Advertisement

بجلی کے بلوں میں اضافہ، ایک گاؤں کے رہائشیوں کابجلی کا نظام ہٹانے کیلئے خط

rawl1h11h.jpg


بجلی کی قیمتوں اور ٹیکسز کی شرح میں حالیہ اضافے کے بعد راولاکوٹ کے ایک گاؤں کے رہائشیوں نے بجلی کا نظام ہٹانےکیلئے خط لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ کے گاؤں دریک و دیگر موضعات کے رہائشیوں کی جانب سے محکمہ برقیات کو ایک خط ارسال کیا گیا ہے جس میں ہماری زمینوں سے بجلی کا تمام سیٹ اپ کھمبے اور تاریں ہٹائی جائیں۔ جتنا عرصہ یہ کھمبے یہاں نصب رہے اس کا کرایہ اور تاروں کا راستہ کلیئر کرنے کے لیے کاٹے گئے درختوں کا معاوضہ ادا کیا جائے۔ یہ درخواست بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں میں اضافے کے بعد دی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں بجلی کے نظام کی تنصیب میں علاقے کے لوگوں کے 42 لاکھ روپے کے درخت کاٹے گئے، اس مد میں لوگوں کو آج تک ایک روپیہ بھی ادا نہیں کیا گیا، ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں نے بھی علاقے میں تنصیبات لگائیں جس کا وہ کرایہ ادا کر رہے ہیں۔
Whats-App-Image-2023-08-28-at-11-27-17-PM.jpg


علاقہ مکینوں نے موقف اپنایا ہے کہ بجلی کا بل میں اب بے تحاشہ اضافہ کردیا گیا ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، ٹیکسوں کی بھرمار، خود خریدے گئے میٹر کا کرایہ، نیلم جہلم پراجیکٹ جس کا ایک یونٹ بھی علاقہ مکینوں نے استعمال نہیں کیا اس مد میں بھی سرچارج عائد کیا جاتا ہے، علاقہ مکین اتنی مہنگی بجلی کے استعمال کے متحمل نہیں ہوسکتے۔
علاقہ مکینوں نے درخواست کی کہ ایک ماہ میں علاقے سے بجلی کا جملہ نظام وائنڈ اپ کیا جائے اور آج کے بعد سائلین کے نام پر کوئی بل نا بھیجے جائیں۔
 
Last edited: