Advertisement

بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کے بعد 2 روپے 75 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری

2623600-nepraelectricitytariff-1711636806-893-640x480.jpg


سلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) نے بجلی کمپنیوں کے صارفین کیلیے دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخ 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی منظور دے دی، فیصلے سے صارفین پر 40ارب روپے کا اضافہ بوجھ پڑے گا۔


نیپرا کے مطابق ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد ڈسکوز کے مالی سال 24-2023 کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی گئی ہے جس کا اطلاق اپریل، مئی اور جون 2024 کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔

نیپرا کے فیصلے سے کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں ( ڈسکوز) کے صارفین کو دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اپریل، مئی اور جون کے بلوں میں 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ زائد ادا کرنے ہوں گے۔

نیپرا کے مطابق ڈسکوز نے نیپرا کوسہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواست دی تھی جس پر اتھارٹی نے 14 فروری کو عوامی سماعت کی تھی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ اس سے قبل صارفین سے2 سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں 4 روپے 43 پیسے فی یونٹ چارج کیا جا رہا تھا جو کہ مارچ 2024 تک تھا، صارفین کوگزشتہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی نسبت اس سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 68 پیسے کم چارج کیا جائے گا۔


نیپرا کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائےلائف لائن صارفین پر ہوگا۔

سماعت

قبل ازیں چئیر مین وسیم مختار کی زیر صدارت نیپرا حکام نے سماعت کی۔ سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ تین ارب سے زائد بقایا جات ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگے گئے ہیں،اس ماہ فروری کیلیے اضافہ 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ مانگا گیا۔

ممبر نیپرا نے کہا کہ سی پی پی اے اور وزارت دونوں نیپرا کی بات نہیں سن رہے، خود تسلیم کر چکے ہیں کہ پیداوار 12 فیصد تک کم ہوئی، مقامی کوئلہ استعمال نہ کرنے کی وجہ سے کیسپٹی پیمنٹس بڑھیں۔


انہوں نے کہا کہ گڈو پاور پلانٹ کو اوپن سائیکل پر چلا کر بوجھ ڈالا گیا،صارفین پر کمرشل بیسڈ لوڈشیڈنگ لفٹ کر کے بوجھ کم کیا جا سکتا تھا،غریب ملک نہیں ہیں ہماری مینجمنٹ غریب ہے۔

دورن سماعت این ٹی ڈی سی حکام نے کہا کہ آبادی بڑھ رہی ہے اور بجلی کی طلب کم ہو رہی ہے، آر ایل این جی سے چلنے والے پلانٹس اب بجلی مہنگی پیدا کر رہے ہیں۔

ممبر نیپرا نے کہا کہ جو اضافہ مانگا گیا اس کے کمپوننٹس کے نمبر دیے جائیں۔ نیپرا حکام نے ایک ماہ کیلیے بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی سماعت مکمل کرتے ہوئے ابتدائی منظوری دے دی، حتمی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

دوسری جانب نیپرا نے این ٹی ڈی سی ، سی پی پی سے متعلق انکوائری پانچ سے سات روز میں مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ انکوائری رپورٹ پر نیپرا عید کے بعد فیصلہ دے گی۔

Source ​
 
This is day time robbery. Pakistani nation and PMLN and PPP thugs on this platform should understand , it is all due to the corruption of your criminal leaders.
1- They entered contracts with power producers, which are complete loss for the nation of Pakistan.
A- The capacity payments, which poor of Pak have to pay, even if no electricity is generated.
B- The payment is made in US dollar for the Electricity produced in Pak, including labour which is almost 100% local and get paid in the Rupees. Do these producers adjust their employees wages every month according to the exchange rate!! Off course not, so they pocket more money, while consumer pay for it.

2- More than demand, the capacity is installed, the producer getting paid for the electricity which was not needed in the first place.
3- The 2 point is even more important in the light that no investment is taken place to increase the transmission capabilities. So why contracts were signed when system didn't have the transmission capacity!! Pak public got hit from every directions.
4- From the above news it is clear that the government charges consumer for the expenses of the transmission companies too. So all the inefficiencies and their poor management is paid by the poor public of Pakistan.

IT is clear for all their greed and corruption, i.e. commissions from the producers to Discos they have deliberately signed favourable contracts to give benefits to the investors (to justified their backhanders) and burden the poor of Pakistan.

These traitors should charged, prosecuted and jailed for their treason against people of Pakistan.