Advertisement

برطانیہ میں ’ناجائز دولت‘ کی تحقیقات کرنے والا ’انٹرنیشنل کرپشن یونٹ‘

برطانیہ میں ’ناجائز دولت‘ کی تحقیقات کرنے والا ’انٹرنیشنل کرپشن یونٹ‘


پاکستان کی مشہور اور معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض اور ان کے خاندان کے اکاؤنٹس اور پراپرٹیز سے 19 کروڑ پاؤنڈ یا 38 ارب روپے وصول کر کے پاکستان کو منتقل کیے جانے کا کام برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کا ’انٹرنیشنل کرپشن یونٹ‘ سر انجام دے رہا ہے۔

برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے منگل کی صبح ایک بیان جاری کیا جس میں یہ خطیر رقم ملک ریاض سے ایک تصفیے کے طور پر وصول کیے جانے اور اس کو پاکستان منتقل کیے جانے کا انکشاف کیا گیا۔

اِن میں سے چودہ کروڑ پاؤنڈ نقد رقم کی صورت میں بینکوں میں منجمد تھی اور پانچ کروڑ پاؤنڈ کی لندن کے ایک انتہائی مہنگے علاقے میں ایک عمارت بھی شامل ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ نیشنل کرائم ایجنسی ملک ریاض کے خلاف ’کریمینل فنانس ایکٹ' کے سیکشن 'تھری سسکٹی ٹو' کے تحت کارروائی کر رہی تھی جس میں 'ان ایکسپلین ایبل ویلتھ آرڈر‘ کے نام سے معروف شق بھی شامل ہے۔ یہ شق 2017 میں اِس قانون میں شامل کی گئی تھی۔


’انٹرنیشنل کرپشن یونٹ‘ کیا ہے؟
برطانیہ میں جرائم کے انسداد کے ادارے نیشنل کرائم ایجنسی کا ایک خصوصی شعبہ ’انٹرنیشنل کرپشن یونٹ‘ صرف ان جرائم سے متعلق تحقیقات کرتا ہے جن میں دنیا کے مختلف ملکوں خاص طور پر ترقی پذیر ملکوں سے غیر قانونی طور پر بنایا گیا پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے مختلف کمپنیوں کو سامنے رکھ کر برطانیہ منتقل کیا جاتا ہے اور یہاں مہنگی ترین جائیدادیں خریدنے اور کاروبار میں بھی لگایا جاتا ہے۔

انٹرنیشل کرائم ایجنسی اس نوعیت کی تمام تر کارروائیاں انتہائی راز داری سے انجام دیتی ہے اور جب تک انھیں عدالت کے سامنے پیش کرنے کے لیے ٹھوس ثبوت نہیں مل جاتے اس وقت تک ایسی کسی کارروائی کے بارے میں ذرائع ابلاغ کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا۔


یہ بھی پڑھیے
اس سال مئی میں ایجنسی نے ہائی کورٹ سے سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والی شخصیات جن پر سنگین جرائم میں ملوث ہونے کا شعبہ تھا ان کے خلاف تحقیقات کرنے کے لیے 'ان ایکسپلینڈ ویلتھ آرڈر' (یو ڈبلیو او) یعنی ایسی دولت جسی کی وضاحت نہ کی جا سکے کے قانون کے تحت اختیار حاصل کیے تھے۔

ایجنسی نے مئی کی 29 تاریخ کو ایک بیان میں کہا تھا کہ لندن کے مہنگے ترین علاقوں میں تین جائیدادوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن کی مجموعی مالیت آٹھ کروڑ پاؤنڈ بنتی ہے اور جو آف شور کمپنیوں کی ملکیت ہیں۔

اس کے ساتھ ہی ایجنسی نے عدالت سے عبوری احکامات بھی حاصل کیے تھے جس کے بعد ان جائیدادوں کی فروخت یا انتقال نہیں کیا جا سکتا۔

نیشنل کرائم ایجنسی میں ایک اعلیٰ اہلکار اینڈی لوئس نے یو ڈبلیو او کے بارے میں کہا تھا کہ یہ غیر قانونی طریقوں سے سمندر پار بنائی گئی دولت سے لندن میں خریدی گئی جائیدادوں کے خلاف تحقیقات کرنے کا ایک انتہائی مؤثر طریقہ ہے۔

انھوں نے کہا تھا کہ آف شور کمپینوں کے پیچھے چھپی شخصیات کو اب یہ وضاحت کرنی پڑ گی کہ کس طرح یہ جائیدادیں بنائی گئی ہیں۔

انھوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا تھا کہ این سی اے (نیشنل کرائم ایجنسی) اب مشہور اور بااثر افراد اور ان کے پیشہ ور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

اسی بیان میں این سی اے کے نیشنل اکنامک کرائم سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل گریم بگر نے کہا تھا کہ لندن میں مہنگی جائیدادیں خریدنے کا حربہ منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور این سی اے اپنے تمام اختیارات اور صلاحیتں بروئے کار لا کر ان جرائم میں ملوث افراد کو بے نقاب کرے گا۔

انھوں نے کہا تھا کہ ان کا مقصد برطانوی مالیاتی ڈھانچے کا غلط طریقے سے فائدہ اٹھا کر ایسے جرائم کے ارتکاب کو روکنا ہے جو بیرونی دنیا میں برطانیہ کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔
پانامہ لیکس کے بعد فروری سنہ 2018 میں برطانیہ کی پارلیمان نے ایک قانون کی منظوری دی تھی جس کے تحت نیشنل کرائم ایجنسی کو منی لانڈرنگ کے ذریعے بنائی گئی جائیدادوں کے خلاف تحقیقات کرنے کے لیے عدالت سے اختیار حاصل کرنے کی گنجائش پیدا ہوئی تھی۔

نیشنل کرائم ایجنسی کے اغراض و مقصد میں درج ہے کہ ’ترقی پذیر ملکوں میں بااثر شخصیات کی بے دریغ کرپشن اور بدعنوانی سے ان ملکوں کی معیشتوں پر تباہ کن اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ وسیع پیمانے پر ہونے والی بدعنوانی اور کرپشن سے جس میں بعض اوقات اربوں ڈالر عائب کر کے بیرونی ممالک منتقل کیے جاتے ہیں، یہ ملک سیاسی عدم استحکام اور بدامنی کا شکار
بھی ہو جاتے ہیں۔ بہت سے ملکوں میں غربت کی ایک بڑی وجہ بااثر شخصیات کا بدیانت ہونا بھی ہے‘۔

نیشنل کرائم ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں کمپنیاں کھولنے کے سہل اور آسان طریقہ کار کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے غیر قانونی دولت کو ٹھکانے لگایا جاتا ہے۔


Source​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
DHA sarkar is behind Malik Riaz ,kuch nahi hona uska!
Agar Malik sahab ko kuch hogaya tu Retd Generals ko naukari kon dega?
Gen Pasha start his job here then promoted to UAE properties management.
 
DHA sarkar is behind Malik Riaz ,kuch nahi hona uska!
Agar Malik sahab ko kuch hogaya tu Retd Generals ko naukari kon dega?
Gen Pasha start his job here then promoted to UAE properties management.
الله جانے جب ملک نہیں تھا میں نہیں آیا تھا، نوکریاں کون دیتا تھا، ملک کے بعد کیا بنے گا
 
Advertisement
الله جانے جب ملک نہیں تھا میں نہیں آیا تھا، نوکریاں کون دیتا تھا، ملک کے بعد کیا بنے گا
Ji us waqt General retirement ke baad na Dubai ki naukri pakartey they na Australia ki citizenships aur Na Saudia ki Salari. Ab saab kuch maal hai Sipa salaron ke leiey.
 
Ji us waqt General retirement ke baad na Dubai ki naukri pakartey they na Australia ki citizenships aur Na Saudia ki Salari. Ab saab kuch maal hai Sipa salaron ke leiey.
ڈپرس نا ہوں، ملک صاحب سویلین کے ساتھ بھی بہت اچھے ہیں
 
It is also rumoured that Sharifs are relocating to Boston while winding up from UK ..... ?
 
And Maryam Nawaz is completely silent ...... Does ‘Nazriya’ and ‘jaddojehad’ need timing ???? .....
 
Advertisement
Ji us waqt General retirement ke baad na Dubai ki naukri pakartey they na Australia ki citizenships aur Na Saudia ki Salari. Ab saab kuch maal hai Sipa salaron ke leiey.
Lets take a look at facts, and stack them against fiction, shall we?

Facts
Malik Riaz gifted Zardari a 5 billion rupee house.
Malik Riaz paid several times the value of 1 hyde park to Hussain Nawaz to 'buy' it off of him.

Fiction
Gen. Kayani is an australian citizen. (Media was so embarrassed, they didnt run the news widely..but its there)

Now you can go to the moon and back in search for dirt on the army, but the fact is that just because there are a few bad apples, doesnt mean the institution is bad. But as far as PMLN and PPP are concerned, they are pretty much done and dusted.
 
Its amusing..IHC.. Justice Ather hearing Zardari bail case..Is IHC and LHC made only to gives relief to the Mafias.and taking political motivated cases??Why not made them a saprete courts and judges??
 
Advertisement
And all medias Arasto are muted on this settlement??
Matric pass Malik Riaz penetrated in ours corrupt institutions and earned Billions.
 
ٹھیکیدار نے دس فی صد دے کے باقی نوے فی صد لوٹ بچا لی ہوگی.


.
​