Advertisement

برطانوی لڑکی کی شام میں ہلاکت کا خدشہ

برطانوی لڑکی کی شام میں
ہلاکت کا خدشہ

160812052057_kadizza_sultana_640x360_metpolice_nocredit.jpg

گذشتہ برس لندن سے شام جا کر شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ میں شامل ہونے والی تین لڑکیوں میں سے ایک خدیجہ سلطانہ کے خاندان کے وکیل نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وہ روسی بمباری میں ہلاک ہوگئی ہیں۔
خیال رہے کہ 16 سالہ خدیجہ سلطانہ اپنی دو دوستوں 15 سالہ شمیمہ بیگم اور 15 سالہ عامرہ عباسی کے ہمراہ فروری 2015 میں لندن کے علاقے بیتھنل گرین سے استنبول کے لیے روانہ ہوئی تھیں جہاں سے آگے انھوں نے شام کا سفر کیا تھا۔

151222155032_shamima_begum_amira_abase_and_kadiza_sultana__640x360_pa.jpg

ان کے خاندان کے وکیل تسنیم آکونجی نے بی بی سی کے پروگرام نیوز نائٹ میں بتایا کہ انھیں چند روز قبل رقہ سے خدیجہ کی ہلاکت کی اطلاع موصول ہوئی تھی تاہم وہ کسی آزاد ذریعے اس کی تصدیق نہیں کر سکے تھے۔

جس ہفتے وہ واپسی کے بارے میں سوچ رہی تھی اسی دوران آسٹریا سے آنے والی اس نوجوان لڑکی کو سرِ عام مارے جانے کی اطلاع ملی، جس نے وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی تھی، میرے خیال سے خدیجہ نے اسے برا شگون سمجھا اور یہ خطرہ مول نہیں لیا۔​
وکیل تسنیم آکونجی​

انھوں نے بتایا کہ دولت اسلامیہ کے حوالے سے خدیجہ جس طلسم کا شکار تھی وہ ٹوٹ چکا تھا اور وہ مایوس ہو کر واپس لوٹنا چاہتی تھیں لیکن وہ اس دہشت گرد گروپ کی جانب سے سخت سزا کے خوف کے باعث ایسا نہیں کر پائیں۔
وکیل کا کہنا تھا کہ خدیجہ کا خاندان بہت بری صورتحال کا سامنا کر رہا ہے۔
یہ جاننے سے زیادہ برا کچھ نہیں ہو سکتا کہ آپ کا کوئی دوست یا خاندان کا رکن مارا جائے، وہ ایک نوجوان لڑکی تھی جس کے اچھے مستقبل کی امید تھی، یہ خاندان کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ابتدا سے ہی اس بری خبر سے بچنے کی کوشش کی گئی لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوسکا۔
وکیل تسنیم آکونجی نے بتایا کہ خدیجہ نے واپس آنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
جس ہفتے وہ واپسی کے بارے میں سوچ رہی تھی اسی دوران وہاں سے بھاگنے کی کوشش کرنے والی آسٹریا کی ایک نوجوان لڑکی کو سرِ عام مارے جانے کی اطلاع ملی۔ میرے خیال سے خدیجہ نے اسے برا شگون سمجھا اور یہ خطرہ مول نہیں لیا۔

شام جانے والی یہ تینوں لڑکیاں مشرقی لندن کے ایک سکول میں جی سی ایس ای کی طالبات تھیں تاہم سکول کے پرنسپل کا کہنا تھا کہ اس بات کے کوئی شواہد نہیں ملے کہ یہ لڑکیاں سکول میں بنیاد پرست نظریات کی جانب مائل ہوئیں۔
برطانیہ جانے سے پہلے شمیمہ نے ٹوئٹر پر گلاسگو کی رہنے والی لڑکی اقصیٰ محمود سے رابطے میں تھیں جو 2013 میں گلاسگو سے ایک دولتِ اسلامیہ کے جنگجو سے شادی کرنے کے لیے شام گئی تھیں۔
یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تینوں لڑکیاں دولتِ اسلامیہ کے مضبوط گڑھ رقہ میں رہائش پذیر تھیں۔
گذشتہ برس جولائی میں ہی یہ اطلاع بھی موصول ہوئی تھی کہ تین میں سے دو لڑکیوں نے شادی کر لی ہے اور اب وہ اکھٹی نہیں رہتیں۔
یہ خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ اب تک برطانیہ کے 800 سے زائدنوجوان لڑکے اور لڑکیاں شام اور عراق میں جا کر دولتِ اسلامیہ اور دیگر جنگجو گروہوں میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔

http://www.bbc.com/urdu/world/2016/08/160812_london_girl_isis_died_hk#orb-banner

​

​
 
Advertisement
افسوس ہۓ ان نوجوانوں کی ناعاقبت انديشی پر ۔ ديش کو اسلامی سمجھ کر گھر سے بھاگي ہوئ ان لڑکيوں نے اپنی ذندگی اور مستقبل برباد کرديا۔
 
Advertisement
افسوس ہۓ ان نوجوانوں کی ناعاقبت انديشی پر ۔ ديش کو اسلامی سمجھ کر گھر سے بھاگي ہوئ ان لڑکيوں نے اپنی ذندگی اور مستقبل برباد کرديا۔

سمجھ میں نہیں آتا یہ بچے اتنی آسانی سے ان کا شکار کیسے بن جاتے ہیں . . . . . . . یا شاید والدین کی طرف سے بھی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور یہ بچے مزید خطرناک قدم اٹھا لیتے ہیں
 
سمجھ میں نہیں آتا یہ بچے اتنی آسانی سے ان کا شکار کیسے بن جاتے ہیں . . . . . . . یا شاید والدین کی طرف سے بھی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور یہ بچے مزید خطرناک قدم اٹھا لیتے ہیں

ديش کی پروپيگنڈا مشين بہت طاقتور ہۓ۔ اور کچھ قصور اپنی شناخت ثابت کرنے کے ليۓ نوجوان اور کچّے ذھنوں کا بھی۔
 
ديش کی پروپيگنڈا مشين بہت طاقتور ہۓ۔ اور کچھ قصور اپنی شناخت ثابت کرنے کے ليۓ نوجوان اور کچّے ذھنوں کا بھی۔

قرآن میں ہے کہ اے مومنو ! اپنے اہل و عیال کو جہنم کا ایندھن بننے سے بچاؤ

لہٰذا والدین پر بھی بھاری زمیداری عائد ہوتی ہے . . . . . مگر افسوس ! زیادہ تر لوگ اپنی اس زمیداری سے غافل ہیں
 
قرآن میں ہے کہ اے مومنو ! اپنے اہل و عیال کو جہنم کا ایندھن بننے سے بچاؤ لہٰذا والدین پر بھی بھاری زمیداری عائد ہوتی ہے . . . . . مگر افسوس ! زیادہ تر لوگ اپنی اس زمیداری سے غافل ہیں
بالکل۔ والدين پر بھی ذمّہ داری ہۓ کہ وہ اپنے بچوّں کی ہر چيز پر دھيان ديں مگر جيسا ميں نے پہلے عرض کيا ناپختہ ذہنيت، کچّی عمر۔ اس کا فائدہ ديش تو کيا ہر دھشت گرد تنظيم اٹھاۓ گی
 
Advertisement
And seriously jihadi bride what the hell is that rubbish and at 15 . Dont u have to study and stuff den to think of such nonsense. Seriously at 15 the most important thing in life is to hang out in malls and have fun wid frnds.