Advertisement

بلاول بھٹو میرے 200 روپے دو

55736503_1319481514865538_4640935694900920320_n.jpg


بلاول بھٹو میرے 200 روپے دو
عثمان غازی

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بذریعہ ٹرین کاروان بھٹو میں ایک نوری بابا تھا، چہرے پہ جھریاں اور بالوں میں سفیدی سجائے وہ دیوانہ بلاول بھٹو کی جھلک دیکھتے ہی پوری قوت سے بلاول بلاول ایسے پکارتا کہ جیسے مجذوب دیوانگی میں ہوش کھوبیٹھا ہو اور ابھی مجھے کسی نے بتایا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے نوری بابا کا یہ جنون پورے دوسو روپے میں خریدا تھا!

پشاور کے وجاہت خان کو جب بلاول بھٹو کے کاروان کا علم ہوا تو وہ وہیں سے دوڑا دوڑا چلا آیا، کراچی پہنچ کر اسے تیز بخار ہوگیا، وہ تپتے بدن کے ساتھ کاروان بھٹو میں دوڑتا رہا، مجمع کی دھکم پیل کی وجہ سے وجاہت کے کپڑے پھٹ گئے، جھلک دیکھنے کے خواہش مندوں نے وجاہت کو دبوچ دبوچ کے جب ادھر ادھر پھینکا تو اس کے جسم پر خراشوں کے جابجا نشان ہیں، میں وجاہت سے پوچھنے کی بھی ہمت نہیں کرپارہا کہ اتنی مشقت دوسو روپے میں کیوں!

حبیب کوٹ ایک چھوٹا سا شہر ہے، یہ شکارپور ضلع میں آتا ہے، دیہی پس منظر والے شہر کی روایت ہے کہ یہاں لوگ جلدی سوجاتے ہیں مگر جب رات تین بجے بلاول بھٹو کی ٹرین نے حبیب کوٹ اسٹاپ کیا تو شاید شہر کا کوئی بچہ بوڑھا اور جوان ایسا نہ ہوگا جو اسٹیشن پر نہ ہو، لاڑکانہ میں صبح چار بجے بلاول بھٹو تقریر کررہے تھے اور کروڑوں روپے خرچ کرکے سیاسی جماعتیں جو مجمع دن کی روشنی میں جمع نہیں کرسکتیں، وہ رات کے اس پہر بلاول بھٹو نے دوسو روپے میں جمع کرلیا۔

عشق دوسو روپے، جنون دوسورپے، بہتے آنسو، لرزتے لہجے، بے تاب نگاہیں، دمکتے چہرے اور جھلک دیکھنے کے بعد اتراتے نوجوان سب دوسوروپے کے تھے، کراچی میں بلاول بھٹو کی ٹرین نے ڈرگ روڈ اسٹیشن پر اسٹاپ نہیں کیا، وہاں سینکڑوں نوجوان شاید اس امید پر کھڑے تھے کہ ٹرین رکے گی تو وہ اس میں سوار ہوجائیں گے، جب ٹرین نہیں رکی تو سینکڑوں نوجوانوں نے دیوانہ وار ٹرین کی جانب دوڑنا شروع کردیا، جب ٹرین گزرگئی تو کوئی بال نوچ رہا تھا اور کوئی بے بسی سے ہاتھ مل رہا تھا اور یہ تلملاہٹ، یہ بے چینی صرف دوسو روپے کی تھی!

حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر صرف بلاول بھٹو کو دکھانے کے لئے ایک لڑکا انتہائی اونچے پول پر چڑھ گیا تاکہ وہاں پی پی کا پرچم لہرائے، وہ پرچم بی بی کا بیٹا دیکھے گا اور اس احساس کے ساتھ وہ نوجوان اپنی ساری زندگی سرشار رہے گا، سنا ہے یہ جان جوکھم میں ڈالنا صرف دوسو روپے کی مار تھی، جنگ شاہی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین نجانے کب پہنچے، باؤشکیل کو شک تھا کہ اسے ٹرین کے پہنچنے کا درست وقت نہیں بتایا جارہا، وہ رات کو ہی ریلوے اسٹیشن پہنچ گیا اور نگاہیں ریل کے اس ٹریک پر ٹکالیں جہاں سے بھٹو کے نواسے کی گاڑی کو آنا تھا، بلاول بھٹو کو باؤشکیل کا وہ رت جگا اور وہ انتظار سب دوسو روپے میں کتنا سستا مل گیا نا!

میں اس لڑکی کو جانتا ہوں، وہ اپنے حسن کے بارے میں اتنی حساس ہے کہ چہرے پہ دھوپ لگے تو اسے کالا ہوجانے کا خدشہ ہوجاتا ہے، مٹی لگے تو جلد خراب ہونے کا ڈر ہوتا ہے، وہ بھی اپنی سہیلیوں کے ساتھ خواتین کی بوگی میں موجود تھی، اس دن اس نے اپنی ہر نزاکت پر سمجھوتہ کرلیا تھا اور بلاول بھٹو نے یہ سمجھوتہ صرف دوسوروپے میں خریدا تھا!

چلیں یہ تو عام لوگ ہیں، میرے اور آپ جیسے لوگ جو دوسو روپے میں بلاول بھٹو کے لئے بک گئے، وہ بڑے لوگ جن کا کروفر دیکھنے لائق ہوتا ہے، وہ با اثر لوگ جو اپنی ناک پہ مکھی تک نہیں بیٹھنے دیتے، وہ بلاول بھٹو کے کاروان میں بری طرح رُل رہے تھے، اونچی ناک والے ان لوگوں کو غریبوں کے کاندھوں سے اچک اچک کر اونچا ہونا پڑرہا تھا تاکہ بلاول بھٹو کو پتہ لگ جائے کہ یہ بھی قافلہ عشاق کا حصہ ہیں، بلاول بھٹو نے دولال نوٹ گرا کر انہیں بھی کافی سستے میں خرید لیا۔

پاکستان میں کینٹ ریلوے اسٹیشن سے لاڑکانہ ریلوے اسٹیشن تک 26 اور 27 مارچ کو جو مناظر تاریخ کے اوراق نے محفوظ کیے، وہ دنیا کے کسی بھی لیڈر کی سب سے بڑی خواہش ہوسکتے ہیں، سرمایہ دار اربوں روپے خرچ کرکے یہ منظر کسی کینوس پہ پینٹ نہیں کرسکتے مگر بلاول بھٹو کو دیکھیں۔ دوسوروپے میں ہی یہ سب کرگئے۔

میں تو کہتا ہوں کہ بلاول بھٹو کو بٹھائیں، وہ گُر پوچھیں، اُس راز کو دریافت کریں کہ صرف دوسوروپے میں یہ سودا کیسے کھرا کیا، اسٹبلشمنٹ نے پہلے نواز شریف پہ اتنی بھاری سرمایہ کاری کی، پھر عمران خان کے لئے اربوں روپیہ پانی کی طرح بہایا گیا مگر وہ کام جو ان دوسو روپے نے کردیا ہے، وہ اربوں روپے نہ کرسکے!

اور ہاں! میرے دوسوروپے بلاول بھٹو زرداری پہ ادھار ہیں۔ کوئی ان سے ملے تو کہہ دے کہ میرا دوسوروپیہ مجھے چاہیے، مجھے زندگی گروی رکھنا ہے، دوسو روپے کے لئے اپنی جان آپ کے نام پر قربان کرنا ہے۔

​
 
Advertisement

اس بلیک میلر صحافی کو جیالوں نے رنگے ہاتھوں پکڑا یہ کس طرح سادہ لوح دیہاتی عورتوں سے مرضی کے بیانات لے رہاتھا
ہٹلر عمران نیازی کے جوزف گیوبئیل یوتیھئے کل سے یہ پروپیگنڈا کر رہے تھے کہ ٹرین مارچ میں دھرنے کی طرح بندے پیسے دے کر لائے گئے
#عمران_نیازی حکومت نے پانچ ہزار روپے دیکر صحافی کو بھیجا کہ ان عورتوں سے زبردستی کہلواؤ کہ تم پیسے لیکرٹرین مارچ میں آئیں
جبکہ جیالوں نے انکا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا


 

اس بلیک میلر صحافی کو جیالوں نے رنگے ہاتھوں پکڑا یہ کس طرح سادہ لوح دیہاتی عورتوں سے مرضی کے بیانات لے رہاتھا
ہٹلر عمران نیازی کے جوزف گیوبئیل یوتیھئے کل سے یہ پروپیگنڈا کر رہے تھے کہ ٹرین مارچ میں دھرنے کی طرح بندے پیسے دے کر لائے گئے
#عمران_نیازی حکومت نے پانچ ہزار روپے دیکر صحافی کو بھیجا کہ ان عورتوں سے زبردستی کہلواؤ کہ تم پیسے لیکرٹرین مارچ میں آئیں
جبکہ جیالوں نے انکا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا


Yes it was a big secret that place like HABIB KOTE where the entire labour community lives in deep poverty, they hardy earn to get a good dinner so sleep early to get up the next day and try their luck for a full meal, how were they awake at 3:00am.
So the secret is that they were kept awake with a fake promise that whoever will attend Bilawal's speech he will be given 5000 rupees each, poor people gathered, but just few of them received 200 rupees each and that also with slaps and hateful private speeches plus threats..
In which PPP demanded that those who got 200 rupees owe their lives to Bilawal Bhutto.....................
ZINDA HAI BHUTTO ZINDA HAI- HABIB KOTE SHARMINDA HAI
 
Last edited:
Advertisement
Every party promised us 5000 rupees (hopes and dreams before elections ) and made us vote for them then only gave us 200(reality after elections) .

Isn't this the reality of Pakistan politics? Replace rupees with the hopes and dreams they promise us and we get barely anything with a lot of insults and forced to be grateful for that just like the people in train march.

I don't know whether to laugh or feel sad for the people who believe PPP. Probably sad because they're so poor, they were willing to witness this daddy bachao march
 
Gay pride day in SINDH.. Lead by Gay Billow Rani. G A BHUTTO.