روٹی، کپڑا اور مکان کی ضرورت جتنی اب ہے پہلے کبھی نہیں تھی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اآج کیڈٹ کالج بختاور برائے خواتین نواب شاہ کی سالانہ تقریب میں شرکت کی۔ بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرانے سیاستدان ہمارے ملک کا ماضی ہیں لیکن اآپ لوگ پاکستان کا مستقبل ہیں، نفرت اور گالم گلوچ کی سیاست کو ختم کر کے ہی ملک ترقی کریگا۔ ملک میں تاریخی سطح پر پہنچی ہوئی مہنگائی، غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ کرنا ہے، عوام نے اقتدار ہمارے حوالے کیا تو 17 وزارتیں ختم کرکے سارا پیسہ عوام پر خرچ کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم ہونے کے باوجود صوبوں کو 17 وزارتیں منتقل نہیں کی گئیں، عوام نے اقتدار ہمیں دیا تو انشاء اللہ ہم یہ 17 وزارتیں ختم کر دیں گے اور ان پر خرچ ہونے والے 3سو ارب روپے ملک کی غریب عوام پر خرچ کریں گے۔ حکومت انرجی، فرٹیلائزر اور دیگر سیکٹرز میں اشرافیہ کو 15سو ارب کی سبسڈی دیتی ہے ارادہ ہے یہ سبسڈی کسان اور مزور کارڈ کے ذریعے عوام کو براہ راست دی جائے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بہت سے خاندانوں کے 2فرد کام کرتے ہیں، 10 برس قبل 10 ہزار کی تنخوا میں گزارا ہو جاتا تھا لیکن آج کی معاشی صورتحال میں اتنے چھوٹے خاندان کا بھی گزارہ نہیں ہو سکتا۔ ملکی تاریخ کے برے ترین معاشی حالات میں عام شہری اپنے بجلی کے بل ادا کریں یا اپنے بچوں کو تعلیم دیں، روٹی، کپڑا اور مکان کی ضرورت جتنی اب ہے پہلے کبھی نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کے نتائج میں قائم ہونے والی حکومت کو وعدہ کرنا ہو گا کہ 5سالوں میں تنخواہیں دگنی کی جائیں۔ ہمارا منصوبہ ہے کہ ہاری کارڈ کے ذریعے ہاریوں کو سبسڈی دیں اور مزدور کارڈ کے ساتھ ساتھ ملک کے نوجوانوں کے لیے نوجوان کارڈ لائیں۔ ملک کی 70 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کا تعلیم اور روزگار پر پورا حق ہے، یوتھ کارڈ سے نوجوانوں کی مالی مدد کریں گے۔
Loading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11bilwalmansnhsorro.png
Advertisement





