- Joined
- Mar 6, 2010
- Posts
- 17,203
- Reaction score
- 23,269
- Points
- 113
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے صدر مملکت کو دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ اہم تعیناتی میں گڑ بڑی کی کوشش کی تو نتائج بھگتنا ہوں گے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو واضح الفاظوں میں دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر علوی کے پاس آخری موقع ہے، اگر انہوں نے اہم تعیناتی میں گڑبڑ کرنے کی کوشش کی تو انہیں نتائج بھگتنا ہوں گے
Loading X post…
Open original post on Xبلاول کے اس بیان پر شیریں مزاری نے لکھا کہ امپورٹڈ وزیر خارجہ صدر اور افواج کے سپریم کمانڈر کو دھمکیاں دے رہا ہے۔ کیا کوئی ان دھمکیوں کا نوٹس لے گا؟
Loading X post…
Open original post on Xشیریں مزاری نے مزید کہا کہ عارف علوی نے ایوب دور میں گولیاں کھائیں۔ انہوں نے بطور صدر پی ٹی آئی سندھ زرداری کی فسطائیت کا مقابلہ بھی کیا۔
صحافی نادیہ مرزا نے بلاول کے اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بھی صرف پاکستان میں ہی ممکن ہے۔۔ ملک کے وزیر خارجہ ملک کی صدر مملکت اور فوج کے سپریم کمانڈر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔۔
جس پر معید پیرزادہ نے جواب دیا کہ یہ صرف پاکستان میں ہی ہوتا ہے کہ ایک وزیرخارجہ سپریم کمانڈر کو دھمکی دے۔زرداری کا بیٹا چاہتا ہے کہ صدر اپنے والد کی مرضی اور ضروریات کے سامنے سرتسلیم خم کریں! یا نواز کے ساتھ وعدے؟
Loading X post…
Open original post on Xقاسم سوری نے کلپ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ صدر مملکت اور فوج کے سپریم کمانڈر کو امپورٹڈ وزیر خارجہ بلاوجہ کا بھٹو جس لہجے میں دھمکیاں دے رہاہے وہ بھٹو خاندان کا وطیرہ نہیں ہے بلکہ زرداری مافیا کی زبان ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت ایک بغل بچہ کررہا ہے اور پارٹی کے بابے قائدین بغلیں بجارہے ہیں، اگلے الیکشن میں یہ پارٹی فارغ ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xجس پر مزمل اسلم نے تبصرہ کیا کہ اسماء جہانگیر کی کانفرنس میں بھی کچھ اس طرح کی حرکت کی تھی اس نے بعد میں ان کے ابا اور یہ کئی ہفتوں تک معافی کے طلبگار رہے۰ اس کا مستقبل صرف بلدیاتی سیاست تک لگتا ہے۰ کونسلر سے شروع ہونی چاہئے اس کی تربیت۰
Loading X post…
Open original post on Xعدنان عادل نے تبصرہ کیا کہ سمری میں جو نام دیے گئے ہیں ن لیگ اور پیپلزپارٹی ان سے ہٹ کر آرمی چیف لانا چاہتے ہیں اسی لیے بلاول نے صدر علوی کو دھمکی دی ہے کہ اگر رکاوٹ ڈالی تو خمیازہ بھگتنا ہوگا۔ مطلب، انکے خلاف پارلیمان میں مواخذہ کی تحریک لائی جائے گی۔
Loading X post…
Open original post on Xشیخ رشید کا کہنا تھا کہ اللہ کی شان دیکھیں بلاول صدر عارف علوی کو دھمکی دے رہا ہے کل کہہ رہا تھا کہ وزارت خارجہ کا تعیناتی سے کوئی تعلق نہیں آج مارشل لاء کی باتیں کر رہا ہےعمران خان نے 26 نومبر کو پرامن سیاسی حکمت عملی کے تحت راولپنڈی کی کال دی ہے جہاں پاکستان کا تاریخی سیاسی اجتماع ہوگا
Loading X post…
Open original post on Xسلمان درانی نے سوال اٹھایا بلاول کی صدر عارف علوی کو دھمکی کا جواب کیوں نہیں آیا؟
Loading X post…
Open original post on Xتجزیہ کار فیصل نے لکھا عارف علوی کے پاس اس حوالے سے کچھ آپشن تھے یہ بھی کہہ سکتے تھے 26 نومبر کو شھباز کو کہ اعتماد کا ووٹ لیں وغیرہ وغیرہ لیکن فواد چوہدری نے بھانڈا پھوڑ کر اداروں اور PDM دونوں کو چوکنا کردیا بلاول کی آج کی دھمکی اس کا سب سے بڑا ثبوت ہے
Loading X post…
Open original post on Xاسلام الدین ساجد نے لکھا کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں پاکستانی فوج کے خلاف تقریر کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے معافی مانگ لی تھی اب ملک کے مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کو دھمکی دی تو ان سے بھی معافی مانگنے کا بیان جاری ہوسکتا ہے ؟
Loading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/d4m0DHx/bilawal-threatssksk.jpg
Last edited by a moderator:





