نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے آج صوبائی دارالحکومت لاہور میں کاروبار سہولت مرکز کا دورہ کرتے ہوئے تاجروں سے خطاب میں کہا کہ کاروبار کی بہتری کے لیے وفاقی حکومت تاجروں کو تمام سہولیات فراہم کرے گی۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کاروبار کے فروغ میں نگران پنجاب حکومت قابل تعریف اقدامات کر رہی ہے۔ محسن نقوی کی سپیڈ دیکھنے کے بعد ہمیں بھی جلن ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب کو فنڈ کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ کمائو پوت ہے، پنجاب کے ساتھ مل کر وفاقی حکومت آئندہ بھی کام کرتی رہے گی۔ فیڈرل بیورو آف رینیو نے ریکارڈ ٹیکس کلیکشن کی ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے اگلی قسط جلد مل جائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے جان تب ہی چھوٹے گی جب فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) زیادہ سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کرے گا۔ قرض لینے میں کوئی برائی نہیں ہے اگر اس کا صحیح طور پر استعمال کیا جائے، دنیا میں سب سے زیادہ امریکہ نے قرض لے رکھا ہے۔ امید ہے کہ جلد ہماری آئی ایم ایف سے جان چھوٹ جائے گی۔
انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہر شہری کا حق ہے کہ وہ احتجاج کرے مگر اسے قانون کے دائرے میں ہونا چاہیے، 9 مئی کے کرداروں کے ساتھ یہی ایشو تھا کہ وہ قانون کے دائرے سے باہر آگئے، یہ معاملہ قانون کے دائرے میں رہ کر طے کرنا چاہیے۔ مجھ پر بار بار تنقید کرنے والوں کو پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہیے، میرا یہ مینڈیٹ نہیں ہے کہ سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کو جواب دوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ پنجاب کے شہریوں کو بلوچستان کے لوگوں سے ہمدردی ہے، احتجاج کی آڑ میں دہشت گردی کی معاونت کرنے والوں کو قبول نہیں کیا جائے گا، جو حمایت کرنا چاہتے ہیں وہ ان مسلح تنظیموں کا کیمپ جوائن کر لیں جو 3 سے 5ہزار لوگوں کو مار چکے ہیں۔ 98 فیصد بلوچی ہمارے ساتھ ہیں، جن کو لگتا ہے قتل جائز ہے وہ قانون بنا لیں، جسے دیکھو ہمدرد بنا پھرتا ہے۔
انہوں نے معروف دانشور جارج اوریگل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی ایک چیز واپس کر رہا ہے، کوئی دوسری چیز واپس کر رہا ہے، کوئی ان کی حمایت میں کالم لکھ رہا ہے، ضرور لکھیں لیکن میری درخواست ہے کہ وہ جارج اوریگل کی طرح جنگ کے میدان میں اتریں۔ جنہیں لگتا ہے کہ یہ لوگ حق پر ہیں تو BLA یا BLF کے کیمپ میں شامل ہو جائیں تاکہ ہمیں کلیریٹی ملے کہ یہ کہاں پر کھڑے ہیں؟
Loading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8annwwddfvlfaaf.png
Last edited:
Advertisement





