- Joined
- Oct 16, 2012
- Posts
- 660
- Reaction score
- 797
- Points
- 0
چیف آف دی آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے اپنی ریٹائرمنٹ کی مقررہ مدت میں تین سالہ ایکسٹینشن انجوائے کرنے کے بعد بالآخر واقعی ریٹائر ہونے کا فیصلہ کر لیا تو اِسے ایک ”بڑی خبر“ کے طور پر لیا گیا۔ کچھ لوگوں نے ”بُری خبر“ کے طور پر بھی لیا ہوگا جن میں اُن کے ”برادرِ محترم“ بھی شاید شامل ہوں گے۔ بہرحال یہ اُن کا اچھا فیصلہ ہے اور اگر یہ فیصلہ وہ تین سال پہلے کر لیتے، یعنی اپنی اصلی مقررہ مدت پر ہی ریٹائر ہو جاتے اور سرکار کی طرف سے دی جانے والی ”زبردستی ایکسٹینشن“ زبردستی رد کر دیتے تو تاریخ میں اُن کا نام اور کسی حوالے سے زندہ رہتانہ رہتا اِس حوالے سے ضرور رہتا کہ ”اپنی مقررہ مدت پر وہ ریٹائر ہوگئے، حتیٰ کہ سرکار کی طرف سے ”زبردستی“ دی جانے والی ایکسٹینشن بھی قبول نہ کی “۔
فوج کے سربراہان سرکار کی طرف سے زبردستی دی جانے والی ایکسٹینشن قبول کرنا چھوڑ دیں تو اِس سے فوج کا وہ ”امیج“ اور جلدی بحال ہونا شروع ہو جائے گا جو کچھ جرنیلوں کے اقتدار پر قبضہ کرنے کی روایت سے بُری طرح متاثر ہوا ہے۔ اور اگر سیاسی حکمران جرنیلوں کو زبردستی ایکسٹیشن دینا چھوڑ دیں تو اُن کا وہ امیج بھی ذرا جلدی بحال ہونا شروع ہو جائے گا جو اِس وجہ سے بری طرح متاثر ہوا ہے کہ غیر اخلاقی یا غیر قانونی کاموں کی طرف سیاسی حکمران جرنیلوں کو خود قائل یا مائل کرتے ہیں۔ بعض لوگوں کا خیال ہے جنرل کیانی کو پیپلزپارٹی کی حکومت نے اقتدار پر قبضہ کرنے کے کئی مواقع خود فراہم کئے مگر اُنہوں نے اپنی توجہ پیشہ ورانہ امور تک ہی محدود رکھی۔ یہ یقینا اچھی بات ہے مگر اِس سے بھی اچھی بات یہ ہے اپنے کچھ ”پیٹی بند بھائیوں“ کی روایت میں احسان فراموشی کا مظاہرہ اُنہوں نے نہیں کیا۔ اُنہیں آرمی چیف جنرل پرویز مشرف نے بنایا تھا، اُن کے ساتھ احسان فراموشی کا تو خیر سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ایسی احسان فراموشیوں کے مظاہرے اقتدار پسند جرنیل عموماً سیاسی حکمرانوں کے ساتھ ہی کرتے ہیں، حیرت اِس بات پر ہے زرداری حکومت نے اُنہیں زبردستی ایکسٹینشن دے کر جو احسان اُن پر کیا اُس کا بدلہ اُنہوں نے ویسے نہیں چکایا جس کی ہم توقع کر رہے تھے۔
توقع کیا کچھ لوگوں کو تو پورا یقین تھا احسان فراموشی کی ”جرنیلی روایت“ پھر دہرائی جائے گی اور زرداری کے ساتھ بھی وہی سلوک کیا جائے گا جو بھٹو کے ساتھ جنرل ضیاءیا نواز شریف کے ساتھ جنرل مشرف نے کیا تھا…. سو جہاں جنرل کیانی کو دوسری بار ایکسٹینشن نہ لینے کے فیصلے پر خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے وہاں اِس بات پر بھی کیا جانا چاہئے احسان فراموشی کی جرنیلی روایت کو کم از کم اُنہوں نے آگے نہیں بڑھایا۔ ممکن ہے کچھ کمال اِس میں زرداری یا اُن کے مشہور و معروف ”پیر صاحب“ کا بھی ہو مگر اہمیت اِس حوالے سے جنرل کیانی کو ہی ملے گی کیونکہ پاکستان میں دوسروں کے کمالات بھی جرنیلوں سے منسوب نہ کئے جائیں تو وہ اِس کا اچھا خاصا برا مان جاتے ہیں
!
