Advertisement

باچا خان اور ذوالفقارعلی بھٹو

images
images




باچا خان ائرپورٹ اور ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی

​
دو برس قبل کرپشن کنگز کی حکومت کے ریلوے فروش اتحادیوں نے پشاور ائرپورٹ کا نام گاندھی جی کےقریبی ساتھی اور قیام پاکستان کے بدترین مخالف، سرحدی گاندھی باچا خان کے نام پر رکھ کر قوم کی ملی و دینی غیرت کا امتحان لیا تھا۔ مگرافسوس کہ چند سیاست دانوں کی طر ف سے روائتی مذمتی بیانات کےعلاوہ پاکستان پرمر مٹنے کی دعویدار اپوزیشن، اسلام کی ٹھیکیدار دینی جماعتوں یا عوام کی طرف سے کوئی قابل ذکر مزاحمت نہیں ہوئی۔ یوں پاکستان کے پشاور ائرپورٹ کا نام اس غدار پاکستان بھارتی ایجنٹ باچا خان کے نام پر رکھ دیا گیا جس نے قیام پاکستان کی مخالفت، گاندھی جی سے وفاداری اور قائد اعظم سے دشمنی کی ہرحد عبورکرنے میں کبھی کوئی کوتاہی نہیں برتی تھی۔ پاکستان سے انتہائے نفرت کا یہ عالم تھا کہ قیام پاکستان کے بعد بھی سیکولرازم کے داعی اس سرخ پوش لیڈر نے پاکستان میں دفن ہونا بھی پسند نہ کیا۔ یاد دلاتا جاؤں کہ اپنی آخری خواہش کے مطابق پاکستان کی سرزمین سے باہرافغانستان میں دفن ہونے والے اس ننگ ملک و ملت کو گاندھی جی کا ساتھ دینے اور پاکستان سے غداریوں کے صلے میں بھارت کی طرف سے اعلی ترین سول اعزازات سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ آج بھی بھارتی کے مفادات کے محافظ سرخ پوشوں کے اس راہنما، اس کانگرسی اتحادی کی سالگرہ اوربرسی بھارت میں سرکاری طور پر منا ئی جاتی ہے۔ حالات و واقعات پر گہری نظر رکھنے والے باشعورعوام جانتے ہیں کہ پاکستان میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے مخالف رائے عامہ استوار کرنے کیلئے بھارت نے عوامی نیشنل پارٹی اور سندھو دیش کی حامی قوم پرست جماعتوں کے ذریعے پاکستان میں موجود بھارتی لابی میں بے پناہ نوٹ تقسیم کئے۔ جس کے نتیجے میں انہی بھارتی گماشتوں کی بے بنیاد تنقیدوں اور سیاسی دھمکیوں کا شکار ہو کرکالا باغ کی تعمیر کا پروگرام شاید ہمیشہ کیلئے دفن ہو چکا ہے ۔ اس حوالے سے یہ حقیقت بھی کسی سے پوشیدہ نہیں کہ بھارتی پلان کے عین مطابق کالا باغ ڈیم کی مخالفت سے قوم کو اندھیروں میں دھکیل کر زر کی روشنی سمیٹنے والے باچا خانیوں کی ہر سیاسی چال کے پس پردہ بھارتی مفادات کے تحفظ اور پاکستان سے دشمنی عیاں ہوتی ہے۔ انتہائی افسوس کہ حضرت قائد اعظم سے بغض رکھنے والوں نے صوبہ خیبر پختونخواہ کے سکول و کالج کی نصابی کتابوں سے قائد اعظم اور حکیم الامت علامہ اقبال کے بارے تمام مضامین تک حذف کر دئے مگر نہ تو “بندر بانٹ اتحادی حکومت” نے ان کے اس مکروہ اقدام پر کوئی اعتراض کیا اور نہ ہی حزب اختلاف کی کسی سیاسی و مذہبی جماعت نے اس کے خلاف کوئی مزاحمت کی۔ زرداری حکومت کی ہر ممکنہ آئینی مدد کے ساتھ پشاور ائرپورٹ کا نام بدلنے کے بعد اس پاکستان مخالف، باچا خانی جرات مندوں کے گروہ کا ” اینٹی قائد اعظم ۔ اینٹی پاکستان ” حملہ یہیں ختم نہیں ہوا، بلکہ اس کے بعد عوام کی طرف سےعدم مزاحمت اور قومی غیرت کے جنازے پر پراسرار خاموشی دیکھ کر یونیورسٹیوں، کالجوں اور سکولوں کے نام بھی ہندوآتہ خدمت گاروں، سرحدی گاندھی باچا خان اور تا دم مرگ اکھنڈ بھارت کے خواب دیکھنے والے ولی خان کے ناموں پر رکھ دیے گئے۔ اور پاکستان زندہ باد، قائد اعظم زندہ باد کے نعرے لگانے والے سب سیاہ ست دان ، سب اتحادی مسخرے سیاست کے عظیم ترین بندر بانٹی نظریے” کچھ دو کچھ لو ” کے تحت خاموش یا نیم خاموش رہے۔




یاد رہے کہ پی پی کی حکومت نے پارلیمنٹ میں اپنے اقدامات کی حمایت کرنے والے اپنے باچاخانی یا الطافی اتحادیوں کے ہراسلام دشمن یا پاکستان مخالف اقدامات میں، پالیمنٹ کے اندراورباہرانہیں بھرپوراخلاقی اورآئینی مدد فراہم کی ہے۔ قاف کو قاتل لیگ کہنے والوں نے اسی قاتل لیگ کی ڈوبتی ہوئی کشتی کو سہارا اورکرپشن بندر بانٹ میں برابر کا شریک بنایا ہے۔ اب جبکہ بھٹو اور بی بی کے جنازوں پرسیاست کر، پانچ سالوں میں پاکستان کے تمام صنعتی، اقتصادی اور قومی اداروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کرکھا جانے والی زرداری حکومت ختم ہونے والی ہے۔ پی پی پی کے کرپشن کنگز کا تھنک ٹینک ابھی بھی اس خوش فہمی میں مبتلا ہے کہ شاید ایک بار پھر” شہید بھٹو اور شہید بی بی ” کے جنازے کیش کروائے جا سکتے ہیں۔ سو شہید بھٹو کے نام کی مبارک تسبیح اور مقدس تشہیر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ قابل صد لعنت اقدام ہے کہ بانیء پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح کے نام پرمیڈیکل کالج کو ذوالفقارعلی بھٹو کے نام سے تبدیل کرنے کے سلسلے میں قومی اسمبلی میں بل پیش کر کے بندر بانٹی اتحادیوں سے منظور بھی کروایا جا چکا ہے۔ قائد اعظم میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دے کر اس کا نام تبدیل کر کے ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی رکھا جا رہا ہے۔ یہ اقدام بدترین ناانصافی ہی نہیں بلکہ بابائے قوم قائد اعظم اور پاکستان کے نام کی توہین و تذلیل کے مترادف ہوں گے کہ یونیورسٹی کے نام سے قائد اعظم اور پاکستانی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اسلام آباد سے پاکستان حذف کرکے دونوں کو ذوالفقارعلی بھٹو کا نام دے دیا جائے۔ گویا پاکستان کو دولخت کرنے والے شہید بھٹو کے نام کی تشہیر کیلئے پاکستان بنانے والے حضرت قائد اعظم کے ساتھ ساتھ وطن عزیز پاکستان کا نام بھی مٹا کر یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ شہید بھٹو کا نام پاکستان اور قائد اعظم سےعظیم تر ہے۔ عین ممکن ہے کہ آنے والے وقت میں پاکستان کے ائرپورٹس، یونیورسٹیوں، کالجوں، شہروں اور شاہراہوں کے نام ، مہاتما گاندھی، بال ٹھاکرے اور اندرا گاندھی یا حتی کہ نیتن یاہو کے نام پر بھی ہوں۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔
فاروق درویش




http://farooqdarwaish.com


​
 
Last edited:
Advertisement
(cry)(cry)(cry)Za. Chaudhry (Chao- Dari) (cry)(cry)(cry)

:chilli::chilli::chilli::lol::lol::lol: :lol::lol::lol: :chilli::chilli::chilli:
 
Author ne Mardood Bhattoo aur is ki gaddar party ke chehray se parda uthaya hai,,well done,,,Pakistan ko loot kar kha jane wali is mafia se yehi tawaqa thi,,LLaa-anat Bhattoo de jawai te (thumbsdown)
 
ان بغیرتوں نے ابھی تکلف سے کام لیا ہے ورنہ سیدھا سیدھا یہ نام بھی رکھ سکتے تھے
پشاور انٹر نشنل سرحدی گاندھی ایئر پورٹ
 
See if they can rename Kabul or New Delhi airports as Bacha Khan (S Gandhi) airports.
As for traitor ZA Bhutto, build a fu***g university in Shikarpur and rename it whatever you want.
 
Last edited:
All haters on this forum are united against national heroes. No one objects to naming unversities on dictator's name but mirach lag jaati hay jab awami leader ko due respect di jaati hay.

Jab raaj karay gi khalq-e-khuda........
 
aiek(1) tasveer kay do roukh hain yaie aiek terf say bhuto dosri terf say bacha khan gandhi. ,,,,,,,,,,imran