- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,292
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
نگران وفاقی وزیر برائے توانائی، محمد علی نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن پر کام شروع کر دیا گیا ہے، حکومت سردیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کی کوشش کرے گی،گزشتہ سال کے مقابلے میں20 فیصد قدرتی گیس کم ہوئی ہے، گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی عوام کو صبح اور شام کے اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی ،حکومت مہنگی خریداری کے بعد سستے نرخوں پر گیس فراہم نہیں کر سکتی،عوام قدرتی وسائل کو دانشمندی سے استعمال کریں۔
انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ بجلی اور گیس مہنگی ہونے سے مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے، حقیقت میں ایسا نہیں ہے ،ڈالر کے بڑھنے، سمگلنگ، بجلی وگیس کی چوری، اور ٹیکس نہ دینے سے مہنگائی ہوتی ہے۔
ڈالر سستا ہو تو تمام اشیا کی قیمتیں کم ہو جاتی ہیں ، انہوں نے کہا کہ حکومتی کوششوں سے ڈالر نیچے آرہا ہے ،ڈالر اسی طرح نیچے آتا رہا تواس کا اثر سب چیزوں پر پڑے گا جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اورصرف 10 دنوں میں6ارب روپے ریکور کئے گئے ہیں۔ روسی تیل سے متعلق سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ آزمائشی بنیادوں پر صرف ایک کارگو آیا تھا لیکن مسئلہ اسے ریفائن کرنے کا ہے، صرف پاکستان آئل ریفائنری ماہانہ 46 ہزار ٹن آئل ریفائن کر رہی ہے جبکہ طلب اس سے کئی گنا زیادہ ہے۔

- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/X8wMHN2/muh1m11h2i13.jpg