- Joined
- Nov 30, 2011
- Posts
- 854
- Reaction score
- 1,160
- Points
- 93
طالبان کے طریقہ کار کو سمجھنے کے لئے اسامہ بن لادن کے اس ویڈیو پیغام پر غور کیجئے جو اکتوبر 2004ء میں الجزیرہ سے نشر
ہوا تھا۔ اسامہ بن لادن نے اپنی حکمت عملی بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنگ کو ممکنہ حد تک طول دیتے ہوئے دشمن کو اتنا نقصان
پہنچایا جائے کہ وہ بالآخر عسکری، معاشی اور اعصابی طور پر زچ ہو جائے۔ طالبان نے پاکستان میں یہی طریقہ کار اختیار کر رکھا ہے۔
پروپیگنڈے کے محاذ پر طالبان کی کارکردگی قابل رشک ہے۔ انہوں نے رائے عامہ، سیاسی قیادت اور ریاستی اداروں کو بری طرح سوچ
اور حکمت عملی کے ابہام میں مبتلا کر رکھا ہے۔ پاکستان میں ایک آئینی حکومت قائم ہے اور فوج حکومت کا ایک ماتحت ادارہ ہے ۔
حکومت کو بار بار بے اختیار قرار دینے کا مطلب یہ ہے کہ ریاست میں آئینی بالادستی کا تصور کمزور کیا جائے۔ سکیورٹی اداروں کی
کارروائیوں سے حکومت کا بے اختیار ہونا نہیں بلکہ طاقتور ہونا ثابت ہوتا ہے۔ اگر کارروائیاں روکنا اختیار کا نشان ہے تو طالبان بھی دہشت
گردی کی کارروائیاں روکنے میں ناکام رہے ہیں بلکہ وہ تو اپنی باہمی لڑائی روکنے میں بھی کامیاب نہیں ہو سکے۔ البتہ پاکستانی
حکومت کو یہ سہولت حاصل نہیں کہ وہ اپنی کسی کارروائی کا ملبہ احرار الہند یا اسی طرح کے کسی گمنام گر وہ پر ڈال سکے۔ چو
نکہ جنرل راحیل نے آئین کی بالادستی کا اعلان کیا ہے اس لئےمولاناابراہیم آئین کو اسلامی بنانے کی شرط عائد کرتے ہیں۔ اس شرط
کے کیف و کم سے قطع نظر پروفیسر صاحب سے ایک سوال کرنا چاہئے کہ جناب آپ اور آپ کے ہم صفیر ہمیں بتاتے رہے کہ نام نہاد
مجاہدین نے اس لئے ہتھیار اٹھائے ہیں کہ افغانستان پر غیر ملکی افواج نے قبضہ کر لیا ہے۔ پھر کئی برس آپ نے یہ دھن چھیڑے رکھی
کہ دہشت گردی ڈرون حملوں کا ردعمل ہے تو صاحب اب امریکہ سمیت غیر ملکی افواج افغانستان سے انخلا کر رہی ہیں۔ وہاں کے
انتخابات سے ظاہر ہوا ہے کہ افغان عوام کی بڑی تعداد اپنے ملک میں امن اور جمہوریت کی حامی ہے اور پاکستان میں ڈرون حملے چار
مہینے سے بند ہیں۔ اب فرمائیے کہ طالبان کے مطالبات کی فہرست میں آئین پاکستان کہاں سے آیا۔ گویا پاکستان کے جمہوریت
پسند یہ سمجھنے میں حق بجانب تھے کہ پاکستان میں مذہب کے نام پرسیاست کرنے والے طالبان کی آڑ میں پاکستان پر من مانا
اختیار حاصل کرنا چاہتے ہیں۔شائی لاک اپنے لئے گوشت کا پارچہ مانگتا ہے اور اسے خون بہانے سے بھی گریز نہیں۔ مقدس مہینوں
کے احترام کی اچھی کہی، میریٹ ہوٹل اسلام آباد پر رمضان میں حملہ کیا گیا، طورخم کی چوکی پر افطار میں مشغول فوجی جوانوں
کو نشانہ بنایا گیا۔ برسوں سے عاشورہ خوف و ہراس کی فضا میں منایا جاتا ہے۔

تقدیس کا یہ سبق پاکستان ہی کو مفلوج کرنے میں بروئے کار کیوں آتا ہے۔ پاکستان کے آئین میں کسی ترمیم کا طریقہ کار خود آئین
کے اندر موجود ہے اور آئین کی روح کو برقرار رکھنے کے لئے غیر جانب دار عدلیہ بھی موجود ہے۔ آئین پاکستان کے حسن و قبح سے
قطع نظر طالبان کو یہ حق کیسے پہنچتا ہے کہ وہ پاکستان کے آئین پر رائے زنی کریں۔ پاکستان نہ ہوا غریب کی جورو ہو گیا۔ ایک آئینی
مسودہ حزب التحریر کی طرف سے آتا ہے اور ایک رسالہ محترم ایمن الظواہری چراغ اور ستارہ صبح کے نام سے رقم فرماتے ہیں۔ اس
پر طرہ یہ کہ ہماری صفوں میں وہ نابغے موجود ہیں جو اخباری کالموں میں طالبان کو طریقے سجھاتے ہیں کہ پاکستان کی ریاست کو
کیسے بے دست و پا کیا جائے۔ ایک کالم نگار (جو سرکاری اہلکار بھی ہیں) نے گزشتہ برس ستمبر میں طالبان کو آئینی دعوئوں کا
نمونہ پیش کیا۔ رواں سال فروری میں مذاکرات کا ڈول ڈالا گیا تو ایک محترم اخبار نویس نے آئین کے ممکنہ شرعی خدوخال بیان کیے۔