Advertisement

بدقسمتی سے ہم ایران کیساتھ کسی معاہدہ پر نہیں پہنچ سکے:امریکی نائب صدر

امریکہ اور ایران کا معاہدہ نہیں ہوسکا، ہم اپنی فائنل آفر دے کر جا رہے ہیں، یہ ایران پر منحصر ہے کہ وہ اسے قبول کرتے ہیں یا نہیں۔ امریکی نائب صدر کی اسلام آباد میں امریکی پریس سے مختصر گفتگو۔ امریکی صحافیوں کے چند سوالات کے جواب دیے۔ یہ ابھی واضح نہیں کہ ایرانی وفد بھی کوئی میڈیا ٹاک کرے گا یا نہیں!
Loading X post…
Open original post on X

بدقسمتی سے ایران کے ساتھ معاہدہ تک نہیں پہنچ سکے،ہمارا مقصد ایران کو نیو کلئیر ہتھیاروں سے روکنا ہے،نائب امریکی صدر

ہم بغیر کسی معاہدے کے واپس امریکہ جارہے ہیں،جے ڈی وینس

ہم نے نیک نیتی سے مذاکرات کئے، طویل گفتگو ہوئی ہے، مذاکرات کے دوران ہم کسی حتمی معاہدے پر نہیں پہنچ سکے، یہ بری خبر ہے، لیکن یہ امریکا سے زیادہ ایران کیلئے زیادہ بری خبر ہے، ہم بغیر کسی حتمی معاہدے کے واپس جارہے ہیں، نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کی اسلام آباد میں میڈیا سے مختصر گفتگو !!


21 گھنٹے تک جاری رہنے والے طویل مذاکرات کے باوجود امریکہ اور ایران کے درمیان کوئی معاہدہ نہ ہو سکا۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینز نے میڈیا کو بتایا:

“ایرانی وفد کے ساتھ 21 گھنٹے تک انتہائی اہم مذاکرات کے بعد ہم نے ایک حتمی اور بہترین پیشکش دی، جس کا بنیادی نکتہ یہ تھا کہ ایران واضح طور پر اس بات کا عہد کرے کہ وہ کبھی ایٹمی ہتھیار یا انہیں تیزی سے بنانے کی صلاحیت حاصل نہیں کرے گا۔
ہم نے نیک نیتی سے مذاکرات کیے اور جہاں ممکن ہوا لچک بھی دکھائی، لیکن بنیادی اختلاف برقرار رہا۔ ایران نے اس مرحلے پر ہماری شرائط قبول نہیں کیں۔ ہماری پیشکش اب بھی میز پر ہے اور اگلا قدم ایران کو اٹھانا ہوگا۔ اگر ایران طویل مدتی وعدوں کے لیے تیار ہو تو ہم مزید مذاکرات کے لیے بھی تیار ہیں۔”

اطلاعات کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان خاص طور پر ایران کے جوہری پروگرام اور اس کی طویل مدتی نگرانی کے معاملے پر شدید اختلافات برقرار ہیں۔
امریکہ مستقل اور قابلِ نفاذ ضمانت چاہتا ہے کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا، جبکہ ایران اب تک ان شرائط کو قبول کرنے پر آمادہ نہیں۔

فی الحال مذاکرات بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہو گئے ہیں، تاہم سفارتی دروازہ مکمل طور پر بند نہیں ہوا اور اگلا قدم اب ایران کے ہاتھ میں ہے۔
Loading X post…
Open original post on X

“ہم نے بہت لچک دکھائی اور ہماری شرائط مناسب تھیں، لیکن ایران نے ہماری شرائط تسلیم نہیں کیں۔”

امریکی نائب صدر جے ڈی وینز کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں امریکہ نے لچک دکھائی، تاہم ایران نے پیش کی گئی شرائط کو قبول نہیں کیا۔
Loading X post…
Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X
​
 
Last edited by a moderator:
It means the negotiations will continue in the future as well. If the cease fire persists then this outcome I think is not bad.

Bus jang bundd rehni chahiaye!