- Joined
- Sep 2, 2014
- Posts
- 1,239
- Reaction score
- 1,042
- Points
- 113
روحانیت کے نام پر انتہائی ذاتی مفاد کی دکان کھولنے والے ہر بابا کے پاس ایک بم ضرور ہوتا ہے ... شارٹ کٹ اور بے راہ روی کا بم! نام نہاد روحانیت کا پرچار کرنے والی کسی بھی شخصیت کے پاس جائیے، ایک بات ضرور سنائی دے گی ... ''سنسار جو کہتا ہے کہنے دو، کرو اپنے من کی۔ یعنی اگر دنیا نے کسی معاملے کو اخلاقی حدود و قیود کا پابند کیا ہے تو آپ کو اس پابندی کا احترام کرنے کی چنداں ضرورت نہیں۔ نئی نسل کو اور کیا چاہیے؟ وہ یہی تو چاہتی ہے۔ کوئی روکے نہ ٹوکے۔ اور یوں صنفِ مخالف میں محسوس کی جانے والی فطری کشش کو محبت کا خوبصورت نام دے کر نئی نسل کو جنسی معاملات میں صریح بے راہ روی کے راستے پر ڈال دیا جاتا ہے۔ رجنیش نے اس معاملے میں تمام حدیں پار کرلیں۔ وہ خود بھی بے راہ روی کا قائل تھا اور اپنے پیروکاروںکو بھی شدید اور انتہائی بے راہ روی کی طرف لے جانے کی بھرپور کوشش کرتا تھا۔
http://dunya.com.pk/index.php/author/m-ibrahim-khan/2017-09-23/20779/68113298
http://dunya.com.pk/index.php/author/m-ibrahim-khan/2017-09-23/20779/68113298
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/HqLipzV.jpg
Last edited by a moderator:





