- Joined
- Feb 4, 2017
- Posts
- 779
- Reaction score
- 1,167
- Points
- 93
محترم جناب بابا رحمتے صاحب۔
قوم کو جناب عالی کے انصاف پر ،جناب کی انصاف کے لیئے بھاگ دوڑ پر، جناب کی انصاف بخشنے کی نیت پر ذرا برابر شک نہیں، تاہم قوم کو اس بات کا دکھ ہے کہ بابا رحمتے کی انصاف کے لیئے کی جانے والی تمام بھاگ دوڑ اور محنت و مشقت رائیگاں کیوں جا رہی ہے، مطلب جناب عالی یہ کہ آپ کے سامنے پاکستان کے دس بڑے کیس سنے گئے لیکن کوئی ایک بھی مجرم جرم ثابت ہونے کے باوجود پابند سلاسل نہیں ہو سکا؟
جناب عالی آپ نے قوم کی اس بیٹی کی موت کا نوٹس لے لیا جس کو ظالم گروہ نے بربریت کا نشانہ بنایا اس پر ظلم و ستم کی حد پار کردی، قوم آپ کے اس دلی جذبات اور احساسات کے نیچے دب گئی ،قوم کو بابا رحمتے سے ایک اور کیس میں انصاف کی فراہمی کی امید بندھ گئی،۔
لیکن محترم جناب بابا رحمتے صاحب کیا آپ کے انصاف کے بھی دو چہرے ہیں؟ کیا اسی شہر میں دوسری گیارہ ایسی ہی زینب جیسی معصوم بچیوں کو ایسی ہی بربریت سے قتل نہیں کیا گیا ؟ کیا ان کو انصاف ہندوستان کا بابا رحمتے جگت ناتھ آ کر انصاف دے گا؟ کیا اسی شہر میں اس معصوم زینب کی عزت و آبرو لٹ جانے اور اسے بہیمانہ طریقہ سے قتل کیئے جانے کے خلاف احتجاج میں تین شہریوں کو سیدھی گولیاں مار قتل نہیں کیا؟
کیا معصوم زینب کے ساتھ ان کے جنازے نہیں اٹھے تھے؟ کیا ان تینوں نوجوانوں کی قبروں کی لحدبھی اس معصوم زینب کی قبر کے ساتھ نہیں بنائی گئیں؟ تو کیا وجہ ہے کہ میڈیا کے ساتھ ساتھ ان تین نوجوانوں کی خون میں لت پتت لاشوں سے بابا رحمتے نے بھی اپنی آنکھ موند لیں ہیں؟
محترم بابا رحمتے صاحب کیا آپ کے انصاف نے سیاست دان کے سامنے اپنی ڈھال جھکا دی ہے کیونکہ ان تین قتلوں میں ملوث سیاست دان شامل ہیں؟
بابا رحمتے صاحب شائد آپ اس دنیا میں ان سوالات کا جواب دینا پسند نہ فرمائیں
لیکن وہاں آپ کو جواب ضرور دینا پڑے گا جہاں معصوم زینب کے دائیں بائیں دوسرے تینوں مقتول بھی ایک بار آپ کو اور ایک بار آپ کو بابا رحمتے بنانے والے کو دیکھیں گے۔

Last edited by a moderator: