پاکستان کی سپریم کورٹ نے کراچی میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن کے تین ہزار ایکڑ سے زیادہ علاقے میں مزید تعمیراتی کام پر پابندی عائد کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو کو سرکاری زمین کے نجی زمین سے تبادلے کی تحقیقات دو ماہ میں مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس مشیر عالم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے پیر کو یہ حکم ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے مبینہ طور پر سرکاری زمین کے نجی زمین سے تبادلے اور اس کی غیر قانونی طریقے سے الاٹمنٹ کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران دیا۔ سپریم کورٹ میں محمود اختر نقوی نامی شہری نے ایک درخواست دائر کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ہزاروں ایکڑ سرکاری زمین کنسالیڈیشن کے نام پر اپنے کنٹرول میں لا کر اس کا نجی زمین سے تبادلہ کر دیا ہے اور اس کارروائی کا مقصد بحریہ ٹاؤن کو فائدہ پہنچانا ہے جس کے نتیجے میں سرکاری خزانے کو کروڑوں رپے کا نقصان پہنچا ہے سماعت کے موقع پر عدالت کو قومی احتساب بیورو کے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ سروے آف پاکستان سے بحریہ ٹاؤن کو دی گئی زمین کا سروے کرایا گیا ہے۔ اس سروے ٹیم میں ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ڈپٹی کمشنر ملیر اور بحریہ ٹاؤن کے نمائندے شامل تھے اور اس سروے میں بحریہ ٹاؤن کا نقشہ بنایا گیا ہے۔ عدالت میں پیش کی گئی سروے رپورٹ کے مطابق ایم ڈی اے کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کراچی میں فراہم کیا جانے والا کل رقبہ 12156 ایکڑ ہے جس میں سے عدالت نے 3015 ایکڑ رقبے پر تا حکمِ ثانی تعمیراتی کام پر پابندی عائد کی ہے۔ تاہم حکم نامے میں اس بقیہ 9141 ایکڑ رقبے کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی گئی جہاں تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے یا جاری ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ بیرسٹر ضمیرگھمرو کا عدالت میں کہنا تھا کہ سرکاری زمین کا نجی زمین سے تبادلہ نہیں کیا جاسکتا اور ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو حکومت نے متعلقہ زمین الاٹ ہی نہیں کی اور اتھارٹی یہ زمین الاٹ کرنے کا اختیار نہیں رکھتی۔ نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ تحقیقاتی رپورٹ تقریباً مکمل ہے لیکن اس میں سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے کچھ معلومات لینی ہے اور بحریہ ٹاؤن میں شامل ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کچھ دیہوں کی نشاندہی کرنی ہے تاہم سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو رضوان میمن نے ایسے کسی نقشے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ بحریہ ٹاؤن کو الاٹ کی گئی زمین کے سروے کا کام 27 جون کو شروع کیا گیا تھا جو 15 جولائی کو اختتام پذیر ہوا۔
عدالت نے اپنے حکم میں 3015 ایکڑ رقبے پر تا حکمِ ثانی تعمیراتی کام پر پابندی عائد کی ہے
۔نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں لیکن ابھی اس تبادلے کے ذمہ داروں کا تعین کرنا ہے، جس کے لیے مہلت دی جائے۔ بورڈ آف ریونیو کے وکیل فاروق ایچ نائک نے بھی ان کے موقف کی تائید کی اور کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ کوئی نیب پر انگلیاں اٹھائے اور یہ دباؤ میں آ کر غلط لوگوں کو شامل کر لے اس لیے اسے آزاد چھوڑ دیا جائے۔ اس پر عدالت نے قومی احتساب بیورو کو ہدایت کی کہ وہ دو ماہ کے اندر رپورٹ مکمل کر کے عدالت میں پیش کرے۔
KARACHI: The Supreme Court on Monday restrained Bahria Town, a leading real estate firm, from undertaking any development activity on the state land allotted to it by the Malir Development Authority (MDA) illegally and gave two months to the National Accountability Bureau (NAB) to complete its investigation into the matter.
A two-judge bench comprising Justices Amir Hani Muslim and Mushir Alam gave these directions at the courts Karachi Registry while hearing a set of applications against illegal allotment of state land and adjustment of land in 43 Dehs by the MDA.
The land in question involves the under-construction Bahria Town project located about nine kilometres from Toll Plaza on the Karachi-Hyderabad super highway
The NAB prosecutor general filed an interim report in a sealed envelope along with a copy of the survey report prepared by the Directorate of Survey of Pakistan, Ministry of Defence, which was taken on record. National Accountability Bureau asked to complete investigation in two months
According to the survey report, the total land consolidated by the MDA and handed over to Bahria Town measured 9,385.185 acres.
In the survey report, the portion marked in pink as A showed that Bahira Town had developed 386.276 acres of land which was not yet consolidated by the MDA.
The survey report also showed some other portions of state land that had been developed by Bahria Town despite the fact that they had not been consolidated by the MDA.
The total land developed/under development but not consolidated by the MDA came to make 2,771.79 acres.
The bench inquired of the chief secretary, senior member, Board of Revenue, and the advocate general of Sindh to satisfy it under which law the MDA was competent to exchange private land with the land falling in the area reserved as corridor. The three officials, however, could not offer any explanation and submitted that no such powers were available with the MDA to allot or exchange the private land with the state land.
The bench observed that it had come on record that no portion of the land pertaining to the subject matter was ever allotted under Section 10(4) of the Colonisation of Government Lands Act, 1894, by the Sindh government to the MDA.
The bench restrained the Bahria Town from undertaking any development activity in areas demarcated in the survey report.
The MDA was also restrained from consolidating any further portion of the private land for the Bahria Town or any other private enterprise under the garb of exchange of land in exercise of their powers conferred on them under the MDA Act or the rules framed thereunder.
The bench also restricted the Board of Revenue from dealing with the land of the MDA or any other Authority which was the subject matter of these proceedings in any manner whatsoever.
In order to ensure that no further construction or development activity is carried out on the land specified hereinabove, we direct the NAB authorities through the Prosecutor General that they should immediately if possible by tomorrow obtain Google Earth maps/images of the entire land stated to be in possession of the Bahria Town as per the survey report and submit the same for record, the court ordered.
Meanwhile, the chief of Bahria Town Malik Riaz Hussain claimed that the Supreme Court had not imposed any restriction on development of his projects. In his tweets, he called it misreporting of facts by the media and vowed to continue the development of the mighty project.
Misreporting of facts regarding #BahriaTown #Karachi absolutely malicious. SC didnt put any restrictions on develop work by #BahriaTown, he said. #BahriaTown ll [will] continue all construction & related activities on the consolidated land 9385 acre. Twisted facts r product of cynical minds. We ve [have] been facing ths [this] mafia from day one & will continue to do so to safeguard development & investment in Pakistan. Published in Dawn, August 2nd, 2016
طاہر صدیقی-اپ ڈیٹ 8 گھنٹے پہلے کراچی: سپریم کورٹ آپ پاکستان نے ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کی جانب سے الاٹ کی گئی زمین پر بحریہ ٹاؤن کو کسی بھی طرح کی تعمیراتی سرگرمیوں سے روک دیا اور قومی احتساب بیوو (نیب) کو ہدایت کی ہے کہ وہ دو ماہ میں معاملے کی تحقیقات مکمل کرے۔ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کو غیر قانونی طور پر سرکاری زمین الاٹ کرنے کا الزام ہے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس مشیر عالم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ایم ڈٰی اے کی جانب سے 43 دیہہ کی سرکاری زمین کو غیر قانونی طریقے سے الاٹ کرنے اور ان کی ایڈجسٹمنٹ کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کی۔
اس تنازع میں وہ زمین بھی شامل ہے جس پر ٹول پلازہ سے نو کلو میٹر دور کراچی حیدرآباد سپر ہائی وے پر بحریہ ٹاؤن کا منصوبہ زیر تعمیر ہے۔نیب کے پروسیکیوٹر جنرل نے اس حوالے سے عبوری رپورٹ بر مہر لفاظے میں پیش کی جس کے ساتھ وزارت دفاع کے ڈائریکٹوریٹ آف سروے آف پاکستان کی جانب کیے جانے والے سروے کی رپورٹ کی نقل بھی منسلک تھی، عدالت نے دستاویز کو ریکارڈ کا حصہ بنالیا۔سروے رپورٹ کے مطابق ایم ڈی اے کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کو الاٹ کی جانے والی زمین کا کل رقبہ 9 ہزار 385.185 ایکڑ ہے۔رپورٹ میں گلابی رنگ سے نشاندہی کیے گئے حصے کو 'اے' کا نام دیا گیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن 386.276 ایکڑ رقبے پر تعمیرات مکمل کرچکی ہے جس کا ریکارڈ ایم ڈی کی جانب سے منظم نہیں کیا گیا۔سروے رپورٹ میں زمین کے ان حصوں کو بھی دکھایا گیا جن کا ریکارڈ سازی کا کام ایم ڈی اے کی جانب مکمل نہ ہونے کے باوجود بحریہ ٹاؤن نے اس زمین پر تعمیرات کیں۔وہ زمیں جس کی ریکارڈ سازی کا کام ایم ڈی اے کی جانب سے مکمل نہیں ہوا اور اس پر تعمیراتی کام مکمل ہوگیا یا زیر تکمیل ہے اس کا مجموعہ رقبہ 2 ہزار 771.79 ایکڑ بنتا ہے۔بنچ نے چیف سیکریٹری ، بورڈ آف ریوینیو کے سینئر رکن اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے استفسار کیا کہ وہ عدالت کو مطمئن کریں کہ کس قانون کے تحت ایم ڈی اے کو یہ اختیار حاصل تھا کہ اس نے پرائیوٹ لینڈ کو اس سرکاری زمین میں منتقل کردیا جو راہداری کیلئے مختص تھی۔
مذکورہ تینوں عہدے دار اس سوال کا اطمینان بخش جواب نہ دے سکے تاہم انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ایم ڈی اے کے پاس ایسے کوئی اختیارات نہیں جن کے تحت وہ پرائیوٹ لینڈ کو سرکاری زمین سے ایکسچینج یا الاٹمنٹ کرسکے۔بنچ نے کہا کہ یہ بات بھی ریکارڈز میں سامنے آئی ہے جن زمین کا مقدمہ چل رہا ہے اس کا کوئی بھی حصہ حکومت سندھ کی جانب سے 1894 کے کولونائزیشن آف گورنمنٹ لینڈز ایکٹ کے سیکشن 10(4) کے تحت ایم ڈی اے کو کبھی الاٹ نہیں کیا گیا۔بنچ نے بحریہ ٹاؤن کو سروے رپورٹ میں نشاندہی کی گئی زمین پر کسی بھی قسم کی تعمیرات نہ کرنے کا حکم دیا۔ساتھ ہی ایم ڈی اے کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پرائیوٹ لینڈ کا مزید کوئی حصہ بحریہ ٹاؤن یا کسی اور نجی کمپنی کو الاٹ نہ کرے۔سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے بورڈ آف ریوینیو کو ہدایت کی کہ وہ ایم ڈی اے یا اس مقدمے میں کسی بھی حوالے سے شامل اتھارٹیز سے زمینوں کی لین دین سے نہ کرے۔بنچ نے حکم جاری کیا کہ 'نشاندہی کی گئی زمینوں پر مزید ترقیاتی و تعمیراتی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے نیب حکام کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ جتنی جلدی ممکن ہو سروے رپورٹ میں بحریہ ٹاؤن کے زیر قبضہ دکھائی گئی تمام زمین کا گوگل ارتھ کے ذریعے نقشہ اور تصاویر حاصل کریں اور عدالت میں پیش کریں۔'علاوہ ازیں بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض حسین کا دعویٰ ہے کہ سپریم کورٹ نے ان کے کسی بھی پروجیکٹ میں تعمیرات پر پابندی عائد نہیں کی۔ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میڈٰیا کی جانب سے حقائق کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا اور بحریہ ٹاؤن پروجیکٹ پر کام جاری رکھے گا۔ملک ریاض کا مزید کہنا تھا کہ بحریہ ٹاؤن کراچی کے حوالے سے میڈیا نے حقائق غلط طریقے سے پیش کیے، سپریم کورٹ نے تعمیرات پر پابندی عائد نہیں کی، بحریہ ٹاؤن کراچی میں 9 ہزار 385 ایکڑ کے رقبے پر تعمیراتی کام اور دیگر سرگرمیاں جاری رکھے گا۔ملک ریاض کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں روز اول سے اس طرح کی مافیا کا سامنا ہے۔یہ خبر 2 اگست 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی