جو کچھ آئی ایم ایف نے کہا تھا اس پر عمل کر رہے ہیں جس کی سیاست قیمت ہم ادا کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دیتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد خان نے اس بات کا اقرار کیا کہ کاروباری افراد شدید مشکلات کا شکار ہیں لیکن جب تک باہر سے پیسہ نہیں آتا ہم پیسے ریلیز نہیں کر سکتے۔ مختلف ممالک کے 3.8 ارب ڈالرز کے کمرشل قرضوں کو رول اوور کرنے بارے بات چیت کر رہے ہیں، کمرشل قرضوں کی مد میں 1.1 ارب ڈالرز واپس کرنے ہیں جبکہ اب پاکستان نے 13 ارب ڈالرز کے بجائے 5.4 ارب ڈالرز کے قرضے واپس دینے ہیں۔
جمیل احمد خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں مالی سال میں ہمیں 4 ارب ڈالرز مل چکے ہیں اور مزید 4 ارب ڈالرز قرض ملنے والے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 18 سے 19 ارب ڈالرز کے قرضے ملنے کا امکان ہے۔ صرف 15 فیصد درآمدات کیلئے سٹیٹ بینک آف پاکستان سے ایل سیز کھولنے کی اجازت ہے، مشکلات ہیں لیکن جیسی صورتحال بتائی جا رہی ہے وہ بالکل غلط ہے، کاروباری افراد سے میٹنگز کر رہے ہیں اور ان سے تجاوز بھی طلب کی گئی ہیں لیکن جب تک باہر سے پیشہ نہیں آتا ہم پیسے ریلیز نہیں کر سکتے۔
وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بتایا کہ بجلی اور گیس کے محکموں کا گردشی قرضہ 4 ہزار ارب روپے ہو چکا ہے، بات کھل کر کروں گی۔ گزشتہ حکومت کی طرف سے آئی ایم ایف کا معطل کیا گیا پروگرام ہم نے شروع کیا اور ہم توانائی کی اصل قیمت نہیں لے رہے جس پر آئی ایم ایف کو اعتراض ہے۔ اگر توانائی کو کم قیمت پر فروخت کریں گے تو ہم آئی ایم ایف سے بات نہیں کر سکتے، جو کچھ آئی ایم ایف نے کہا تھا اس پر عمل کر رہے ہیں جس کی سیاست قیمت ہم ادا کر رہے ہیں۔
عائشہ غوث پاشا نے بتایا کہ تاجر 3 ہزار ارب روپے ٹیکس دینے کے بجائے سڑکوں پر نکل آئے ہیں، حکومت کو شہری پراپرٹی کی مد میں ٹیکس ادا نہیں کرتے تو ریونیو کہاں سے اکٹھا ہو گا؟ آئی ایم ایف حکومت کی طرف سے دی جانے والی سبسڈیز پر اعتراض کرتی ہے جبکہ سبسڈیز ختم کرتے ہیں تو احتجاج کیا جاتا ہے، جب ترسیلات زر اور برآمدات 60 ارب ڈالر جبکہ درآمدات 70 ارب ڈالر ہیں تو حکومت کیا کرے؟
Advertisement





