Advertisement

بستی بسنا کھیل نہیں ہے: ھارون الرشید

22871_82733002.jpg


Source
 
ھارون رشید صاحب کا مشورہ سر آنکھ-- مگر "ریاستی آہنی ہاتھ" مذید انتشار، تجاوزاور "آہنی ہاتھ " کی ضرورت کا موجب بنتا ہے- ریاست کی حقیقی طاقت ااور مظبوطی اسکے پر امن ہونے،پر امن رکھنے اور" بغیر آہنی ہاتھ" کے اپنی رٹ بر قرار رکھنے میں ہے- لگتا ہے ہم نے پچھلی تین دہائیوں سے چندے سبق اخذ نہیں کیا--ا
بات بات پہ "فتنہ "کا تذکرہ بے محل بھی اور غیر دانشمندانہ بھی-- ریاست تو مخالف ، مقابل، متصادم گروہوں اور رویوں کا مجموعہ ہے،جو ایک ہی گھر اور شہر کے باسی ہیں اور اپنے اختلافات اور مفادات کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے سے پیوستہ اور محتاج ہیں--ا
ریاست پر امن حالات اور اتحاد قایم کرنے کے کے لیے قانون سازی /ادارہ سازی کرتی ہے اور اسپر منصفانہ عملدرامد کرتی ہے، اور بس یہی ریاست کے وجود کا جواز ہے--ا
بہت پرانی کتاب 'آر ٹ آف وار" کا یہی فتوا ہے کہ
" ریاست " وہی جنگ جیتی جاتی ہے جسمیں ہتھیار نہ اٹھا ۓ اور جب ہتھیار اٹھا لیا تو نوے فیصد جنگ میں شکست تو ہو گئی کہ ریاست اپنے بنیادی مقصد میں ہی ناکام ہو گئی--ا
بات بات پہ "فتنہ"، وطیرہ بن چکا ہے کہ "خوارجی، رافضی، بھارتی، یہودی ، وہابی ، بدعتی قسم کے پراپگنڈا ،سے جنگ و قتال کو جواز دیا جاۓ- ایسا پراپگنڈا جنگ کے لیے تو خوب مگر ریاست کے لیتے نا خوب---ا
ھارون صاحب نے جس آیت میں "فتنہ" کا ذکر کیا ہے اول تو یہ انتہائ متنازعہ معاملہ ہے ( کہ اکثر اسی آیت کو بنیاد بنا کر متشدد اور باغی گروہوں نےریاست کے خلاف ہتھیا راٹھایا ہے- دویم ،وہ تاریخ میں اس آیت کے حوالےدیے فتووں سے ریاست کے ظلم و جبر سے بھی آگاہ ہوں
آپ قران اور امامِ کے"سیاسی" تذکرات چھوڑیں اور معروضی تجزیہ دیں ، یہی ہم سب کے مفاد میں ہے -
 
Last edited: