- Joined
- Feb 12, 2011
- Posts
- 15,802
- Reaction score
- 5,372
- Points
- 0
شیو سینا کے انتہا پسندورکروں نے جس طرح ایک بار پاکستان اور انڈیا کے میچ سے قبل رات کو وکٹ کھود کر رکھ دی تھی ، اسی طرح سابق حکومت اور اس کے حلیف اس کوشش میں ہیں کہ انتخابی وکٹ کو ووٹنگ ڈے سے قبل کھو د ڈالیں تاکہ انتخابات کا بروقت انعقاد ممکن نہ ہو سکے، کم از کم الطاف حسین کی جانب سے انتخابات کے التوا کے حوالے سے دیئے گئے بیان سے تو ایسا ہی لگتا ہے جس پر پاک فوج نے بروقت ردعمل کا اظہار کیا تو الطاف حسین کے پاس اپنے بیان سے ہٹ جانے کے سوا کوئی راستہ نہ بچا
اس میں شک نہیں کہ پیپلز پارٹی اور اس کے حلیفوں کی سابق حکومت کی گاڑی سرپٹ
بھاگی جارہی تھی لیکن اب جبکہ گاڑی کو روکنے کے لئے اسے نیوٹرل کرنے کی نوبت آئی ہے تو اس کے باوجود کہ نگران براجمان ہو گئے ہیں، پیپلز پارٹی اور اس کے حلیف بہانوں بہانوں سے بریک دبانے کے چکر میں ہیں تاکہ گاڑی کے سہل بہاﺅ میں مداخلت پیدا کی جائے اور الیکشن موخر کرنے کے علاوہ کوئی اور آپشن نگرانوںکے پاس نہ بچے
لیکن نگران ہوں یا نہ ہوں ، کم از کم پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ اور پاک فوج کی ہائی کمان اپنا نیوٹرل ہونا ضرورثابت کر چکے ہیںبلکہ عوام کے ایک بڑے حلقے نے بھی سابق حکومت اور اس کے حلیفوں کے چکر میں آنے کے بجائے آئین اور قانون کا ساتھ دینے کی ٹھانی ہوئی ہے ، اسی لئے کوشش کے باوجود ابھی تک وہ حلقے اپنے ارادوں میںکامیاب نہیں ہو سکے جو چاہتے ہیں کہ ملک میں عام انتخابات ملتوی ہو جائیں تاکہ وہ عبرت ناک شکست سے بچ سکیں
کرکٹ کا کھیل سیاست کے کھیل سے بہت ملتا جلتا ہے، جس طرح گراﺅنڈز مین کے اختیار میں ہوتا ہے کہ وہ جیسی چاہیں وکٹ تیار کردیں ، اسی طرح ہماری سابق حکومت اور ان کے تجویز کردہ نگران سیٹ اپ کی کوشش ہے کہ وکٹ کو اس طرح تیار کریں کہ ن لیگ کو کھیلنے میں دشواری کا سامنا رہے اور اگر پیپلز پارٹی واضح برتری حاصل نہیں کر سکتی تو پاکستان تحریک انصاف ضرور اس پوزیشن میں آ جائے کہ کل کو اگر ایک اور کوآلیشن سیٹ اپ بنا نا پڑتے تو پیپلز پارٹی عمران خان کی طرف ہاتھ بڑھا سکے، لہٰذا ہم دیکھ رہے ہیں کہ وکٹ کی تیاری میں پہلے تو سابق حکومت اور اب نگران حکومتیں اس غیر جانبداری کا مظاہرہ نہیں کر رہی ہیں ، جو عام انتخابات کا تقاضا ہے، اس کی چھوٹی سی مثال یہ ہے کہ ابھی تک سرکاری ٹیلی وژن کے سربراہ کو تبدیل نہیں کیا گیا ہے ، حالانکہ جس طرح عارف نظامی کو ایک غیر جانبدار فرد کے طور پر نگران وزیر اطلاعات کے لئے منتخب کیا گیا ہے اسی طرح عارف نظامی صاحب کی بھی یہ ڈیوٹی ہونی چاہئے کہ وہ سرکاری ٹیلی وژن کے سربراہ کو فوری طور پر تبدیل کر کے ان کی جگہ ایک غیر جانبدار شخص کو تعینات کریںتاکہ کسی کو یہ اعتراض کرنے کا موقع نہ مل سکے کہ کسی ایک سیاسی جماعت کو ضرورت سے زیادہ کوریج مل رہی ہے ، یہی وجہ ہے کہ گڑھی خدا بخش میں بھٹو کی برسی کی جس طرح کوریج پاکستان ٹیلی وژن نے کی ہے اس پر بہت سے ابرو اٹھے ہوئے ہیں اور لوگ سوال اٹھا رہے ہیں کہ جب عارف نظامی اب سے چار ماہ قبل بنفس نفیس گڑھی خدا بخش کے سٹیج پر جلوہ افروز تھے تو اب جب کہ وہ نگران وزیر اطلاعات کے عہدے پر متمکن ہیں تو انہیں یقینی بنانا چاہئے کہ پاکستان ٹیلی وژن کسی ایک جماعت کا نمائندہ ٹی وی چینل نہیں ہے کیونکہ اس چینل کی تنخواہیں عوام کے بجلی کے بلوں میں اضافی چارج کے طور پر اکٹھی کی جاتی ہیں
لیکن عوام کی اکثریت کو اطمینا ن اس بات کا ہے کہ وکٹ کیسی بھی کیوں نہ ہو، گراﺅنڈ میں موجود دونوں امپائر، یعنی اعلیٰ عدلیہ اور پاک فوج، نیوٹرل ہیں اور کسی صورت گراﺅنڈ کے اندر کوئی دھاندلی نہیں ہونے دیں گے، یہ الگ بات کہ الیکشن مخالف قوتیں باہر سے ڈبے ، بوتلیں اور کھانے پینے کی اشیاءپھینک پھینک کر میچ کے تسلسل کو خراب کرنے کی بار بار کوشش کرتے رہیں گے
آخر میں ہمیں الیکشن کمیشن آف پاکستان سے گلہ ہے کہ اس نے پاکستان تحریک انصاف کو بلے کا نشان کیونکر دیا ، اس گلے کی وجہ یہ ہے کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ ان انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی جیت کا دارومدار اس بات پر ہے کہ وہ اپنے کھلاڑی کیسے فیلڈ کرتی ہے اور کھلاڑی فیلڈنگ میں کیسی کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہیں ، بیٹنگ تو بہت بعد کا مرحلہ ہے ، یوں بھی بلا چاہے عمران کا ہے لیکن بیٹنگ نواز شریف کی ہی قابل دید ہوگی ، عمران خان اور اس کے کھلاڑیوں کی خالی پِد لگے گی ، اس لئے تحریک انصاف کے کارکنوں سے گزارش ہے کہ وہ بلے بازی کی پریکٹس کے بجائے کیچ پکڑنے کی پریکٹس کریں تاکہ عام انتخابات میں ان کو تعاقب کے لئے چھوٹے سے چھوٹا ہدف مل سکے اور وہ انخابات میںمطلوبہ کامیابی حاصل کر سکیں
http://www.dailypakistan.com.pk/columns/08-Apr-2013/40202

Last edited: