Advertisement

بجلی پیدا کرنے کے ذرائع

بجلی پیدا کرنے کے ذرائع

ہماری حکومت کے پاس لوڈشیڈنگ کا حل نکالنے کے ایک ہی طریقہ ہے کہ رینٹل پاور پلانٹس لگائے جائیں۔ جبکہ ایشیائی ترقیاتی بنک نے اپنی رپورٹ میں کہہ دیا تھا کہ یہ ایک انتہائی مہنگا ذریعہ ہے لیکن حکومت نے اسے نظرانداز کردیا اور انتہائی تنقید کا نشانہ بنایا۔ دو سال گزرنے کے بعد بھی یہ رینٹل پاور پلانٹس ناقابل استعمال ہیں اور حکومت ان پر کروڑوں روپے بینکوں کو سود دے چکی ہے یعنی کھایا پیا کچھ نہیں گلاس توڑا بارہ آنے۔
یہاں چند بجلی پیدا کرنے کے ذرائع پیش کئے جارہے ہیں۔

شمسی توانائی

پاکستان میں شمسی توانائی سے 7 لاکھ میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ شمسی توانائی سے نہ صرف بجلی پیدا کی جاسکتی ہے بلکہ گرم پانی بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان میں ایسے گیزر مارکیٹ میں*آچکے ہیں جو شمسی توانائی کی مدد سے پانی گرم کرتے ہیں۔ بجلی کی پیدوار کے لئے اوسط 10 گھنٹے کی روشنی درکار ہے جبکہ پاکستان میں اوسط 16 گھنٹے بجلی دستیاب ہے۔سولر انرجی سے حاصل ہونیوالی بجلی انتہائی سستی ہے جبکہ پاکستان ایک میگاواٹ بجلی بھی اس کے*ذریعے حاصل نہیں کرتا لیکن پاکستان میں بعض نجی ادارے ایسی ڈیوایسز بنارہے ہیں اور کچھ جگہوں پر نجی طور پر اس سے بجلی بھی حاصل کی جارہی ہے

ہوا سے بجلی

پاکستان میں ہوا سے 2 لاکھ میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔

پن بجلی

پاکستان میں*پانی سے ایک لاکھ بیس ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ اس کے مختلف ذرائع ہیں جیسے ڈیم، نہریں، دریا، سمندر وغیرہ۔ پاکستان 6500 میگاواٹ بجلی ڈیموں کے ذریعے حاصل کرتا ہے یعنی ہماری کل ضروریات کا 33% پن بجلی سے پورا کیا جاتا ہے۔ پن بجلی کی لاگت 2 روپے فی یونٹ بنتی ہے جبکہ تھرمل بجلی کی لاگت 14 روپے فی یونٹ ہے۔ پاکستان میں منڈا ڈیم اور بھاشا ڈیم بنانے کے لئے نام نہاد اتفاق رائے حاصل کیا جارہا ہے اگر یہ بنتے ہیں تو منڈا ڈیم 750 میگاواٹ اور بھاشا ڈیم 1250 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس ڈیم کے پانچ سالوں میں پیسے پورے ہوجائیں گے۔ ان ڈیموں کے بننے سے تربیلا کی عمر میں چالیس سال کا اضافہ ہوجائےگا۔ اگر حکومت یہ ڈیم نہ بھی بنائے۔*صرف پنجاب اور سندھ کی نہروں پر ٹربائیں لگوا دے تو 1000 میگاواٹ باآسانی بجلی حاصل ہوسکتی ہے۔
چائنہ جہاں دنیا کا سب سے بڑا ڈیم موجود ہے اس ڈیم سے وہ 26000 میگاواٹ بجلی پیدا کررہا ہے۔

کوئلے سے بجلی

پاکستان میں کوئلے سے اگلے 800 سال تک 50 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ پاکستان میں 185 ارب ٹن کوئلے کے ذخائر ہیں جو دنیا کے چوتھے بڑے ذخائر ہیں۔ ان ذخائر کی کل مالیت 25 کھرب ڈالر بنتی ہے۔ کوئلے سے*حاصل ہونیوالی بجلی 3 روپے فی نونٹ بنتی ہے۔ کوئلے سے بجلی پیدا کرنے پر سالانہ 6 ارب ڈالر تیل کی بچت ہوگی۔ پاکستان میں کوئلے کے*ذخائر خوشاب، چکوال، میانوالی اور تھر میں ہیں۔ حال ہی میں ہمارے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے تھرکول میں*ایسا ہی پراجیکٹ شروع کیا ہے۔ ان کے مطابق ان ذخائر سے نہ صرف بجلی بلکہ گھروں کے لئے گیس اور ڈیزل بھی حاصل ہوسکتا ہے۔ یہ پراجیکٹ ابھی چل رہا ہے لیکن بعض ممالک اسے رکوانے کے لئے سرگرم ہیں کہ یہ پراجیکٹ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بنے گا۔ پاکستان میں پٹرولیم مافیا اور انرجی مافیا بھی یہ پراجیکٹ رکوانے کے لئے سرگرم ہے۔

کوڑے سے بجلی پیدا کرنا

پاکستان میں کوڑے سے 1 لاکھ میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ دنیا میں کوڑے کو استعمال میں لانے کے لئے 850 پلانٹ ہیں جبکہ صرف جاپان میں 330 پلانٹ ہیں۔ پاکستان میں فی گھر روزانہ اوسط 3 کلو کوڑا پیدا کرتا ہے جبکہ کل تقریبا 55000 ٹن کوڑا پیدا ہوتا ہے۔ ایک ٹن کوڑے سے 2 میگاواٹ بجلی اور 83 لیٹر ایتھنول فیول پیدا ہوتا ہے۔ دنیا میں کوڑے سے روزانہ 6۔1 لاکھ میگاواٹ بجلی اور 6 لاکھ بیرل ایتھنول فیول حاصل کیا جاتا ہے۔ پاکستان اپنے کوڑے سے روزانہ ایک لاکھ میگاواٹ بجلی اور 45 لاکھ ایتھنول فیول کی پیداوار کرسکتا ہے۔ جس سے پاکستان کو 9 لاکھ ڈالر کی بچت ہوگی جو وہ خام تیل کی درآمد پر خرچ کرسکتا ہے۔ ایتھنول سےڈیزل، مٹی کا تیل باآسانی حاصل ہوسکتا ہے۔

شوگر ملز کے گنے کے فضلے سے بجلی پیدا کرنا۔

پاکستان میں اس وقت 90 شوگرملیں ہیں۔ ان شوگر ملوں کے گنے کے فضلے سے 2400 میگاواٹ بجلی حاصل ہوسکتی ہے۔ 2500 میگاواٹ کے رینٹل پاور پلانٹس لگانے کی لاگت ساڑھے تین ارب ڈالر ہے جبکہ 2500 میگاواٹ کے پلانٹ کی لاگت 50 کروڑ ڈالر ہے۔ اس سے حاصل ہونیوالی بجلی کی قیمت 80۔4 روپے ہے جبکہ رینٹل پاور کے یونٹ کی قیمت پندرہ روپے کے لگ بھگ ہے۔

نیوکلئیر انرجی

پاکستان میں نیوکلئیر انرجی سے پچاس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ جوہری توانائی کی مددسے تھرمل پاور کی نسبت 35 فی صد سستی بجلی حاصل کی جاسکتی ہے۔

جیوتھرمل انرجی

پاکستان میں جیو تھرمل پاور سے 35000 میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ زمین کی اندرونی حرارت سے انرجی کا حصول جیو تھرمل انرجی کہلاتا ہے۔ اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ زمین میں دو سوراض کرکے ایک سے پانی کو زمین میں پمپ کیا جاتا ہےاور دوسرے سے بھاپ زمین پر آتی ہے جس سے ٹربائین کو چلایا جاتا ہے۔ جیو تھرمل سے بجلی کی پیداوار، عمارات کو گرم کرنے، آبی پودوں کی کاشت اور گرین ہاؤس کے کام لئے جاتے ہیں۔ فلپائن 23% بجلی اسی ذریعے سے حاصل کرتا ہے۔ یہ پن بجلی سے بھی سستی ہے

میرا معلومات دینے کا مقصد یہ بتانا ہے کہ انرجی کے کئی ذرائع ہیں لیکن حکومت کیوں مہنگے ذرائع پر زور دیتی ہے کیا حکومت کو نہیں پتہ کہ بجلی کے بہت سے ذرائع ہیں۔ پھر کیوں رینٹل پاور پلانٹس پر زور دیتی ہے۔ سادہ سی بات ہے کہ حکومت کرپشن کرکے مال بنانا چاہتی ہے۔ اگر حکومت سستے ذرائع پر کام کرے تو نہ صرف صنعتیں چلیں گی بلکہ روزگار بھی ملے گا اور روزمرہ کی اشیاء بھی کسی حد تک سستی ہوجائیں گی۔ حکومت کو شرم کرنی چاہئے کہ بہاولپور، فیصل آباد، سکھر کے کچھ دیہاتوں نے گوبر کی مدد سے بجلی پیدا کرنا شروع کردی ہے جس سے وہ نہ صرف دیہاتوں کو بجلی دیتے ہیں بلکہ اس سے حاصل ہونیوالی بائیو گیس کھانا پکانے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ شہروں میں لوگوں نے سولر سیل بنانا شروع کردئیے ہیں۔ لاہور میں ہی ایک نئی کالونی ایڈن سولر ہومز کے نام سے بنی ہے جہاں لوگوں کو شمسی توانائی کے ذریعے بجلی دی جارہی ہے۔

​

1111111111111111111111111111111111111111111111111
 
That's very informated details but how we will able to use them. Or other hand can we use any one then our own self. Like solerpower. If yes then why not we are use them.
 
what we need is a solar cell production plant , and capable engineers who can make it work. The raw material for solar cells is sand, for silicon chips and devices. As for money, one could use the REKO DIQ gold.
 
no
actually what we need is a muslim leadership.muslims who have good character
untill than america and IMF will never allow our rulers to make pakistan energy independent
its the benefit of american zionists that we remain energy deficient and dependent on american loans so they keep enslaving us
why cant our new generation see that!
or is this nation blind that it cant see thar coal reserves that are sufficent to power whole south asia,or kalabagh dam that can produce cheapest energy or wind and solar energy which if used can make pakistan energy independent in 2 years maximum
 
in italy spain and portugal they are now increasingly using solar cells on every house top to make clean energy and cheaper one too.even in france they are doing that
but unfortunately in pakistan which gets maximum sun shine throughout the year no one thinks about solar cells
some people tried to import solar power plants here in pakistan but government discouraged them as wapda and government and our zionist masters dont want that pakistanis become energy sufficient and than progress

so change leadership and appoint your rulers such people who are muslims and know ****ma and prayers atleast!and have some character!dont drink and are free not slaves of kufar,than automatically all your problems will solve.otherwise in next few years very few of us will survive ,such fitnas are heading this way
 
Load_shedding.jpg

Raja Load Shedding Zinda bad
 
Excellent post. Sab kuch hai iss kaum ke paas bass aik leadership ki zaroorat hai.