- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,286
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ترک صدر طیب اردوان اور ملائشیائی لیڈر ڈاکٹر مہاتیر محمد کے ساتھ مل کر اسلاموفوبیا اور دیگر ایشوز کے حوالے سے ایک بڑا پلیٹ فارم بنانے کا عندیہ دیا تھا۔اسلامو فوبیا پر الجزیرہ کی طرز کا ایک بڑاٹی وی چینل بنانے کا فیصلہ بھی کیا، جو بے بنیاد پروپیگنڈے کو کائونٹر کر سکے۔ عمران خان کی شخصیت میں ایک خاص قسم کی سادگی ، بھولپن یا سخت الفاظ میں ناتجربہ کاری اور عاقبت نااندیشی موجود ہے۔ وہ ایشوز پر زیادہ گہرائی میں غور نہیں کر پاتے۔ فطری صلاحیت موجود نہیں یا اتنی عجلت میں ہوتے ہیں کہ چند منٹ غور وفکر کرنا وقت ضائع کرنے کے مترادف سمجھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اپنے بیشتر فیصلوں کو بعد میں بدلنا پڑتا ہے۔ تقریر کرنے لگیں تو کچھ نہ کچھ ایسا ضرور کہہ بیٹھیں گے جن سے تنازع کھڑا ہوجائے۔ خان صاحب کے حوالے سے ایک اور ستم ظریفی یہ ہے کہ اپنی کم علمی ،ناقص فہم کا انہیں بالکل اندازہ نہیں۔
یک جج صاحب نے شدت جذبات میں آ کر فیصلے میں یہ تک لکھ ڈالا کہ اگر پرویز مشرف سزا ملنے سے پہلے مر جائیں تو ان کی لاش تین دن کے لئے اسلام آباد کے ڈی چوک میں لٹکائی جائے۔ اس فیصلے سے ہر کوئی ہکا بکا رہ گیا۔ کوئی بھی یہ توقع نہیں کر رہا تھا کہ اتنے ہائی پروفائل کیس میں ایک سینئر جج صاحب کی جانب سے ایسا غیر ذمہ دارانہ، کمزور اوربچکانہ قسم کا فیصلہ لکھا جائے گا۔ اعتزاز احسن جیسے سینئر اور سنجیدہ وکیل بھی چیخ اٹھے کہ یہ کیا ہے، ایسا فیصلہ کون لکھ سکتا ہے؟اٹارنی جنرل نے تو بہت سخت الفاظ استعمال کئے، دیگر سینئر وکلا میں سے کوئی بھی ان الفاظ کی حمایت نہیں کر پایا۔ حیرت ہوتی ہے کہ فاضل جج صاحب کو یہ بھی معلوم نہیں کہ پاکستانی آئین اور قوانین کے مطابق ایسا نہیں کیا جا سکتا۔ ویسے بھی لاش کو لٹکانے کی کیا تک اور جواز ہے؟ ایسا تو سینکڑوں سال پہلے جابر حکمران کیا کرتے تھے۔ جدیددنیا اور مہذب سماج میں ایسا خیال کسی کے ذہن میں آ کیسے سکتا ہے؟سوشل میڈیا پر بعض احباب نے کرامویل کی مثال دی ،برطانیہ میں جس کی لاش قبر سے نکال کر سزا سنائی گئی۔ یہ مگر صدیوں پہلے کی بات ہے، تب توچڑیل ہونے کے الزام میں عورتوں کو جلا دیا جاتا تھا، غلامی کا ادارہ بھی پوری طرح موجود تھا،انسانی سماج میں اور بھی بہت سی شدت پسندانہ خرابیاں موجود تھیں۔ آج اپنے ہوش وحواس میں ایسی بات کون کر سکتا ہے؟فیصلے کا یہ ٹکڑا شدت پسندی، ازئیت پسندی اور انتہائی قسم کے ذاتی عناد کو ظاہر کرتا ہے۔ اس فیصلے سے پرویز مشرف کے خلاف آنے والا پورا فیصلہ مشکوک اور بے اعتبار ہوگیا ہے۔

Daily 92 Roznama ePaper - بدترین فیصلہ
دو دن پہلے دوستوں کی ایک محفل میں گفتگو ہو رہی تھی، ہم اس پر کڑھ رہے تھے کہ نجانے بطور قوم ہم اس قدر غیر ذمے دار اور لاابالی کیوں بن چکے ہیں کہ جس کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں، اسے بے ڈھنگے پن سے بگاڑ دیتے ہیں۔ فائدہ پہنچنے کا امکان ہو تب بھی ہمارے حصے میں نقصان ہی آتا ہے۔مثالیں تو بے شمار دی جاسکتی...
roznama92news.com
- Featured Thumbs
- https://i.postimg.cc/tgkHpbRm/wa11345.jpg