h1.jpg