- Joined
- Jan 24, 2013
- Posts
- 3,667
- Reaction score
- 9,004
- Points
- 113
مقبوضہ کشمیر میں مسلمان طلباءکے ساتھ زیادتی پر برطانوی پارلیمبٹرینز نے سلمان خورشید کا ناطقہ بند کر دیا
لندن (اے این این)مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور میرٹھ یونیورسٹی سے کشمیری طلباءکو نکال کر ان خے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے پربرطانوی ارکان پارلیمنٹ نے بھارتی وزیر خارجہ کا ناطقہ بند کر دیا،سلمان خورشید کو تند و تیز سوالات کا سامنا،سخت سبکی اٹھانا پڑی جبکہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کو مقبوضہ کشمیر میں نا مساعد حالات کا سامنا ہے،صورتحال پوری طرح قابو میں نہیں ہے،حالات ٹھیک ہونے پر فوج کو واپس بیرکوں میں بھیج دیا جائے گا،مسائل کو آئرش اور سکاٹش کی طرز پر حل کیا جا رہا ہے،میرٹھ یونیورسٹی میں کشمیری طلباءکے خلاف کارروائی مقامی حکومت کی کارستانی ہے اس میں مرکز کا کوئی عمل دخل نہیں،کسی ٹیم کے لئے تالیاں بجانے پر سزا دینا ہماری پالیسی نہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سلمان کورشیدجو ان دنوں برطانیہ کے دورے پر ہیں نے گزشتہ روز انڈو برٹش آل پارلیمانی گروپ کے اجلاس میں شرکت کی جہاں انھیں اس وقت سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین کے نفاذ،انسانی حقوق کی پامالیوں اور بھارت کی میرٹھ یونیورسٹی میں کشمیری طلباءکو پاک بھارت میچ میں پاکستان کے حق میں تالیاں بجانے پر یونیورسٹی سے نکالنے اور ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ دائر کرنے جیسے اقدامات پر آڑے ہاتھوں لیا۔برطانوی ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے سلمان خورشید کے ساتھ تند و تیز سوالات کئے جس پر سلمان خورشید پسینہ پونچھتے رہے اور انھیں سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔برطانوی اراکین پارلیمنٹ کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت اپنے پڑوسیوں کے ساتھ بہتر تعلقات کا ہمیشہ متمنی رہا ہے اور جس طرح برطانیہ کی حکومت نے آئرش اور سکاٹش کے طرز پر مسائل کو حل کیا اسی طرز پر بھارت ریاست جموں و کشمیر اور دوسری ریاستوں میں پیدا شدہ مسائل کو حل کرنے کے بارے میں سنجیدگی کے ساتھ غوروفکر کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ جنوبی ایشیا میں کئی مسائل ہیں جنہیں اس طرز پر حل کیا جاسکتا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ ریاست جموں وکشمیر میں نامساعد حالات کا مرکزی و ریاستی حکومت کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ درپردہ جنگ شروع کی گئی ہے جس کے لئے پیراملٹری فورس اور فوج کو تعینات کرنا لازمی بن گیا ہے تاکہ لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے اورمجاہدین کو قابو کیا جاسکے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ ریاست جموں و کشمیر میں آہستہ آہستہ حالات بہتر ہوتے جا رہے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ جب حالات میں مزبد بہتری آئے گی پیراملٹری فورس اور فوج کو واپس بارکوں میں دھکیلا جائے گا تاہم اس کے لئے وقت کی ضرورت ہے۔
مختلف ممبران پارلیمنٹ کی جانب سے ریاست جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں افسپا کے نافذ رہنے پر پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہاکہ ریاست جموں و کشمیر میں حالات دگرگوں ہیں اور مرکزی حکومت ان حالات میں بہتری لانے کے لئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھا رہی ہے تاہم صورتحال ابھی تک پوری طرح سے قابو میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت ریاست میں لوگوں کی فلاح و بہبود اور حالات کو بہتر بنانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرتی ہے اور نہ ہی انسانی حقوق کی پامالیوں کو برداشت کیا جا رہا ہے۔ میرٹھ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کشمیری طلبہ کے ساتھ کی گئی کارروائی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہاکہ کشمیری طلبہ کے ساتھ جو بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے وہ مقامی حکومت نے کی ہے۔
مرکزی حکومت کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں ہے اور مرکزی حکومت کی یہ پالیسی ہے کہ وہ کسی بھی بیرون ممالک کی ٹیم پر خوشیاں منانے تالیاں بجانے والوں کو سزا نہیں دیتی ہے۔ ادھر سلمان خورشید نے اپنے برطانوی ہم منصب ولیم ہیگ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا دونوں لیڈروں کے درمیان میٹنگ کے بعد برطانوی وزیر خارجہ نے تصدیق کی کہ ان کے بھارتی ہم منصب کے ساتھ میٹنگ کے دوران افغانستان سے نیٹو فوج کے نکل جانے اور خطے کی صورتحال کے علاوہ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر اتفاق رائے پایا گیا کہ دونوں ملکوں کے مابین بہتر تعلقات وقت کی اہم ضرورت ہے۔
Source

Last edited: