- Joined
- Oct 30, 2010
- Posts
- 571
- Reaction score
- 634
- Points
- 0
My Comments:
How can Mr Nawaz Sharif (being an ordinary citizen like you and I) travel to Siachin on Punjab government expenses. Is it not nepotism? Objective discussion is requested. Please, no personal attacks!
BBC Report 17-04-2012
----------------------------------------------------------
گیاری آپریشن:’آج اہم پیش رفت کی توقع ہے‘
ظہیر الدین بابر
بی بی اردو ڈاٹ کام سکردو
آخری وقت اشاعت: منگل 17 اپريل 2012 ,* 04:06 GMT 09:06 PST
پاکستان فوج کے ذرائع کے مطابق شمالی علاقے کی وادی سیاچن کے گیاری سیکٹر میں جاری امدادی آپریشن میں منگل کو اہم پیش رفت کی توقع ہے۔
سات اپریل کو گیاری سیکٹر میں فوج کی سِکس این ایل آئی بٹالین کا صدر دفتر برفانی تودے تلے دب گیا تھا۔
تودے کا ملبہ ہٹا کر ایک سو انتالیس فوجی اور غیر فوجی اہلکاروں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔
امدادی آپریشن میں معاون ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پیر کو بتایا ’افسران کی رہائش گاہ کے قریب پہنچنے میں مزید ایک دن لگ سکتا ہے۔‘
بین الاقوامی ٹیموں کی گیاری سیکٹر میں آمد سے پہلے ہی پاکستانی فوج کے انجینیئرز نے پانچ مقامات کی نشاندہی کر لی تھی جہاں برفانی تودے کے ملبے تلے زندگی ملنے کے آثار تھے۔
اِن میں سے ایک مقام افسروں کی رہائش گاہ تھی جس پر گرنے والے تقریباً سو فٹ گہرے ملبے میں کھدائی اور کنٹرول دھماکوں کے ذریعے سرنگ بنانے کا طریقہ استعمال گیا۔
برفانی تودے کے نرم ملبے میں سرنگ کو قائم رکھنے کے لیے لوہے کے چوڑے پائپوں کی بھی مدد لی جا رہی ہے۔
خراب موسم بڑی رکاوٹ
موسمی خرابی کے باعث، بارہا پروازوں کی منسوخی کے بعد، سوئس اور جرمن ٹیموں نے سڑک کے ذریعے گیاری سیکٹر تک کا سفر کیا جبکہ موسم صاف ہونے پر ہیلی کاپٹر کی پرواز ممکن ہونے اور حادثے کے دس دن بعد امریکی ماہرین اسلام آباد سے گیاری سیکٹر پہنچ رہے ہیں۔
بعض فوجی ذرائع کے مطابق افسروں کی رہائش گاہ میں چار افراد کے آثار ہیں حالانکہ فوج کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست کے مطابق تودہ گرنے کے وقت گیاری سیکٹر میں تین افسر تعینات تھے۔
گیاری سیکٹر کے ہیڈکواٹر میں افسروں کی رہائش گاہ اپنے محلِ وقوع کے اعتبار سے تودے کا نسبتاً آخری ہدف بنی۔
منگل کو اہم پیش رفت کے امکان کے باوجود فوجی ذرائع غیر متوقع موسمی تبدیلی کو نظر انداز نہیں کر رہے جو امدادی آپریشن کی سست روی کی بنیادی وجوہات میں سے ایک ہے۔
سنیچر کو گیاری سیکٹر میں موجود بریگیڈ کمانڈر بریگیڈئیر ثاقب ملک نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے افسروں کی رہائش گاہ کے بارے میں توقع ظاہر کی تھی کہ یہاں پر اُنہیں جلد کامیابی مل سکتی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سوئٹزرلینڈ اور جرمنی سے آنے والے ماہرین کی ٹیموں پاکستانی فوج کے تکنیکی اندازوں کی تائید کی ہے۔
’جب یہ پیشہ ور ماہرین یہاں پہنچے تو وہ بھی تباہی کے طول و عرض دیکھ کر حیران رہ گئے۔‘
سوئٹزرلینڈ اور جرمنی کی ٹیمیں تین دن میں اپنا کام پورا کر کے پیر کو اسلام آباد روانہ ہوئیں جبکہ گیاری سیکٹر کے ریسکیو آپریشن میں تعاون کے لیے سب سے پہلے پاکستان پہنچنے والی امریکی ٹیم کے بلآآخر جائے حادثہ پر پہنچنے کی اطلاع ہے۔
موسمی خرابی کے باعث، بارہا پروازوں کی منسوخی کے بعد سوئس اور جرمن ٹیموں نے سڑک کے ذریعے گیاری سیکٹر تک کا سفر کیا جبکہ موسم صاف ہونے پر ہیلی کاپٹر کی پرواز ممکن ہونے اور حادثے کے دس دن بعد امریکی ماہرین اسلام آباد سے گیاری سیکٹر پہنچ رہے ہیں۔
فوجی ذرائع کے مطابق اُن کے وادیِ سیاچن میں زیادہ عرصے تک قیام کی توقع نہیں۔
منگل کو صدرِ پاکستان آصف علی زرداری بھی گیاری سیکٹر کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اُن کے دورے کے لیے سکردو میں تیاریاں مکمل ہیں جہاں سے وہ بذریعہ ہیلی کاپٹر گیاری سیکٹر جائیں گے۔
صدر نے یہ دورہ پیر کو کرنا تھا لیکن موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد سے جہاز کی پرواز ممکن نہ ہو سکی۔
[HI]
اسی دوران حزبِ اختلاف کی سب سے بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف بھی گیاری سیکٹر کے دورے پر پہنچ رہے ہیں۔ اُن کے دورے کے لیے صوبہ پنجاب کی حکومت نے سکردو میں انتظامات کیے ہیں۔
[/HI]
یہ پہلا موقع ہو گا کہ پاکستان کے قومی سطح کے سیاسی قائدین گیاری سیکٹر کے حادثے کے بعد وہاں کا دورہ کریں گے۔
Source:

Last edited: