Advertisement

بارہ رکعت سنتوں کی فضیلت



بارہ رکعت سنتوں کی فضیلت

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص دن اور رات میں بارہ رکعتوں پر مداومت اختیار کرے تو وہ جنت میں داخل کر دیا جائے گا،
فجر سے پہلے دو رکعتیں, چار رکعتیں ظہر سے پہلے اور دو بعد میں اور مغرب کے بعد دو رکعتیں اور عشاء کے بعد دو رکعتیں ۔ سنن النسائی: ۱۷۹۵، ابن ماجہ: ۲۱۴، الترمذی :۴۱۴


عائشہ رضی اللہ عنہا، بیان کرتی ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا : فجر کی دو رکعتیں دنیا و مافیہا سے بہتر ہیں۔ مسلم:۷۶۵


سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ہی مروی ہے کہ نبی ﷺ جس قدر (خصوصی) اہتمام فجر کی دو سنتوں کا کرتے تھے اتنا کسی اور نفلی نماز کا نہیں کرتے تھے۔ بخاری:۱۱۶۹ ، مسلم : ۷۲۴


ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ : نبی ﷺ چار رکعتیں ظہر سے پہلے اور دو رکعتیں (سنتیں ) فجر سے پہلے کبھی نہ چھوڑتے تھے۔ بخاری:۱۱۸۲


سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا، نبی ﷺ کی بیوی کہتی ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ فرما رہے تھے: جس شخص نے ظہر سے پہلے اور اس کے بعد چار رکعات (سنتوں) پر مواظبت اختیار کی تو اللہ اس پر جہنم کی آگ کو حرام کر دے گا۔ ابو داؤد : ۱۲۶۹، نسائی: ۱۸۱۷، ترمذی: ۴۲۷ .

سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ، بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: تم میں سے ہر کوئی اس حال میں صبح کرتا ہے کہ ہر جوڑ پر صدقہ ضروری ہوتا ہے۔ پس ہر تسبیح(سُبْحَانَ اللہِ کہنا) صدقہ ہے،ہر تمحید(اَلْحَمْدُلِلہِ کہنا) صدقہ ہے، ہر تہلیل(لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کہنا) صدقہ ہے اور ہر تکبیر (اللہ اکبر کہنا) صدقہ ہے، نیکی کا حکم دینا صدقہ ہے اور برائی سے روکنا صدقہ ہے اور جو چاشت کی دو رکعتیں ادا کرتا ہے اسے ان سب کے مقابلے میں یہی دو رکعتیں کافی ہیں۔ مسلم : ۷۲۰

سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: مجھے میرے حبیب ﷺ نے تین چیزوں کے بارے میں وصیت کی ہے جب تک جیتا رہا ان کو کبھی نہ چھوڑوں گا۔ ہر مہینے میں تین روزے، چاشت کی نماز اور سونے سے پہلے وتر کی ادائیگی۔ مسلم:۷۲۲

اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ، وَشُكْرِكَ، وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ

اسنادہ صحیح، سنن ابی داؤد:1522،سنن نسائی:1302

اے اللہ! میری مدد کر، اپنے ذکر پر اپنے شکر پر اور اپنی بہترین عبادت پر۔





13327476_1109789252413099_1095964185791699786_n.jpg
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Re: !گناہ کو پھیلانے کا ذریعہ مت بنو

اگر کبھی کوئی گناہ سر زد ہو جائے تو اس کا ذکر لوگوں کے سامنے مت کرو . . . . . کیوں کہ ہو سکتا ہے کوئی آپ سے متاثر ہو اور آپ کی بات سن کر اس کے ذہن میں یہ بات بیٹھ جائے کہ اگر آپ اس گناہ میں مبتلا ہو گئے ہیں تو وہ کیسے بچ سکتا ہے . . . خاص طور پر باپ کو دیکھ کر بیٹا رنگ پکڑ لیتا ہے
 
Advertisement
Re: !گناہ کو پھیلانے کا ذریعہ مت بنو

Be shak aisa karna bahut hi ghalt baat hai iss se bachna chahiye aur Tauba karna chahiye . Allah kareem hum sab ko iss moozi marz se bachaay aur muaaf farmaay Aameen .Astaghfirullah al Azeem
 


اگر کوئی سرے سے ہی بے نمازی ہے اور نماز جمعہ تک ادا نہیں کرتا تو ہمیں اسے نماز کی طرف راغب کرنے کے لیے پہلے فرائض کی اہمیت بتانی چاہیے اور اس کو فرض کی ادائیگی کے لیے آمادہ کرنا چاہیے --- اور جب وہ نماز کی طرف راغب ہو جائے تو اس کو نوافل کی اہمیت بھی بتائی جائے-- جذاک اللہ

​