اسلام آ باد: چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے بلوچستان میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف پرتشدد واقعات میں ہونے والی ہلاکتوں پر از خود نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو 15 اگست کو طلب کر لیا ہے۔
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا بینچ از خود نوٹس کی سماعت پندرہ اگست کو بلوچستان بد امنی کیس کے ہمراہ سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں کرے گا۔ اس سلسلے میں تمام متعلقہ حکام کو پیش ہونے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، بم دھماکوں اور دیگر پرتشدد واقعات کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
Source