Advertisement

اے خادم پنجاب....دے اس کا جواب

اے خادم پنجاب....دے اس کا جواب
cropper.php


سال 2011ءمیں پنجاب حکومت کے عوام دوست کارنامے
​




٭ اساتذہ کو دیا جانے والا 50 فیصد مہنگائی الاﺅنس اور 15 فیصد میڈیکل الاﺅنس بند کیا گیا۔

٭ درسی کتب کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافہ ہوا۔

٭ زکوٰة تقسیم نہ کرنے کا اعزاز تیسرے سال بھی برقرار رہا۔

٭ وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ اور دیگر سرکاری حکام کی رہائش گاہوں کے یوٹیلیٹی بلوں کےلئے 3 کروڑ 40 لاکھ روپے اضافی جاری کئے گئے۔ حالانکہ وزیراعلیٰ نے اعلان کیا تھا کہ وہ اخراجات میں 30 فیصد کمی کرینگے۔ وزیراعلیٰ نے یہ رقم جاری کرنے سے انکار کیا جب انہیں بتایا گیا کہ آپ کی رہائش گاہ کے بل بھی ادا کرنے ہیں تو پھر انہوں نے فوری رقم جاری کر دی۔ (یوٹیلیٹی بلز کی مد میں 4 کروڑ روپے رکھے گئے تھے جو پہلے 6 ماہ میں ختم ہو گئے)۔

٭ سیلاب زدگان کے نام پر 190 بلین کے ترقیاتی بجٹ میں 31 فیصد کٹ لگا کر اسے 130بلین کر دیا گیا، کیا پنجاب حکومت نے 60 ارب جنوبی پنجاب کے”کھوسہ کٹ“ متاثرین سیلاب کو دیا؟ جب تک سیلاب سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ پیش نہیں کی جاتی ہم اس تباہی کا ذمہ دار ”کھوسہ کٹ“ کو ٹھہراتے رہیں گے۔ 20 ہزار کی پہلی قسط جس میں 10 ہزار روپے مرکز نے دیئے وہ بھی 100 فیصد تقسیم نہیں ہوئی۔ 20 ہزار خاندانوں کو تاحال 20 ہزار کی پہلی قسط ہی نہیں ملی، ترقیاتی بجٹ میں لگایا جانے والا کٹ کہاں گیا؟

٭ وزیراعلیٰ اور اس کی نااہل ٹیم کی وجہ سے پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار سب سے کم ترقیاتی بجٹ خرچ ہو سکا۔ پہلی ششماہی میں فنانس ڈیپارٹمنٹ نے 62 ارب ریلیز کیا، لیکن صرف 31 ارب روپے استعمال ہو سکے۔ دوسری ششماہی میں صرف 28 ارب روپے استعمال ہو سکے۔ یعنی ترقیاتی بجٹ کا محض 59 ارب استعمال ہو سکا جو پنجاب کی تاریخ کا کم ترین استعمال ہے۔ 69 ارب روپے کا استعمال نہ کرنا نااہلی اور بیڈ گورننس کی انتہا ہے۔ یہ حکومت گزشتہ 3 سالوں میں 40 فیصد سے اوپر بجٹ استعمال نہیں کر سکی۔

٭ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے 30 محکموں میں 11ارب 64 کروڑ 16 لاکھ روپے میں سے 3 ارب 84 کروڑ 19 لاکھ خرچ ہوئے یہ ایک محکمہ کی کارکردگی ہے، فنانس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے رقوم جاری کرنا اور بات جبکہ گراﺅنڈ کے اوپر خرچ کرنا اور بات ہے۔

٭ پنجاب حکومت نے اپنا خسارا پورا کرنے کےلئے جنوری 2011ءتک 8 ہزار ایکڑ زمین لیزر آﺅٹ کی، مگر 6 ہزار ایکڑ پر سنگین بے ضابطگیوں کی بنیاد پر صوبہ بھر کی مختلف عدالتوں نے سٹے آرڈر جاری کئے۔

٭ پہلا بجٹ کسی بھی حکومت کے معاشی ویژن کا آئینہ دار ہوتا ہے، مگر اس حکومت نے آغاز ہی جھوٹ بولنے سے کیا۔ پہلے بجٹ میں کہا گیا ۔
”ہم آئندہ آنے والی نسلوں کےلئے قرض کا بوجھ چھوڑ کر نہیں جائیں گے“
آج پنجاب 100 ارب کا مقروض اور اسے 70 ارب سالانہ خسارا کا سامنا ہے۔

٭ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کےلئے پرائس کنٹرول بورڈ بنانے کا اعلان کیا، مگر قیمتوں میں 100 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے، وزیراعلیٰ بتائے کہ وہ پرائس کنٹرول بورڈ کہاں ہیں؟

٭ وزیراعلیٰ پنجاب نے 3 سال پہلے اعلان کیا کہ بیوگان کے سرکاری قرضے پنجاب حکومت ادا کرے گی؟ لیکن وزیراعلیٰ نے صوبہ کو اس حال میں پہنچا دیا ہے لگتا ہے کہ بیوگان کو پنجاب حکومت کے قرضے ادا کرنے پڑ یں گے۔

٭ گرین ٹریکٹر سکیم، پنجاب فوڈ سپورٹ پروگرام، سستی روٹی سکیم، 8 کلب آئی ٹی یونیورسٹی منصوبہ سب کرپشن، بے ضابطگیوں اور بدعہدیوں کی نظر ہو گئے۔

٭ وزیراعلیٰ نے کسانوں، ملازموں، وکلائ، ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ پاکستان کا مستقبل طالب علموں سے بھی جھوٹ بولا اس جھوٹ کو آج 3 سال ہو گئے۔ 16 جون 2008ءکو طالب علموں کےلئے ایئر کنڈیشنڈ بسیں چلانے کا اعلان کیا گیا، مگر جو پہلے چل رہی تھیں وہ بھی غائب ہو گئیں۔ 16 جون 2009ءکو وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ خوشخبری دی تھی کہ پنجاب حکومت عالمی شہرت کی 9 بڑی کمپنیوں کے ساتھ 1 ہزار نئی بسیں چلانے کے معاہدے پر دستخط کر چکی ہے اس اعلان کو آج 2 سال گزر گئے کہاں ہیں وہ 1 ہزار نئی بسیں؟

٭ 16 جون 2008ءکو تحریری اعلان کیا گیا کہ پنجاب میں 350 میگا واٹ بجلی پیدا کرینگے اور آج تین سال بعد پھر اسی عزم کو دہرایا جا رہا ہے۔

٭ ہیلتھ انشورنس کا نظام لانے کا اعلان کیا گیا، کم از کم ایک ہیلتھ منسٹر کا ہی تقرر کر دیں۔

٭ صرف بجٹ تقریر پڑھنے کےلئے وزیر خزانہ کا اضافی چارج دیا گیا، ہاﺅس میں کون اراکین اسمبلی کی تجاویز سنے گا، پنجاب حکومت کی معاشی تباہی کی داستان سنے اور سنائے گا، وزیر خزانہ کی بجائے ”وزیر تقریر “مقرر کیا گیا۔ نثار، ڈار کے بجٹ سے کوئی بہتری ہونے والی نہیں۔

٭ 2008ءمیں وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ لائیو سٹاک کی ترقی ہماری ترجیح ہے، لائیو سٹاک کےلئے ایک ارب 90 کروڑ روپے رکھے۔ اب تک یہ رقم ڈبل سے ٹرپل ہو جانی چاہئے تھی مگر ہماری مصدقہ اطلاع کے مطابق کسانوں کے دشمن وزیراعلیٰ نے اس رقم کو 2008-09ءکے مالی سال سے بھی کم کرکے 1.5 بلین کر دیا ہے۔ زراعت اور لائیو سٹاک میں اتنا پوٹنشل ہے کہ یہ دو شعبے تباہ حال پنجاب کو پاﺅں پر کھڑا کر سکتے ہیں۔

٭ وزیراعلیٰ پنجاب کی لاءاینڈ آرڈر اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کی دلچسپی کا یہ عالم ہے کہ لاہور پولیس کی ویلفیئر کےلئے 210 ملین کے فنڈز رکھے گئے۔ 30 مئی 2011ءتک صرف 40 ملین جاری ہو سکے۔ اپریل کے ایک مہینے میں صرف لاہور میں 110 کاریں، 120 موٹر سائیکلیں، 240 ملین روپے لوٹے گئے۔ 14 ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں۔ پنجاب میں روزانہ 13 ہزار سے زائد ڈکیتیاں ہو رہی ہیں

٭ چند دانش سکولوں کےلئے اربوں روپے ، 64 ہزار سکول نظر انداز ، صرف لاہور میں ایل ڈی اے نے اس سال 1 ہزار سکول بند کر دیئے گئے، پورے پنجاب میں رواں سال 18 سو سکول ریشنلائزیشن پالیسی کے نام پر بند کر دیئے، ہر سال 9 لاکھ بچے سکول نہ ہونے کی وجہ سے ورکشاپوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں، جنوبی پنجاب میں بچیوں کے ڈراپ آﺅٹ کی شرح 50 فیصد ہو گئی، شرح خواندگی 62 فیصد سے کم ہو کر 58 فیصد رہ گئی، لاہور کے سرکاری سکولوں کو 4 کروڑ 97 لاکھ 35 ہزار کے فنڈز جاری نہیں ہوئے۔ صوبہ پنجاب کو 50 ہزار سائنس ٹیچر کی کمی کا سامن ہے۔ اربوں روپے سے آئی ٹی لیبارٹریاں بنا دی گئیں مگر تاحال ایک بھی آئی ٹیچر نہیں دیا گیا۔

٭ تعلیم لوکل گورنمنٹ سمیت متعدد محکموں میں صرف 20 فیصد فنڈز استعمال ہو سکے۔ سپیشل ایجوکیشن اور ہیومن رائٹس کے محکمے ایک روپے فنڈ استعمال نہیں کر سکے۔ افسران اور وزراءکی رہائش گاہوں کی تزئین و آرائش کے جو فنڈز مختص کئے گئے تھے وہ 100 فیصد خرچ ہو چکے ہیں۔

٭ (نوائے وقت 7 1مئی 2011ئ) رواں سال پنجاب کے قرضوں کا حجم 500 ارب سے بڑھنے کا امکان، مجموعی طور پر بیرونی قرضے 80.5 فیصد مقامی قرضے 19.5 فیصد ہیں، یکم جولائی 2010ءتک قرضوں کا حجم 485.71 ارب تھا۔

٭ غیر ملکی قرضے نہ لینے کا اعلان 58 ارب کے 14 منصوبے متاثر ہونگے۔ اعلان کے 24 گھنٹے بعد خانکی بیراج کےلئے قرضے کےلئے ایشیئن ترقیاتی بنک کو خط لکھ دیا گیا۔

٭ نوجوانوں میں منشیات کا استعمال بڑھ گیا۔ صرف لاہور میں 80 ہزار مختلف نشوں کے عادی ہیں۔

٭ لیسکو نے بل ادا نہ کرنے پر پنجاب حکومت کو 47 ارب 94 کروڑ کا نوٹس دے دیا۔ پنجاب حکومت بجلی ادا کرنے کے قابل بھی نہیں رہی۔

٭ عدالتی عملہ کی کمی کی وجہ سے ایک لاکھ مقدمات زیر التواءہیں۔

٭ وزیراعلیٰ نے 8جون 2008ءکو کہا کہ انصاف وہ صفت ہے جو قوموں کو لازوال بناتی ہے
لیکن! انصاف کی فراہمی کے حوالے سے پنجاب حکومت کی عدم دلچسپی کا یہ عالم ہے کہ عدالتی سٹاف کی کمی اور دیگر سہولیات کی کمی کی وجہ سے ایک لاکھ مقدمات التواءکا شکار ہیں اور یہاں تک کہ 30 اپریل سے انسداد دہشت گردی کی عدالت بغیر جج کے چل رہی ہے، دہشت گردی کے سنگین نوعیت کے 45 مقدمات پر سماعت رکی ہوئی ہے۔ دہشت گردی کیسز میں آئی ایس آئی بلڈنگ دہشت گردی، جی پی او چوک بلاسٹ جیسے کیس بھی شامل ہیں یہاں تک کہ پنجاب حکومت نے دہشت گردی کے کیسز کو جلد نمٹانے کےلئے پراسیکیوٹر جنرل کا تقرر بھی نہیں کیا۔

٭ ٹیکس اور نان ٹیکس وصولیوں میں 24.19 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
کیا آپ ان تمام الزامات کا حوالہ دے سکتے ہیں؟؟؟؟؟؟؟
I will wait for evidences, proofs etc.
 
My Dear Innocent i collect these all from National Newspapers...
just Google these issues....
you will got everything....:P
come and talk with facts and figures....:P
 
Truthinworldبھائی
آپ یہ تمام الزامات میں سے ایک بھی جھوٹا ثابت کر دو۔تو مانوں آپ کو بھی آپ کے خود ساختہ خادم اعلیٰ کو بھی۔
میری جان یہ 1999ءسے پہلے کا پنجاب یا پاکستان نہیں ہے۔ اب ہر چیز آن لائن ہے۔ یہ تمام معلومات مجھے کسی جن نے نہیں بلکہ مختلف اخبارات اور میڈیا کے ذریعے حاصل ہوئیں ہیں۔ آپ ایک ایک کر کے تمام ایشوز کو گوگل کرو ۔ اور اگر آپ کو لگتا ہے کہ میں نے کچھ جھوٹ بولا ہے تو میں فوراً سے پہلے اپنی اصلاح کر لوں گا۔ لیکن بات Facts اینڈ Figures کے ساتھ کیجئے گا میرے بھائی۔
آپ کے Positive Reply کا شدت سے انتظار کروں گا۔

​
 
Advertisement
please Punjab Government ki Budget document 2010-11 bhi dekh liye.
aap ku clear ho jayega ke ... khadime-e-aala iss ka jawab de sakty hain ya nahi?
 
PMLN and for that matter all corrupts have taken a new stance,,,,,,,,,,,,,when ever there is some allegation on some looter he comes up with a wide mouth and say "bring the proof".
 
وزیراعلیٰ پنجاب کے جھوٹے اعلانات اور ان ک&#174

وزیراعلیٰ پنجاب کے جھوٹے اعلانات اور ان کی حقیقت
​


٭ دو روپے کی روٹی اور سستے تندوروں کا آج کہیں ذکر نہیں

٭ گرین ٹریکٹر سکیم بند

٭ پنجاب فوڈ سپورٹ پروگرام بند

٭ 8 کلب کو آئی ٹی یونیورسٹی بنانے کا اعلان

٭ ایوان وزیراعلیٰ کی گاڑیاں فروخت کرنے کا اعلان

٭ ایوان وزیراعلیٰ کے اخراجات کم کرنے کا اعلان

٭ طالب علموں کےلئے ایئر کنڈیشنڈ بسیں چلانے کا اعلان

٭ 3 سالوں میں بجلی پیدا کرنے کا ایک بھی منصوبہ شروع نہ ہو سکا

٭ تھانہ کلچر کی تبدیلی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

٭ میرٹ کے فروغ کے وعدے کا یہ عالم ہے کہ جونیئر افسران کو سینئرز پر مسلط کرکے محکمانہ نظم و ضبط تباہ کر دیا گیا

٭ غیر قانونی پلازوں کے خلاف بلا تفریق ایکشن کا اعلان کیا تو چند ایک سیاسی مخالفین کے پلازوں کو نقصان پہنچانے کے بعد پلازہ ڈھاﺅ مہم روک دی، وزیر قانون کا غیر قانونی پلازہ آج بھی قانون اور ضابطوں کا مذاق اڑا رہا ہے

٭ پنجاب حکومت نے اپنا خسارا پورا کرنے کےلئے سرکاری املاک اونے پونے نیلام کرنے کا پروگرام بنایا۔ تمام کی تمام نیلامیاں سنگین بے ضابطگیوں کی وجہ سے عدالتوں میں چیلنج ہوئیں اور ناکامی پر اب ٹیکسوں کا حجم بڑھانے کےلئے غیر ملکی امداد نہ لینے کا اعلان کرکے 20 ارب روپے تک نئے ٹیکس لگانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

٭ غیر ملکی امداد نہ لینے کا اعلان بھی قرض اتارو ملک سنواروطرز کا ڈرامہ ہ

٭ شریف برادران کے قومی حمیت کے نام پر اٹھائے گئے سیاسی اقدامات کا خمیازہ ہمیشہ عوام نے بھگتا ، قومی مفاد میں غیر ملکی کرنسی اکاﺅنٹس منجمد کئے گئے تو اس کا فائدہ ایلیٹ نے اٹھایا۔
​
 
Advertisement
Re: وزیراعلیٰ پنجاب کے جھوٹے اعلانات اور ان ک&

THX alot UnitedStand
i thnk aaj ke liye itna hi kafi hai jhooty khadmoon ki wakalat karny waloon ke ilye..


​
 
Re: وزیراعلیٰ پنجاب کے جھوٹے اعلانات اور ان ک&

my dear ,, what so ever comes into their minds they just speak and that's it,,,, they dont mean it ,, they dont want to do it. they are making fool of people for the last 30 years,,,,, i wonder how people still follow them,,,, pity on them