بجلی چوروں کیلئے الگ سے تھانے اور عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ

bijli1h1h21.jpg

بجلی کے ہوشربا بلوں کے بعد عوام پر ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی ہے،بجلی چوروں کیلئے الگ سے تھانے اور عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے ۔ یہ تھانے ہزاروں کی تعداد میں، بجلی چوروں کیلئے قائم عدالتیں سینکڑوں کی تعداد میں اورعملہ بھی سینکڑوں افراد پر مشتمل ہوگا

دنیا نیوز کے مطابق ملک بھر میں بجلی چوروں کے لیے 8 ہزار 769 تھانے قائم کیے جائیں گے، بجلی چوروں کے لیے قائم 497 عدالتوں میں 634 افراد پر مشتمل عملہ ہوگا جن پر اربوں روپے لاگت آئے گ۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں لاہور، ڈی جی خان، حیدرآباد، لاڑکانہ ڈویژن میں تھانے اور عدالتیں قائم ہوں گی، بنوں، پشاور، مردان اور کوئٹہ کو بھی پہلے مرحلے میں مکمل کیا جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1819705312124735678
دوسرے مرحلے میں 29 ڈویژن کو مکمل کیا جائے گا ، نئے نظام پر سالانہ 10 ارب 70 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی جس کا بوجھ عوام اٹھائے گی۔

تقسیم کار کمپنیاں اخراجات کی رقم عوام سے وصول کریں گی، نئے تھانوں اور عدالتوں کیلئے پہلی بار 10 ارب سے زائد وفاقی حکومت دے گی ، بجلی چور پکڑنے اور سزا دینے کے اخراجات بھی صارفین سے وصول کیے جائیں گے۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق جلی چوروں کے خلاف نیا نظام ، بوجھ عوام پر پڑے گا
https://twitter.com/x/status/1819700527598387621