ویسے پاکستان میں گر قانون کی بالادستی ہوتی اور کوئی اہمیت اخلاقیات کو بھی حاصل ہوتی تو جنرل کیانی کے مذکورہ بالا کارنامے گنوانے کی ضرورت کبھی محسوس نہ ہوتی۔ بجائے اِس کے اُن کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر اُن کے پیشہ ورانہ امور یا خدمات کے حوالے سے ہم اُنہیں یاد کرتے مجھ سمیت تقریباً سب قلم کار اپنا سارا زور اُن کے اُن ”کارناموں“ کے ذکر پر لگا رہے ہیں جن کا مظاہرہ کرکے ملک و قوم پر اُنہوں نے کوئی احسان نہیں کیا۔ اپنی طرف سے پیشہ ورانہ امور کی طرف بھی پوری توجہ اُنہوں نے دی ہوگی مگر جتنا جانی نقصان افواج پاکستان کا اُن کے دور میں ہوا وہ بھی ایک حقیقت ہے۔ کچھ قلم کار اِسے بھی”کریڈٹ“ یا ”قربانی“ کے طور پر پیش کرتے ہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں مگر وہ اِس حقیقت کا بھی اعتراف کریں کہ بہت سے نقصانات محض کچھ فوجی افسروں کی غیر پیشہ ورانہ امور کی طرف توجہ زیادہ ہونے کے باعث ہوئے۔
حساس ترین فوجی مراکز بھی دہشت گردوں کی پہنچ سے دور نہیں رہے تو اِس المیے کو بھی صرف اِس لئے نظر انداز کر دیا جائے کہ جنرل کیانی نے بالآخر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے؟نچلی سطح پر فوج کی قربانیوں کو ہرگز ہرگز فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ اِس میں رتی بھر شک وشبہے کی گنجائش نہیں آج عوام کی بھرپور حمایت یا تائید فوج کو حاصل ہے تو بنیادی عمل دخل اِس میں افواج پاکستان کے اُن سپاہیوں کا ہے جو ہر قسم کی ہوس، حرص اور لالچ سے پاک ہو کر ملک و قوم کے مفاد کی خاطر لڑتے ہیں اور اپنی جان تک دینے سے گریز نہیں کرتے، بلکہ شوق شہادت میں مبتلا رہتے ہیں۔ اُنہیں ”ڈیفنس ہاﺅسنگ اتھارٹیاں“ نہیں وطن عزیز کا صرف ڈیفنس عزیز ہوتا ہے۔
ایک طرف اُن کے ”مسائل “ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے دوسری طرف اُن کے افسروں کے وسائل ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے تو اِس ”تفریق“ کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟ افواج پاکستان میں قربانی دینے والے اور ہیں اور قربانی کا گوشت کھانے والے اور۔ پاکستان کے عوام قربانی دینے والوں کے ساتھ ہیں، قربانی کا گوشت کھانے والوں کے ساتھ پاکستان کے صرف ”رقبے “ ہیں۔ جنرل مشرف کے دور میں غلط طور پر کہا گیا ”اے وطن کے سجیلے جوانو….میرے ”رقبے“ تمہارے لئے ہیں“۔ اصل میںتو یوں کہا جانا چاہئے تھا ”اے وطن کے سجیلے افسرو….میرے رقبے تمہارے لئے ہیں“۔ ایک دوست کے میٹرک کے طالب علم بیٹے سے میں نے پوچھا ”آگے چل کر تم کیا بنو گے“؟ کہنے لگا کرنل بنوں گا یا جنرل بنوں گا….عرض کیا مگر اِس کے لئے تو پہلے تمہیں ”سیکنڈ لیفٹیننٹ بننا پڑے گا….بولا”نہیں میں ڈائریکٹ جنرل بنوں گا تاکہ میرے کسی بھائی کو زمینوں کا کاروبار کرنے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔ پاکستان صرف اُسی صورت میں ترقی کر سکتا ہے یا اُس کی پستی کا سفر صرف اُسی صورت میں رُک سکتا ہے جب اُس کے سیاستدان، اُس کے جرنیل کرنیل، اُس کے جج، جرنلسٹ و افسران، اُن کے بھتیجے بھانجے، اُن کے چاچے مامے اور بھائی و جوائی پاکستان کی زمینوں و رقبوں کے بجائے صرف پاکستان پر نظر رکھیں۔ اُس پاکستان پر جو دُشمنوں کی نظروں میں جتنا آج کھٹکتا ہے شاید ہی پہلے کبھی کھٹکتا ہو۔ ہم دُشمن کو اپنے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے کیونکہ ہماری اپنی آنکھیں اچھی خاصی میلی ہیں
!
بہرحال اب جبکہ جنرل کیانی اگلے ماہ خیر سے رخصت ہونے والے ہیں تو ہم اُمید کرتے ہیں اُن کی جگہ لینے والے جرنیل بھی کسی اور کی جگہ لینے کی کوشش نہیں کریں گے۔ مگر اِس کے لئے ضروری ہے وزیراعظم نواز شریف بھی اب کے بار اپنے کسی لاڈلے وزیر کی سفارش ماننے کے بجائے صرف اور صرف میرٹ کو اہمیت دیں۔ اب کے بار وہ کسی پر احسان نہ کرکے دیکھیں، مجھے یقین ہے ایسی صورت میں پانچ سالہ مدت وہ پوری کر جائیں گے۔ یہ الگ بات ہے جو کچھ تین ماہ میں عوام کے ساتھ وہ کر گزرے ہیں اُس کی بنیاد پر عوام یقینا یہی چاہیں گے آرمی چیف کی تقرری خالصتاً میرٹ پر کرنے کے بجائے اب کے بار بھی وزیراعظم کسی پر احسان کرکے کریں تاکہ اُن کے احسان کا بدلہ پھر ڈیڑھ دو سالوں میں چکا دیا جائے!

- Featured Thumbs
- http://naibaat.pk/wp-content/uploads/col/tofeeq-butt.jpg
Last edited by a moderator: