- Joined
- Feb 4, 2017
- Posts
- 779
- Reaction score
- 1,167
- Points
- 93
اس وقت پاکستان اور پاکستانی قوم ایک ایسی آفت میں گھری ہوئی کہ ایسی آفت اس سے قبل نہیں دیکھی گئی، یوں تو پاکستان اس سے قبل بھی بہت سے مسائل کا سامنا کرچکا ہے لیکن اس وقت دنیا کے حالات ایسے نہ تھے اس لئیے پاکستان ان حالات سے بہر حال نکل آتا تھا۔ لیکن اس بار مشرق وسطیٰ۔ مشرقی یورپ۔ اور افریقہ تک جو حالات بڑی طاقتوں نے پیدا کئیے ان کا اثر برائے راست پاکستان پر بھی پڑ رہا ہے! مثال کے طور پر یورپ میں ہونے والے کسی بھی دھماکے کے بعد یا کوئی بھی جان لیوا واقع کے پاکستان کے نام آجانے کا خدشہ پیدا ہو جاتا ہے۔ ایران پاکستان کے تعلقات۔ افغانستان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات۔اینڈیا پاکستان تعلقات۔ مقبوضہ کشمیر میں قتل وغارت۔
داعش سمیت مختلف اندرونی اور بیرونی دہشت گردوں اور ایجنسیوں کی تخریب کاریاں۔ پاکستان میں امپورٹ کا ستیاناس۔تعلیم۔ اغوا۔ آبرو ریزی۔قتل۔چوری۔ڈاکے۔ملک سے منی لانڈرنگ۔ پاکستان پر بیرونی قرضوں کی بھرمار۔ آج کا پاکستان ان حالات میں جی رہا ہے اور سانس لے رہا ہے۔ لیکن کس قدر حیرانی کی بات ہے کہ سیاستدانوں، اینکروں، تجزیہ نگاروں، اخبار نویسوں کی اکثریت ایک ہی بات کہے جا رہی ہے کہ،، نواز شریف کو راستہ دے دینا چاہیئے! ان گماشتوں کی آپ گفتگو اور تجزیئے سنیں تو کہہ رہے ہوتے ہیھ ،،، مریم ہماری بہن ہے اس کا نام رپورٹ سے نکال دینا چاہیے! یہ بھاڑے کے خچر کتنی ڈھٹائی سے قوم کے عین سامنے بیٹھ کر کہہ رہے ہوتے ہیں،،،
میاں صاحب کے ساتھ کچھ لو اور کچھ دو والا معاملہ کر لینا چاہیئے! ۔۔۔ اگر ایک غریب عورت اپنے بچوں کو بھوک سے بلکتا دیکھ کر ان کو جان سے مارنے کی بجائے کھانا چوری کرلے تو پولیس اس کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتی ہوئی تھانے لے جاتی ہے اس کی ہر طرح اور طریقے سے تزلیل کرتی ہے، تب یہ ننگ انسانیت ایسے بیٹھ کر نہیں کہتے یہ عورت ہماری بہن ہے اس اس پر ایف آئی آر درج نہ کرو؟ کوئی غریب دس روپے کی چوری کرلے تو ساری رات اس کو پولیس تشدد کا نشانہ بناتی ہے !
تب حرام خور نہیں کہتے اس سے رعایت برتی جائے ۔ لیکن پاکستان کو اندر سے کھوکھلا کرنے کے باوجود، دشمنوں کو ملکی معلومات دینے کے باوجود، اپنی فوج کو بدنام کرنے اس پر دہشت گردی کے الزامات لگانے کے باوجود، اس لٹی پٹی قوم کے جسم سے سارا گوشت نوچ لینے کے باوجود، اس قوم کی عزت و آبرو بھی لوٹ لینے کے باوجود، اس اجڑے پجڑے ملک کا سارا خزانہ بیرونی ممالک میں اپنی اولادوں کے اکاونٹوں میں ڈال دینے کے باوجود یہ اس قوم کے دانشور فرما رہے ہیں کہ میاں صاحب سے کچھ لو کچھ دو کر لینا چاہیئے ! جس عورت نے جو اب داماد تو کیا نواسے نواسیوں والی ہوگئ ہے نے پورے ملک سے غداری کرکے ملک کی بنیادوں تک کو ہلادیا کے بارے میں یہ دانشور کہتے ہیں،،، مریم ہماری بہن ہے اس کا نام رپورٹ سے نکال دینا چاہیئے، ،، یعنی یہ دانشور قوم کو بتا رہے ہیں کہ تم غلام تھے غلام ہو غلام رہوگے،،، یہ ہیں ہمارے دانشور ،ہمارے اینکر، ہمارے تجزیہ نگار، ہماری راہنمائی کرنے والے ہمارے پڑھے لکھے استاد، ان میں ہر کوئی اپنا حصہ لینے کےلئیے اس قوم کو ذلت کی گہرائیوں میں دھکیلنے میں مصروف ہے اورمیری قوم ابھی بھی ان سب گدھوں پر اعتبار کئیے بیٹھی ہے جو ان کا گوشت نوچنے میں مصروف ہیں !!۔

Last edited by a moderator: