Advertisement

برسات کے موسم میں چند احتیاطی تدابیر

news-1530619483-9123.jpg


بارش کے دوران کچھ احتیاطی تدابیر اپنا کر بہت سے حادثات کو روکا جاسکتا ہے۔ سب سے پہلے ٹی وی خبروں اخبارات ریڈیو یا محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ سے موسم کے حوالے سے آگاہ رہیں،

اگر آپ نشیبی علاقے میں رہائش پذیر ہیں توقیمتی سامان کو بالائی منزل پر شفٹ کرلیں۔

ممکنہ سیلاب یا طغیانی سے بچنے کے لئے محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں، گھر میں چھت یا دیواروں کی لیکج، ڈرینج سسٹم اور گٹر بھی چیک کروائیں۔

گھر میں ٹارچ سیل اور موم بتیاں بھی لازمی ہونی چاہیں تاہم اہم نمبر موبائل کے ساتھ ایک ڈائری میں لکھ کر بیگ یا پرس میں ساتھ رکھ لیں۔

کسی بھی گیلی تار یا ٹوٹی ہوئی تار کو ہاتھ لگانے سے پرہیز کریں۔ دوران بارش کسی بھی بجلی کی چیز کو ننگے پاوں یا گیلے ہاتھ نا لگالیں۔ غیر ضروری بجلی کے آلات کو بند کردیں۔

اگر گھر میں پانی داخل ہوجائے تو گیس اور بجلی کے مین سوئچ بند کردیں۔

باہر کسی بھی بجلی کے پول اور سائن بورڈ سے دوررہیں، ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو اداروں کو مدد کے لئے فون کریں۔

طبی وبائی امراض خصوصا ہیضہ جلدی بیماری سے بچنے کیلئے بروقت حفاظتی ٹیکے لگوائیں اور احتیاطی تدابیر کریں۔

سیلابی ریلے، ندی نالوں اور دریاؤں کو پیدل یا کسی سواری کے ذریعے عبور کرنے کی کوشش نہ کریں ،

برساتی نالوں اور سیوریج سسٹم کے اندر کوڑا کرکٹ، ملبہ خصوصی پلاسٹک بیگ اور بوتلیں پھینکنے سے اجتناب کریں۔

جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگوائیں اور ان کے چارے کا بندوبست کر کے رکھیں۔

دوران بارش ڈرائیونگ سے گزیز کریں، گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور آگے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

​

Many precautions can be prevented by raining during the rain. First of all, be aware of the weather on TV or radio stations from the Meteorological website, if you live in a narrow area, then shift the goods to the upper floor. Move to safe places to avoid potential flood or flooding, check on the roof or wall of the house, drainage system and gutter at home.

The house's flashlight cell and candles should also be mandatory, however, the important number is to write in a diary with a mobile and keep it in a bag or purse. Avoid handling any wet wire or broken wire.

During the rain, do not break any electric stuff or wet wet hands. Turn off unnecessary electrical devices. If the water is inserted in the house, turn off the switch on the gas and electric. Exit any electrical pool and signboard outside, in case of emergency, call rescue agencies to help. Take care of precautions and prevent precautions to prevent medical disorders especially in the hepatitis. Do not try to relieve relieved trains, rivers and rivers or pedestrians or ride through a ride, trash in rainy drains and sewage systems,

Dismiss the special pack of plastic bags and bottles. Take care of animals and keep them organized. Take off the rain during the drive, keep the vehicle speed low and keep the distance from the front vehicle.
 
Last edited by a moderator: