Advertisement

برطانیہ الطاف حسین کا حامی کیوں؟

130711121001_altaf_hussain_304.gif

​
امریکہ نے کراچی میں برطانیہ کو انٹیلی جنس کے حصول میں لیڈ رول کی اجازت دے رکھی ہے: رپورٹ۔​
​
برطانوی اخبار گارڈین کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ برطانیہ کے ایم کیو ایم کے سربراہ کو ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنے اور لندن میں ان کی سرگرمیوں کو نظر انداز کی وجہ ایم کیو ایم کا وہ تعاون ہے جو وہ برطانوی انٹیلجنس ایجنسیوں کو مہیا کرتی ہے۔گارڈین کی رپورٹ میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ کراچی شاید دنیا کا وہ واحد شہر ہے جہاں امریکہ نے برطانیہ کو انٹیلجنس کے حصول میں لیڈ رول کی اجازت دے رکھی ہے۔گارڈین کے مطابق کراچی میں امریکہ کا قونصل خانہ اب ایکٹو انٹیلجنس حاصل نہیں کرتا ہے اور یہ کام برطانیہ کےحوالے ہے۔

کراچی کی انٹیلجنس کے حوالے سے برطانیہ کا سب سے بڑا اثاثہ ایم کیو ایم ہی ہے۔رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے تعاون کی وجہ سے برطانیہ کو کراچی کی انٹیلیجنس کا حصول کوئی مشکل امر نہیں ہے۔

برطانیہ سمجھتا ہے کہ اس کے پاس ایسا شخص موجود ہیں جس کی جماعت کے نمائندے پاکستان کی وفاقی کابینہ میں بھی موجود ہوتے ہیں۔برطانوی وزارت داخلہ کےایک اہلکار نےاخبار کو بتایا کہ ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کا لندن میں قیام کسی برطانوی سازش کا حصہ نہیں ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ یہ صحیح ہے کہ یہ سازش نہیں ہے بلکہ ایک پالیسی ہے۔
​
​

​
سازش نہیں پالیسی ہے

​
برطانوی وزارت داخلہ کےایک اہلکار نےاخبار کو بتایا کہ ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کا لندن میں قیام کسی برطانوی سازش کا حصہ نہیں ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ یہ صحیح ہے کہ یہ سازش نہیں ہے بلکہ ایک پالیسی ہے۔
​
​



رپورٹ کے مطابق ماضی میں پاکستان کی کئی حکومتوں نے لندن میں مقیم ایم کیو ایم کے رہنما کو پاکستان حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے لیکن برطانیہ نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی۔

پاکستان کی سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو نے ایک مرتبہ برطانوی حکومت سے کہا تھا کہ ان کو کیسا لگے گا کہ اگر کوئی شخص پاکستان میں بیٹھ کر برطانیہ میں لوگوں کو تشدد پر اکسائے۔

پاکستانی سیاستدان عمران خان کی جماعت تحریک انصاف ایم کیو ایم کی سب سے بڑی مخالف جماعت بن کر ابھری ہے۔ کراچی میں تحریک انصاف کی ایک اہم رہنما کے قتل کے بعد عمران خان کے حامیوں نے برطانوی پولیس کو بارہ ہزار شکایت درج کرائی ہیں جس کے بعد برطانوی پولیس نے لندن میں الطاف حسین کی سرگرمیوں کی تحقیقات شروع کی ہیں۔لندن کی پولیس یہ اندازہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ کیا الطاف حسین لندن میں بیٹھ کر کراچی میں لوگوں کو تشدد پر اکساتے ہیں۔ برطانوی پولیس کو ایک انتہائی بڑے مواد کی چھان بین کرنی ہے۔رپورٹ کے مطابق الطاف حسین کے لندن میں قیام کے دوران دو بار برطانوی عدالتیں اس نتیجے پر پہنچی ہیں کہ ایم کیو ایم اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے تشدد کا سہارا لیتی ہے۔دو ہزار دس میں کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک پولیس افسر نے برطانیہ

میں سیاسی پناہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اسے کراچی میں ایم کیو ایم سے خطرہ ہے۔


