- Joined
- Dec 6, 2011
- Posts
- 24,534
- Reaction score
- 93,287
- Points
- 0
بابا فرید، بیت المقدس اور ہندوستانی سرائے
تاریخی شہر بیت المقدس (یروشلم) میں ایک چھوٹا سا کونہ ایسا ہے جو ہمیشہ سے ہندوستان سے منسوب رہا ہے۔ اگر ہمیشہ نہیں تو گذشتہ آٹھ سو برس کی تاریخ تو ہمیں یہی بتاتی ہے اور اس جگہ کے موجودہ متولی کا دعویٰ ہے کہ ان کا گھرانہ آنے والی نسلوں تک یہاں بھارت کا پرچم لہراتا رہے گا۔
سنہ 1200 کے لگ بھگ جب صلاح الدین ایوبی کی فوجوں نے صلیبیوں کو یروشلم سے نکال باہر کیا تو ہندوستان سے آئے ہوئے ایک درویش نے اس شہر میں قدم رکھا۔
اس درویش کا نام فریدالدین اور لقب ’گنج شکر‘ تھا اور ان کا تعلق بھارت، پاکستان اور افغانستان بھر میں پھیلے ہوئے مشہور چشتیہ سلسلے سے تھا۔ آج بھی ان تینوں ممالک میں ہزارہا لوگ اس صوفی بھائی چارے کا حصہ ہیں اور یہ سلسلہ چل رہا ہے۔ بابا فرید کی سوانح حیات لکھنے والے کہتے ہیں یہاں پہنچنے کے بعد بابا فرید اپنا زیادہ تر وقت مسجد اقصیٰ کے ارد گرد پتھرکے فرش پر جھاڑو لگاتے یا روزہ رکھ کر اس قدیم شہر کے اندرون میں واقع ایک غار کی خاموشی میں عبادت میں گزارتے تھے۔
کوئی نہیں جانتا کہ بابا فرید کتنا عرصہ بیت المقدس میں رکے، لیکن ان کی پنجاب واپسی اور پھر سلسلۂ چشتیہ کے سربراہ بننے کے برسوں بعد تک بھی ہندوستان سے حج کے ارادے سے جانے والے لوگ مکہ کے راستے میں بیت المقدس میں قیام کرتے رہے۔ان کی کوشش ہوتی تھی کہ وہ اس مقام پر نماز پڑھیں جہاں بابا فرید نے نماز پڑھی تھی اور اس جگہ سوئیں جہاں بابا فرید سوئے تھے۔ دھیرے دھیرے بابا فرید کی یادوں سے منسلک جگہ پر آستانہ بن گیا اور ’ہندوستانی سرائے‘ کے نام سے ایک چھوٹا سا مہمان خانہ بھی جہاں ہندوستانی حاجی قیام کرتے تھے
آج آٹھ صدیوں سے زیادہ عرصہ گزرنے کے بعد بھی وہ سرائے یہاں موجود ہے۔اور حیرت کی بات یہ ہے کہ ایک ایسے شہر میں جہاں زمین کے چپے چپے پر ہر کوئی پوری شدت سے اپنا تاریخی حق جتاتا ہے وہاں یہ جگہ اب بھی ایک ہندوستانی گھرانے کے ہاتھ میں ہے۔
اس سرائے کے موجودہ رکھوالے 86 سالہ محمد منیر انصاری جنگ عظیم دوم سے پہلے سے اس مقام پر رہ رہے ہیں اور وہ ان تاریخی دنوں کے گواہ ہیں جب فلسطین کی سرحد اس سرائے کے مرکزی دروازے تک محدود ہو گئی۔
’یہاں کے تمام رہائشی ہندوستانی تھے۔ لگتا تھا کہ میں ہندوستان میں ہی ہوں۔ جوں ہی آپ سرائے کے گیٹ سے اندر آتے تو آپ ’ریاست ہندوستان‘ میں ہوتے۔ اس زمانے میں لوگ بحری جہاز سے آتے تھے۔ وہ کھانے کی اشیاء، چاول، حتیٰ کہ اپنا نمک بھی ہندوستان سے ساتھ لاتے تھے۔ آپ جیسے ہی سرائے کے اندر داخل ہوتے، آپ کو ہندوستانی کھانوں کی خوشبو آنا شروع ہو جاتی اور آپ دیکھتے کہ یہاں رکے ہوئے مسافر اپنے کپڑے دھو کر یہاں صحن میں سوکھنے کے لیے پھیلا رہے ہیں۔‘
پھرجنگ عظیم کی وجہ سے یہاں حاجیوں کا سلسلہ رک گیا اور منیر انصاری کا رنگین بچپن بھی ختم ہو گیا۔
سرائے میں حاجیوں کی بجائے فوجی قیام کرنے لگے اور یہ جگہ ’انڈین فورتھ انفینٹری ڈویژن‘ کے ان فوجیوں کی لیے مختص ہو گئی جنھوں نے سنہ 1948 میں عربوں اور اسرائیل کے درمیان پہلی جنگ کے آغاز پر فوج کی نوکری چھوڑ دی تھی ی

http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2014/11/141123_baba_farid_jerualem_sq
Last edited by a moderator: