وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ بھارت کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کنفیوژن کا شکار ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کیلئے بھارت میں موجود ہیں، اس معاملے پرملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے، تاہم پی ٹی آئی کے رہنما بھی اس معاملے میں متضاد بیانات دے رہے ہیں۔
ایک طرف سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے وزیر خارجہ کے بھارت دورے کی حمایت کردی ہے او رکہا ہے کہ پاکستان ایس سی او کا رکن ملک ہے، وزیر خارجہ کے بھارت جانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے اس دورے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کی محبت میں مبتلا حکمران مودی کو خوش کرنے کیلئے ہر حد پار کرنے کو تیار ہیں، ان کےنزدیک کشمیریوں، مسلمانوں اور اقلیتوں پر مظالم کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما افتخار درانی نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کی بحالی تک بھارت سے تعلقات نہیں رکھنے چاہیے، جو کام ویڈیو لنک کے ذریعے ہوسکتا تھا اس کیلئے بھارت جانے پر بلاول زرداری کو شرم آنی چاہیے، آج حکومت پاکستان نے بھارتی موقف کی تائید کردی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pti-laahshaiah.jpg
Advertisement