​
ایم کیو ایم کے بھارت سے روابط​
قتل کی تحقیقات کے دوران برطانوی پولیس کو عمران فاروق کے گھر سے ایسے کاغذات بھی ملے ہیں جو پاکستان میں گرفتار ہونے والے ایم کیوایم کے کارکنوں کے ایسے بیانات کی تائید کرتے ہیں کہ انہیں بھارت میں دہشتگردی کی تربیت ملتی ہے
​
​
​
گارڈین رپورٹ
​
​
​
برطانوی جج لارڈ باناٹائن نے اس پولیس افسر کو سیاسی پناہ دینے حکم جاری کیا۔ جج نے تسلیم کیا کہ ایم کیو ایم نے دو سو ایسے پولیس اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے جنہوں نے ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن میں حصہ لیا تھا۔


برطانوی پولیس اب لندن میں ایم کیو ایم کے ایک رہنما عمران فاروق کے قتل کی تحقیقات کر رہی ہے۔ میٹرو پولیٹن پولیس کے بارہ افسران مکمل طور پر اس مقدمے پر مامور ہیں اور اب تک سینکڑوں لوگوں کے بیانات قلمبند کر چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق قتل کی تحقیقات کے دوران برطانوی پولیس کو عمران فاروق کے گھر سے ایسے کاغذات بھی ملے ہیں جو پاکستان میں گرفتار ہونے والے ایم کیوایم کے کارکنوں کے ایسے بیانات کی تائید کرتے ہیں کہ انہیں بھارت میں دہشت گردی کی تربیت ملتی ہےگارڈین نے بھارت سے ایم کیو ایم کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق جاننا چاہا لیکن بھارت نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔میٹرو پولیٹن پولیس نے لندن میں ایم کیو ایم کے دفاتر پر چھاپے کے دوران 150,000 پونڈ اور مشرقی لندن کے علاقے مل ہل میں الطاف حسین کی رہائش سے0 250,00 پونڈ برآمد کیے۔ پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ اتنی بڑی رقم وہاں کیسے پہنچی۔رپورٹ کے مطابق الطاف حسین کےخلاف تحقیقات انتہائی پیچدہ معاملہ ہے۔ پاکستانی ریاست میں کچھ عناصر ایم کیو ایم کا تحفظ چاہتے جبکہ ملک کی بڑی انٹیلجنس ایجنسی آئی ایس آئی اس کو اپنے قابو میں رکھنا چاہتی ہے۔

130711115958_altaf_hussain304.gif
​
الطاف حسین کو مستقل سکونت دینے کا فیصلہ ایک دفتری غلطی کا نتیجہ تھا: رپورٹ​
البتہ پاکستان میں حالیہ انتخابات کے نتائج سے ایم کیو ایم کمزور ہوئی ہے اس بات کا کم لیکن امکان موجود ہے کہ نواز شریف حکومت ایم کیو ایم کا تحفظ میں پچھلی حکومتوں سے کم دلچسپی کا مظاہرہ کرے گی۔برطانوی پولیس نےحالیہ ہفتوں میں الطاف حسین کےخلاف جو کارروائیاں کی ہیں ان میں ان کےگھر اور دفاتر پر چھاپوں کےعلاوہ ان کے بھانجے اشتیاق احمد کو گرفتار کرنا ہے۔ اشتیاق احمد کو کس الزام پر گرفتار کیاگیا تھا اس کے بارے میں برطانوی پولیس کچھ بتانے کے لیے تیار نہیں۔ اشتیاق احمد کو ستمبر تک ضمانت پر رہا کیا جا چکا ہے۔​
ہوم آفس کی غلطی

​
پاکستانی سمجھتے ہیں کہ برطانوی حکومت الطاف حسین کی حامی ہے۔ وہ اس سلسلے میں الطاف حسین کو برطانیہ میں مستقل سکونت کا حوالہ دیتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک برطانوی اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر تسلیم کیا کہ 1999 میں الطاف حسین کو مستقل سکونت دینے کا فیصلہ ایک دفتری غلطی کا نتیجہ تھا۔​
​
گارڈین رپورٹ​
​



رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پاکستانی سمجھتے ہیں کہ برطانوی حکومت الطاف حسین کی حامی ہے۔ وہ اس سلسلے میں الطاف حسین کو برطانیہ میں مستقل سکونت کا حوالہ دیتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک برطانوی اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر تسلیم کیا کہ 1999 میں الطاف حسین کو مستقل سکونت دینے کا فیصلہ ایک دفتری غلطی کا نتیجہ تھا۔

رپورٹ کے مطابق ہوم آفس نے کئی بار پوچھنے کے باوجود اس دفتری غلطی کی وضاحت نہیں کی۔

پاکستانی الطاف حسین کے اس خفیہ خط کا بھی حوالہ دیتے ہیں جو انہوں نے نائن الیون کے واقعے کے دو ہفتوں بعد برطانوی حکومت کو لکھا تھا۔ اس خط میں الطاف حسین نے برطانوی حکومت کے لیے افغانستان اور پاکستان میں انٹیلیجنس اکھٹےکرنے کے لیے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔الطاف حسین نےبرطانوی حکومت کو یقین دلایا کہ وہ پانچ دنوں کے نوٹس پر لاکھوں لوگوں کو دہشتگردی کے خلاف مظاہرہ کرنے کے لیے اکھٹے کر سکتے ہیں۔

برطانوی حکومت ماضی میں ایسے کسی خط کی تردید کرتی رہی ہے لیکن اب اسے تسلیم کر لیا ہے۔
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
یہ آرٹیکل کوئی نیا آرٹیکل نہیں. یہ ٢٩ جولائی ٢٠١٣ کو لکھا گیا تھا مگر اب بہ اہمیت اختیار کر گیا ہے

ہماری یاداشت بھی کمزور ہے . یہ بھی ہو سکتا ہے یہ آرٹیکل ہماری نظروں سے نہیں گزرا ہو گا

میرا ایک سوال


پاکستان مسلم لیگ کی لیڈرشپ نے تو الطاف بھائی کے بیان کو ہدف تنقید ہی نہیں بنایا تو انسے ایکشن کی امید رکھنا بے وقوفی ہے



پاکستان کی سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو نے ایک مرتبہ برطانوی حکومت سے کہا تھا کہ ان کو کیسا لگے گا کہ اگر کوئی شخص پاکستان میں بیٹھ کر برطانیہ میں لوگوں کو تشدد پر اکسائے


چونکے آجکل حکومت جنرل راحیل صاحب کی ہے ا ور ظاہر ہے انہیں سب پتا ہو گا ، میرا سوال یہ ہے کے

بینظیر صاحبہ نے کم از کم یہ سوال اٹھایا تھا ، کیا جنرل راحیل اس مسلے کوملکہ برطانیہ سے اٹھا چکے ہیں یا ابھی اٹھانا باقی ہے

اب ظاہر ھے فوجی ترجمان تو آجکل کسی سوال کا جواب نہیں دیتے

کیا کوئی
جنرل ڈاکٹر طوطا مسعود صاحب سے یہ سوال پوچھ سکتا ہے کیونکے آجکل فوجی ترجمانی کے فرائض انکے ذمے ہیں


 
Last edited:
میں نے یہ تھریڈ حال میں بنائی تھی ، حلانکے میں نے آرٹیکل نہیں پڑھا تھا

جمہوریت کی ماں الطاف بھائی کے قدموں میں
Interesting-and-Lesser-Known-Facts-about-Ravan-1.jpg
​




​
England is the mother of Parliaments

( British politician and reformer
John Bright in a speech at Birmingham on 18 January 1865 )


اگر آپلوگ سیاست کا ذرا بھی شعور رکھتے ہیں تو اپنے سنا ہو گا کے ملکہ برطانیہ کا ملک یا انکے زیر نگین ممالک
میں قانون کی علمداری ہے .

پارلیمنٹ کے اراکین کی سب اچھی مثال

اپنے کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کی روتی ہوئی وائرل سوشل میڈیا ویڈیوز میں دیکھا اور سنا ہو گے کے وہاں کے قانون دان اور وزیر کیسے انکی عام سی ٹیکسیوں میں سفر کرتے ہیں. روتے ہوے ٹیکسی ڈرائیور کینیڈا کے وزیر کی مثال دے بہت سے سوال پوچھتے ہیں

مگر کیا وجہ ہے کے تیسری دنیا کے ملک ، پاکستان میں رہنے والے پہلی دنیا کے قانون سازوں کو ہندو مذہب کے راون سے تشبیہ دیتے ہیں

وہ راون جس کے دس چہرے ہوتے ہیں

آخر کیا وجہ ہے کے پاکستانی جنھوں نے کبھی اصل جمہوریت نہیں دیکھی مگر جمہوریت پر لعنت بھیجتے نظر اتے ہیں ؟

آخر انکو مادر جمہوریت کا ملک راون کیوں نظر اتا ہے جہاں

عورتوں کے ساتھ سلا رحمی برتی جاتی ہے اور انہیں مردوں سے زیادہ حقوق دی گئے ہیں
جہاں معذوروں اور بوڑھوں کے لئے ایک زبردست نظام قائم ہے
جہاں بچوں پر بہت زیادہ خرچ کیا جاتا ہے
جہاں جانوروں اور درختوں کے حقوق ہیں
غرض ہر وہ چیز جو انسان خیال کرتا ہے کے یہ ایسا ہونا چاھئے ، اور اسے ویسے ہی پاتا ہے

آخر کیا وجہ ہے کے جونہی پہلی دنیا کے ممالک اپنے پیر باہر رکتھے ہیں ، انکو وہ تم اخلاقیات اور انسانی اصول بھول جاتے ہیں
اور وہ راوں کا روپ دھار لیتے ہیں

ہم پاکستانیوں کو یہ بات سمجھ نہیں ا رہی ہے کے ملکہ کے ملک جہاں انصاف کے معاملے میں کوئی رکاوٹ خاطر میں نہیں لائی جاتی.
لوگوں کو دہشت گردی کے معاملے میں شبہ ہونے پر ہی پکڑ لیا جاتا ہے

وہاں کے اخبارات کے پاس جب کسی خبر کا پکا ثبوت ہو تو وہ دھڑلے سے شایع کرتے ہیں، اور نتیجے کے طور میں سخصیت یا اداروں کا دھرن تختہ ہو جاتا ہے. وہاں کے جاسوسی ادارے اپنے کام میں بہت مہارت رکھتے ہیں
مگر

آخر کیا وجہ ہے کے وہ ایک پاکستانی راون کی پرشتش کرتے ہیں ،

آخر کیوں ...جب کے
اس راون کا کوئی کمائی کا ذارئع نہیں مگر رھن سہن شاہانہ ہے
جس پر ١٠٠٠ دوسرے کریمنل الزامات ہیں
ملکہ برطانیہ کا ملک اپنے انصاف کی وجہ سے مشور ہے ، وہاں کی عدلیہ پاکستان کی عدلیہ نہیں جہاں ایک مرغی کمرہ عدالت میں کہے کے...........
جناب والا میں ایک مرغی ہوں
اور ہماری عدلیہ ١٠٠ سال بعد بھی اس بات کا فیصلہ نہ کر سکے کے وہ واقعی میں ایک مرغی ہے

آخر ایک خصوصی جاسوس کے لئے ایسا کون سا خصوصی ثبوت انکو درکار ہے ؟

پاکستانی حکومت اور عدلیہ .......برطانیہ کی حکومت اور عدلیہ ............دونو میں آخر فرق کیا رہ گیا ہے ؟

کیا ہمیں یہ پرسرار راز سمجھنے کے لئے این سٹائن ہونا پڑے گا ؟
کیا ہمیں یہ سمجھنے کے لئے آکسفورڈ کی ڈگری چاہیے ؟

پاکستانیوں کو یہ لوگ راوں کیوں لگتے ہیں ؟

آخر پاکستان میں جنرل راحیل کی آرمی بھرے میلے میں ایک تیر سے راون کا " پتلا " کیوں جلانا چاہتی ہے ؟

وہ راون جو ملکہ برطانیہ کے ملک میں ١٥٠ سالہ پارلیمنٹ کا منہ چڑا رہا ہے
آخر جمہوریت کی ماں ، الطاف بھائی کے قدموں میں کیوں ہے ؟

ایسی کیا راکٹ سائنس ہے جو عام سے جاہل گنوار تیسری دنیا کے رہنے والے پاکستانیوں کو سمجھ نہیں ا رہی ہے ؟
Justice delayed is justice denied
کی عملی مثال یہ پارلیمنٹ کی ماں ، آخر یہ دس مونہ میں یہ کونسا چہرہ ہے ؟

پہلی دنیا میں بسنے والے ٹیکسی ڈرائیوروں کو یہ بات کیوں سمجھ نہیں اتی کے جن قانون داں کے لئے رو رو کر اپنے اپ کو ہلکان کیا ہوا ہے ، اسکے ملک کی تباہی انہی کی وجہ سے ہے کیونکے انکے ١٠ مونھ والی شخصیت ہے


اپنے ملک میں ایک پرندے کی بچانے کے لئے ہیلی کاپٹر اور اسی جیسی مشین سے غریب ممالک پورے کا پورا تباہ کر دیتے ہیں جن میں معصوم بچے بھی شامل ہوتے ہیں

اپنے ملک میں ایک سیاست داں اگر ١٠٠٠٠ ڈالر غیر قانونی طور پر خرچ کرے تو ہنگامہ اور دوسرے ممالک کے سیاست داں پورا ملک لوگ لوٹ کر ان ملکوں کے بنکوں میں جمع کرواے تو موت کی خاموشی ؟

اپنے ملکوں میں اپاہج کے لئے خصوصی ریاتیں اور دوسرے ممالک میں بم مار کر آدھے ملک کو اپاہج بنانے پر خاموشی ؟

اپنے ملک میں کتوں کے لئے سہولتیں ، مگر دوسرے ممالک کی لوگوں کی زندگی کتوں جیسی کرنے میں مددگار ؟

اگر آپکو یقین نہیں اتا تو لبنان ، سیریا ، عراق ، افغانستان ، پاکستان یا لیبیا کے ممالک میں لوگوں کی حالت زر دیکھ لیں

اگر کینیڈا کے ٹیکسی ڈرائیور یہ سمجھ سکتے تو وہ وہاں ٹیکسی ڈرائیور کیوں ہوتے ؟
​


​




http://www.siasat.pk/forum/showthre...3;موں-میں
 
Advertisement
ہر عروج کو زاول انا ہے ایم کیو ایم کی اب شروع ہوچکی ہے جلد یا بدیر یہ فشٹ گروہ اپنے ظلم کی بدولت اپنے انجام کو پہنچ کر ہی دم لے گی یہی قانون قدرت ہے
 
کافی عرصے سے میرے ذہن میں یہ بات تھی کہ برطانوی حکومت کسی وجہ سے الطاف حسین پر ہاتھ کیوں نہیں ڈال رہی. آخر کوئی وجہ تو ہے. دو سال ہونے کو ہیں ہم روزانہ یہ بات سنتے آ رہے ہیں الطاف حسین آج کل میں گرفتار ہونے والے ہیں. دو ہی وجوہات ہو سکتی ہیں. یا تو برطانوی خفیہ ایجنسی الطاف حسین کو پریشر تلے رکھ کر مزید کام نکلوا رہی ہے یا پھر سکاٹ لینڈ یارڈ کے پاس منی لانڈرنگ اور دوسرے مقدمات میں چھڑوانے کیلئے کوشاں ہے. ورنہ ابھی تک برطانوی پولیس الطاف کے خلاف انتہائی ٹھوس شواہد کی بنیاد پر اسے کب کی گرفتار کر چکی ہوتی
 
It is true that this NOT conspiracy is to hold the power in Karachi a policy. and make mqm London altaf the will be the last vise-ray when Altaf Finnish then Pakistan become \ free country again
 


پاکستان کی سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو نے ایک مرتبہ برطانوی حکومت سے کہا تھا کہ ان کو کیسا لگے گا کہ اگر کوئی شخص پاکستان میں بیٹھ کر برطانیہ میں لوگوں کو تشدد پر اکسائے۔

جنرل مشرف نے مصطفیٰ کمال کے زرئے ٣٠٠ ارب سے زیادہ انوٹمنٹ کروائی ، کوئی جنرل مشرف کو پوچھے گا اگر بچے بچے کو پتا تھا کے یہ لوگ را کے ایجنٹ ہیں تو انکا ساتھ کیوں دیا ؟
کوئی پوچھے گا کے پاکستان کے سیاستدانوں نے اس پارٹی کے ساتھ الائنس کیسے کے ؟