- Joined
- Apr 19, 2010
- Posts
- 11,403
- Reaction score
- 18,786
- Points
- 113
[h=2]الطاف کی دھمکی: برطانوی پولیس نے وڈیو حاصل کرلی[/h]
لندن: برطانوی پولیس نے الطاف حسین کے پاکستان میں براہ راست خطاب کی وڈیو حاصل کرلی ہے اور انگریزی ترجمے کے لیے لینگویج ڈیپارٹمنٹ کو ریفر کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل بھی الطاف حسین کا ایک دھمکی آمیز خطاب بھی پولیس نے انگلش میں ترجمہ کرایا تھا اور اس خطاب پر برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں اور پارلیمنٹرین میں غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی تھی۔
انہوں نے نہ صرف پارلیمنٹ بلکہ ایجوئیر روڈ پر الطاف حسین کی رہائش گاہ اور ٹین ڈاﺅن اسٹریٹ کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے تھے ۔
برطانوی پولیس کے ذرائع کا یہ موقف ہے کہ الطاف حسین نے پہلے خطاب میں پاکستان کی حکومت پر الزام تراشیاں اور دھمکیاں دی تھیں اور بعد ازاں اس کی تردید کر دی جسے برطانوی پولیس نے تسلیم نہ کیا اور اب انہوں نے براہ راست برطانوی حکومت اور پولیس کو دھمکیاں دی ہیں۔
برطانیہ میں کسی کو گھور کر دیکھنے کی سزا بھی قانون میں موجود ہے اور اب الطا ف حسین نے پولیس کو سرکاری فرائض کی ادائیگی سے روکنے کی کوشش کی ہے اور دھمکی آمیز بیانات دیے ہیں۔
پولیس کسی ایسی چیز کو اپنے ساتھ اٹھا کر نہیں لے جاتی جس کا وقوعہ سے کوئی تعلق نہ ہو، پولیس نے جو بھی کاغذات یا دوسرے ثبوت اپنے قبضے میں لیے ہیں ان کا جلد علم ہو جائے گا۔
معلوم ہوا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف کے ساتھ ملاقات کے دوران الطاف حسین کے ایشوپر بھی بات چیت ہوئی ہے جس میں برطانوی وزیر اعظم نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے بارے میں تفتیش اور معلومات کا تبادلہ کیا۔
ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ برطانوی حکومت آل پاکستان مہاجر سٹوڈنٹ آرگنائزیشن کے ان دو طالبعلموں کو جو پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں کی تحویل میں ہیں، کی برطانیہ حوالگی کا مطالبہ بھی زور پکڑگیا ہے،یہ طالب علم اگست 2010ءمیں اسٹوڈنٹ ویزے پر برطانیہ گئے تھے اور انہیں مہاجر قومی موومنٹ کے خالد سلیم نے مبینہ طور پر اسٹوڈنٹ ویزہ لگوا کر دیا تھا۔
ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے فوری بعد خفیہ ایجنسیوں نے ایم کیو ایم کی تنظیم کے سرکردہ رہنماؤں کے ٹیلی فون ٹیپ کرنا شروع کر دیے تھے اور ایک ایسی گفتگو ٹیپ کی گئی تھی جس میں خالد سلیم نے برطانیہ سے فرار ہو کر سری لنکا پہنچنے والے ان دونوں طالب علموں کو کراچی ائیر پورٹ کے باہر قتل کرانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور انہیں خفیہ ایجنسیوں نے جہاز کے لینڈ کرتے ہی اپنی تحویل میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا۔
مذکورہ طالبعلم جعلی ناموں پر سفر کر رہے تھے ۔
خفیہ ایجنسیوں نے ایم کیو ایم سے اس وقت مطالبہ کیا تھا کہ خالد سلیم کو ان کے حوالے کر دیا جائے جسے حکومت کے دباؤ پر ایجنسیوں کے حوالے کر دیا گیا اور تفتیش کے دوران انہیں ان کی ٹیپ کی گئی گفتگو بھی سنائی گئی۔
پہلے سے گرفتار ہونے والے دونوں طالب علموں کے بیانات ریکارڈ تحریر کرلیے گئے بعد ازاں اتحادی حکومت میں شمولیت کی وجہ سے اس کیس پر پیش رفت نہ ہوسکی ۔
پاکستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے برسرا قتدار آتے ہی ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کیس کی تفتیش میں سرگرمی پیداہوگئی ،چند یوم قبل مارے جانے والے چھاپے میں پولیس نے55گھنٹے کی تلاشی میں متعدد ثبوت اکٹھے کیے اور بعد ازاں الطاف حسین کے کزن افتخار حسین کو گرفتارکرکے تفتیش کی گئی اور ستمبر تک ضمانت پر چھوڑ دیا گیا۔
پولیس نے متحدہ کے قائد الطاف حسین، سلیم شہزاد، طارق منیر، بشری رضا اور محمد انور کے برطانیہ کے باہر جانے پر پابندی عائد کر دی۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ گرفتار ہونے والے الطاف حسین کے کزن افتخار حسین پاکستانی قونصلیٹ جنرل ٹورنٹو کے نادرا سیکشن میں کام کرتے رہے ہیں۔
پولیس نے رضا ہارون کی اہلیہ بشری رضا سے بھی اس امر کی تفتیش کی کہ انہوں نے ڈاکٹر عمران فاروق کے قاتلوں کو کھانا بھی کھلایا۔
http://urdu.thenewstribe.com/featured/2013/07/01/british-police-and-altaf-hussain/