Advertisement

بجلی کی قیمتوں میں 31.60 روپے فی یونٹ اضافے کی تجویز

6electrictyterrif31unit.jpg

حکومت کا گردشی قرضے میں کمی کیلئے چار آپشنز پر غور، نئے سرچارج کے نفاذ سے زیادہ سے زیادہ بجلی کے نرخ 31.6 روپے فی کلو واٹ گھنٹہ تک بڑھنے کا امکان، اس تجویز سے تجارتی، بلک، صنعتی، دیگر اور عمومی خدمات سمیت پانچ کیٹیگریز پر سرچارج لگنے جا رہا ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ اس وقت بجلی کے نرخوں میں اضافے پر کوئی غور نہیں کیا، حتمی منصوبے کے بعد تفصیلات بتائیں گے۔ آئی ایم ایف پروگرام کو بحال کرنے کی آخری کوشش میں گردشی قرضہ کے عفریت کو کم کرنے کے لیے حکومت نے ایک منصوبہ تیار کیا ہے جس میں چار آپشنز زیر غور ہیں۔

Loading X post…
Open original post on X

نئے سرچارج کے نفاذ سے زیادہ سے زیادہ بجلی کے نرخ 31.6 روپے فی کلو واٹ گھنٹہ تک بڑھ سکتے ہیں۔ یہ تجویز گھریلو اور زراعت کے شعبوں کی حفاظت کرتے ہوئے تجارتی، بلک، صنعتی، دیگر اور عمومی خدمات سمیت پانچ کیٹیگریز پر سرچارج لگانے جا رہی ہے۔

اعلیٰ سرکاری نجی اخبار سے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نقصان میں جانے والا پاور سیکٹر مکمل طور پر غیر پائیدار سطح کی جانب بڑھ رہا ہے جیساکہ پاور سیکٹر کی ضروریات رواں مالی سال کے لئے 0.57 ٹریلین روپے کے ابتدائی بجٹ کے مختص کے مقابلے میں 1.73 ٹریلین روپے تک بڑھ سکتی ہیں جس کی بنیادی وجہ بجٹ کی ناکافی رقم ہے۔

تیاری کے منصوبے کے تحت چار بڑی تجاویز ہیں جن میں سے تین میں بجلی کے نرخوں میں 2.27 روپے فی کلو واٹ فی گھنٹہ، 12.59 روپے کلو واٹ اور زیادہ سے زیادہ 31.6 روپے کلو واٹ فی گھنٹہ کے حساب سے پانچوں زمروں کے صارفین پر سرچارج لگانا شامل ہے۔

سرچارج لگانے کے لیے حکومت کو نیپرا ایکٹ 1997 میں ترمیم کرنا ہوگی۔ آپشن ون کے تحت 31.6 روپے فی یونٹ سرچارج لگانے کے لیے کمرشل صارفین کا ریٹ موجودہ 49 روپے فی یونٹ سے بڑھ کر 94 روپے فی یونٹ ہو سکتا ہے۔

اس طرح بلک کنزیومر ریٹ 40 روپے فی یونٹ کے موجودہ ٹیرف سے بڑھا کر 77.9 روپے فی یونٹ کیا جا سکتا ہے، صنعتی صارف موجودہ قیمت 40 روپے فی یونٹ سے 80 روپے فی یونٹ تک، دیگر 40 روپے فی یونٹ کے موجودہ ٹیرف کے مقابلے میں 77 روپے فی یونٹ اور جنرل سروسز ٹیرف موجودہ 40 روپے فی یونٹ سے 77 روپے فی یونٹ بڑھ سکتا ہے۔

آپشن ٹو کے تحت 12.50 روپے فی کلو واٹ کے اضافے کے ساتھ کمرشل صارفین کی قیمت 67 روپے فی یونٹ ہو جائے گی، بلک 55 روپے فی یونٹ، صنعتی 56 روپے فی یونٹ، دیگر 54 روپے فی یونٹ، اور جنرل سروسز 54 روپے فی یونٹ ہوجائے گی۔ 2.59 روپے فی یونٹ سرچارج کے نفاذ کے ساتھ کمرشل صارفین کا ٹیرف 52 روپے فی یونٹ، بلک 43.37 روپے فی یونٹ، صنعتی 43 روپے فی یونٹ، دیگر 42.4 روپے فی یونٹ اور جنرل سروسز 42.8 روپے فی یونٹ ہو جائے گا۔

جمود اور بجلی کے نرخوں میں کسی اضافے کے نہ ہونے کی صورت میں چوتھے آپشن کے تحت رواں مالی سال کے دوران سبسڈی کی ضرورت 700 ارب روپے سے زیادہ ہے۔ کسان پیکیج اور برآمدی صنعتوں کے لیے زیرو ریٹنگ سے 146 ارب روپے کا مالی بوجھ پڑے گا اور آئی ایم ایف اس سبسڈی کی مالی اعانت کے لیے وسائل تلاش کرنے کو کہہ رہا ہے ورنہ یہ گردشی قرضے کے عفریت میں اضافہ کر دے گا۔

بجلی کے نرخوں میں اضافے کے امکان کے بارے میں پوچھے جانے پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ اس وقت بجلی کے نرخوں میں اضافے پر کوئی غور نہیں کیا گیا اور وعدہ کیا کہ جب گردشی قرضے کو کم کرنے کے منصوبے کو حتمی شکل دی جائے گی تو اس پر تفصیل سے بات کریں گے۔
 
Last edited:
This will kill the industry and poor …..
One of our known worker woman tried to commit suicide because after paying electricity bill and house rent she was left with nothing …..:(
Her question to me was … ‘Do I work all month just to pay bills ???’ …… :(. :(
 
Advertisement
یہ لو ۵ روپے یونٹ والی بجلی ۸۰ روپے یونٹ ، یار یہ ملک عوام پر ایک بوجھ بنتا جا رھے اسکا کرپٹ سسٹم چلانے کے لیے غریب کو نچوڑا جارھا۔
 
پاکستان پاکستانی قوم کا نہیں ہے پاکستانی قوم کو چاہئے کہ جلد سے جلد تر ویزوں کا بندوبست کریں اور باہر ممالک میں منتقل ہوجائیں
کیونکہ پاکستان پاکستانی قوم کا نہیں ہے
یہاں آپ کبھی بھی کوئی تبدیلی نہیں لاسکتے نہ کبھی یہاں کوئی انقلاب آسکتا ہے نہ آئے گا​
 
Bilkul nahin.. Bhagne waale buzdil hote hain. Mere pass Qatar ka valid visa hai jo meri biwi zabardasti dilwaya 5 months back Lakin mein na jaa raha. Mein idhar he hon or InshaAllah qurbani dayne ko tayyar hon.
 
پاکستان میں زندہ رہو گے تو مقابلہ کرسکو گے زندہ رہنے کے لیئے یہاں سے زندہ بھاگو
 
This will kill the industry and poor …..
One of our known worker woman tried to commit suicide because after paying electricity bill and house rent she was left with nothing …..:(
Her question to me was … ‘Do I work all month just to pay bills ???’ …… :(. :(
warta waya us kho ba bill hm nashe warkole ?
 
warta waya us kho ba bill hm nashe warkole ?
Nas ye kat kare o …… da bijle bil da lasa …..
Os ghariba gas o bijle meter bandai shpe pore ….
Was a Nawaz Sharif voter ….. I was so sad I could not even curse them in front of her …:(
 
Nas ye kat kare o …… da bijle bil da lasa …..
Os ghariba gas o bijle meter bandai shpe pore ….
Was a Nawaz Sharif voter ….. I was so sad I could not even curse them in front of her …:(
na na na if she is nawaz supporter then i dont i repeat i dont have any sory for her because she choose this way for herself.Zo pe khushal ayem.
 
PML-N and PPP put the country into this position by signing contracts with IPPs and RPP that gave benefits to them and the investors and put the whole economy under undue stress and made power to expensive for manufacturing industry and has caused a cascade effect the that diminished our exports at the same time increasing outflow of dollars through profit repatriations by IPPs and import of coal and LNG
 
Advertisement
o bhai Govt. ko tang na karain, kam karnay dain
abhi Imran ki or Audios or Videos ki editing bhi karni ha or app log PAkistan lay ka baith gai
koi sharam hoti ha koi haya hoti ha