- Joined
- May 1, 2017
- Posts
- 276
- Reaction score
- 1,541
- Points
- 93
رواں سال بجٹ اور اسحاق ڈار
قارئین محترم میں کل سے بجٹ پر اب تک تقریباً ایک درجن سے زائد پروگرام، ٹاک شوز دیکھ اور صبح سے آدھا درجن اخبارات کا مطالعہ کر چکا ہوں۔ جو حکومتی ترجمان اخبارات، ٹی چینلز، صحافی اور لکھاری ہیں ان کے نذدیک تو پاکستان جدید دنیا سے بس ایک جست کے فاصلے پر کھڑا ہے اور جھوٹی تعریفوں اور جعلی اعداد و شمار کے ہر طرف انبار لگے ہوئے ہیں
لیکن
میرے حیران ہونے کی وجہ مختلف تھی بلکہ میں اس بات پر حیران کم اور پریشان زیادہ ہوں کہ جو شخص یہ بجٹ پیش کر رہا تھا وہ اگر سنہ 2000 میں وعدہ معاف گواہ نہ بنتا تو منی لانڈرنگ کے کیس میں آج جیل میں سڑتے ہوئے اسے تقریباً سترہ سال بیت چکے ہوتے۔ میں اس بات پر دکھی تھا کہ جو شخص یہ بجٹ پیش کر رہا ہے یہ اقتتدار میں آنے سے پہلے ایک معمولی فرم کا کلرک تھا جس نے غریب عوام کا پیسہ لوٹ کر دبئی میں ایچ ڈی ایس ٹاور کھڑا کیا او اس کے بیٹے رئیل سٹیٹ ، کار بزنس اور دیگر بے شمار کاوربار چلا رہے ہیں۔ کس کے پیسے سے ؟ جی ہاں آپ کے اور میرے پیسے سے !!
پچھلے چار سال سے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی برامدات کم ہو چکی ہیں۔ خسارہ بڑھ گیا ہے لیکن پھر بھی فلور آف دی ہاؤس یہ جھوت بولا جا رہا ہے کہ ہم 2019 میں دنیا کی بیس جدید معیشتوں میں کھڑے ہوں گے لیکن تلخ سچ یہ ہے کہ ہماری کوئی یونیورسٹی دنیا کی ٹاپ پانچ سو یونیورسٹیوں میں بھی نہیں ہے تو معیشت کہاں سے ٹاپ ٹوئینٹی میں ہو گی؟
یہ وہی اسحاق ڈار ہے جو پچھلے سال ایک جعلی فرم کے ذریعے دنیا کا نمبر ون فنانس منسٹر قرار پایا تھا اور مبارک بادیں وصول کرنے کے بعد یہ پول کھل گیا کہ وہ پیسے دے کر اعلان کروایا گیا تھا۔ یہ بجٹ صرف اور صرف جھوٹ کا پلندہ تھا اور کچھ نہیں۔
پوری قوم اس بجٹ کو رد کرتی ہے کیونکہ پاکستان کی بیس کروڑ عوام جانتی ہے کہ ہمارا وزیراعظم بھی چور ہے اور وزیر خزانہ بھی چور ہے اور ایک چور سے نہ سچ کی امید کی جا سکتی ہے اور نہ عوام دوست بجٹ کی
تحریر: عاشورعاصم
facebook.com/AashoorBaba

Last edited by a moderator: