- Joined
- Feb 1, 2014
- Posts
- 32,099
- Reaction score
- 16,723
- Points
- 113
اسلام آباد:رہنماء اے این پی میاں افتخار نے مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ ملک میں غیر جانبدار اورشفاف انتخابات چاہتے ہیں۔
عوامی نیشن پارٹی کے رہنماء میاں افتخار کا کہنا ہے کہ حکومت چاہتی ہے اپوزیشن میں دراڑ پڑے اور وہ
فائدہ اٹھائے،ہم ملک میں غیر جانبدار شفاف الیکشن چاہتے ہیں،ملک میں فوری طور پرغیر جابندار اور
منصفانہ الیکشن کرائے جائیں،حکومت ملک کی بدنامی کا باعث بن رہی ہے،کشمیر کا سودا ہو گیا اب حکومت ڈرامے بازی نہ کرے۔
میاں افتخار نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آزادی مارچ کے حوالے سے رہبر کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے۔27 اکتوبرکے مارچ میں شرکت کے طریق کار پر کور کمیٹی میں فیصلہ ہو گا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماء فرحت اللہ بابرکا کہنا تھا کہ اگر رہبر کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے تو بہتر ہو گا،اےپی سی بلائی تاکہ معاملات طے پا سکیں۔
واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے 3 اکتوبر کو اسلام آباد کی جانب
آزادی مارچ کرنے کا اعلان کیا تھا۔آزادی مارچ کا مقصد موجودہ حکومت کو گرانا اور ملک میں غیر جانبدار اور شفاف الیکشن کرانا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں نے مہنگائی میں اضافہ کر دیا ہے۔
اے این پی نے فضل الرحمن کے آزادی مارچ کی حمایت کردی - GNN HD News
اسلام آباد:رہنماء اے این پی میاں افتخار نے مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ ملک میں غیر جانبدار اورشفاف انتخابات چاہتے ہیں۔
gnnhd.tv
Last edited by a moderator:





