پریس ریلیز سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا کہنا ہے ایگزیکٹ اور بول میڈٰیا گروپ کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جب کہ چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے ایف آئی اے کو حکم دیا ہے کہ وہ ایگزیکٹ کیس کے بارے میں تازہ ترین معلومات پیش کرے
اسلام آباد۔۔۔۔۔ایگزیکٹ اور بول میڈیا گروپ کی جانب سے ایک اعلی سطحی وفد نے منگل کے روز سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سے اسلام آباد میں ایک باضابطہ ملاقات کی۔ وفد نے ملاقات میں میں کمیٹی کو آگاہ کیا کہ وفاقی تفتیشی ایجنسی نے کس طرح ایگزیکٹ اور بول میڈیا گروپ کے مالکان اور انتظامیہ کو مسلسل غیر قانونی اقدامات کا نشانہ بناتے ہوئے مئی سے تا حال نہ صرف ادارے کے بنک اکائونٹس منجمد کیے ہوئے ہیں بلکہ اس کے کراچی اور اسلام آباد کے دفاتر پر غیر قانونی قبضہ بھی جما رکھا ہے۔ ایگزیکٹ اور بول میڈیا گروپ کی ٹیم نے سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کو اس حقیقت سے بھی آگاہ کیا کہ ایف آئی نے ایگزیکٹ اور بول کے کراچی و اسلام آباد دفاتر میں بری طرح لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ اس موقعے پر سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کے چیئرمین سینیٹر جناب رحمان ملک نے ایف آئی اے کو حکم دیا کہ وہ ایگزیکٹ کیس کے بارے میں تازہ ترین معلومات پیش کرے اور سختی سے کہا کہ ایگزیکٹ اور بول میڈٰیا گروپ کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کے عمل کی کسی طرح بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کے چیئرمین جناب رحمان ملک نے آئی جی سندھ سے یہ جواب بھی طلب کیا کہ کیا ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کے دفاتر پر چھاپہ مارنے سے قبل مقامی سطح پر پولیس کو آگاہ کیا تھا۔اس موقعے پر ایگزیکٹ کے مالک اور چیئرمین شعیب احمد شیخ کی اہلیہ مسز عائشہ شیخ نے سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کو بتایا کہ پاکستان کی سب سے بڑی آئی ٹی کمپنی کو بغیر کسی مقدمے اور حتیٰ کہ فرد جرم تک عائد کیے بغیر جبراً بند کر دیا گیا ہے۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کے چیئرمین جناب رحمان ملک اس ملاقات کی صدارت کر رہے تھے جب کہ دیگر افراد بشمول سینیٹر جناب شاہی سید، سینیٹر بیریسٹر جناب محمد علی سیف، سینیٹر جناب شبلی فراز اور سینیٹیر جناب مختار احمد دھامرا، چوہدری تنویر اور جاوید عباسی بھی اس موقعے پر موجود تھے۔ مسز عائشہ شیخ نے کہا کہ مفاد پرست عناصر نے بول کو خاموش کرنے کے لیے حکومتی اداروں کا نا جائز اور غلط استعمال کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی اے نے محض ایک اخبار کی خبر پر ایگزیکٹ کے دفاتر کو تالا لگا دیا اور کراچی اور اسلام آباد میں اس کے دفاتر پر مئی سے تا حال غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے۔ مسز عائشہ شیخ کا کہنا تھا کہ جعلی ڈگریوں کے کاروبار کا الزام اگرچہ ایگزیکٹ کے صرف ایک یونٹ پر لگایا گیا تھا مگر اس کے با وجود ادارے کے تمام یونٹس کو بند کر دیا گیا جس کے نتیجے میں ایگزیکٹ کے 5 ہزار سے زائد ملازمین کے گھروں کے چولہے بجھ گئے۔ ان ملازمین کو ایف آئی اے کی یک طرفہ کارروائی کے باعث گزشتہ 6 ماہ سے تن خواہوں اور دیگر سہولتوں کی فراہمی نہیں ہو سکی ہے جن میں لازمی طبی سہولیات بھی شامل ہیں، جب کہ بول کے 2 ہزار سے زائد ملازمین بھی اپنی ملازمتوں سے محروم کر دیے گئے ہیں۔ مسز عائشہ شیخ نے اس امر پر بھی روشنی ڈالی کہ ایگزیکٹ کے خلاف یک ساں الزامات کے با وجود بجائے ایک ایف آئی درج کرنے کے ایف آئی اے نے کراچی اور اسلام آباد میں دو الگ الگ ایف آئی آرز درج کر رکھی ہیں اور یہ کہ وفاقی تفتیشی ایجنسی ایک کے بعد دوسرا بہانہ بنا کر مقدمے کی سماعت میں تاخیری حربوں کے ذریعے انصاف کی راہ میں روڑے اٹکا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا تمام کاروبار قانونی تھا۔ ہم اپنے آئی ٹی بزنس کے ذریعے کمائی گئی ایک ایک پائی بنکنگ کے قانونی نظام کے تحت پاکستان لاتے تھے۔ ہم حکومت کو ہر ماہ کروڑوں روپے ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں ادا کر رہے تھے مگر اس کے با وجود ہمیں نا کردہ گناہ کی سزا دی جا رہی ہے اور حتیٰ کے میرے شوہر اور ایگزیکٹ کے اعلیٰ تعلیم یافتہ دیگر 13 ملازمین کو جیل میں بی کلاس کے حق سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹ کو اس پاداش میں نشانہ بنایا گیا کہ وہ ملک کا سب سے بڑا، آزاد ترین اور جدید پیشہ ورانہ بنیادوں پر چلانے جانے والے چینل ’بول‘ کا آغاز کر رہا تھا۔ مسز شیخ نے سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ کے اراکین پر زور دیا کہ وہ حقائق کا جائزہ لینے کے لیے ایگزیکٹ کے دفاتر کا دورہ کریں۔ مسز شیخ نے مطالبہ کیا کہ ایف آئی اے کے ان تمام افسران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے جنہوں نے اختیارات کے استعمال میں حد سے تجاوز کیا، قانون کی دھجیاں اڑائیں، ایک ادارے کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا اور اس کے ہزاروں بے گناہ ملازمین اور ان کے معصوم اہلِ خانہ کی زندگیوں کو شدید ترین مشکلات میں مبتلا کر دیا۔ مسز عائشہ شیخ نے کہا کہ ان کا ادارہ بے جا حمایت نہیں چاہتا بلکہ یہ صرف ایک آزاد اور شفاف مقدمے کی درخواست کر رہا ہے جس میں ان لوگوں کو بھی بے نقاب کیا جائے جو ایگزیکٹ اور بول کا گلا گھوٹنے کی سازش میں شریک تھے۔ اس موقعے پر سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کے اراکین نے وعدہ کیا کہ ایگزیکٹ اور بول میڈیا گروپ دونوں اداروں کے ساتھ آزاد اور شفاف سلوک کیا جائے گا اور ایف آئی سے اس کا موقف بھی طلب کیا جائے گا۔ اس موقعے پر سینیٹر جناب شاہی سید کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹ اور بول میڈیا گروپ کو شدید طور پر میڈیا ٹرائل کا شکار بنایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ کی انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق کمیٹی کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ایگزیکٹ ایک قانونی ادارہ تھا جو ملک کے لیے کثیر زر مبادلہ کما رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹ کیس میں قانون کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے اور صاف لگتا ہے کہ ایگزیکٹ اور بول کو بند کرنے کے پیچھے ایک بڑی سازش کا ہاتھ ہے۔ سینیٹر شاہی سید نے مزید کہا کہ جرم ثابت ہونے سے پہلے ہی شعیب شیخ اور بول و ایگزیکٹ کے 8 ہزار سے زائد ملازمین کو سزا دے دی گئی۔ اس موقعے پر سینیٹر جناب محمود علی سیف نے کہا کہ جس طرح ایگزیکٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے ملکی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی، جب کہ سینیٹر اعجاز دھرما کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹ اور بول میڈٰیا گروپ اور ان کے ملازمین کے ساتھ مسلسل نا انصافی ہو رہی ہے اور بے وجہ ہزاروں گھروں کے چولہے بجھا دیے گئے ہیں۔ بعد ازاں سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے پولیس کو حکم دیا کہ وہ ملزمان کے میڈیا ٹرائل سے باز رہے اور کہا کہ یہ عمل قانون اور آئین کے خلاف ہے، نیز سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے بنگلہ دیشی حکومت کے ہاتھوں پھانسی دیے جانے والے دو پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حکومت سے کہا کہ ان کے جسود خاکی پاکستان لائے جائیں۔
اسلام آباد :(ڈنکا ڈاٹ کام)ایگزیکٹ اور بول سینیٹ میں پہنچ گئے ہیں جہاں سے جمہوریت کا اصل امتحان شروع ہو چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹ اور بول میڈیا گروپ کے نمائندوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بول اور ایگزیکٹ کے خلاف ایف آئی اے کی غیر قانونی کارروائیوں کے متعلق آگاہ کیا ،جس کے تحت ایف آئی اے نے دو کمپنیوں کے مالکان اور انتظامیہ کے اثاثوں پر قبضہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے بنک اکاﺅنٹس بھی منجمند کئے او ر دوسری جانب ان کا میڈیا ٹرائل بھی ہوتا رہا۔ ایگزیکٹ گروپ کے مالک اور چئیرمین شعیب احمد شیخ کی اہلیہ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان کی سب سے بڑی آئی ٹی کمپنی کو بغیر کسی مقدمے کی سماعت کئے اور سزا کا اعلان کیئے بند کیا گیا۔ سینیٹ کے اس اجلاس میں سنیٹر شاہی سید،سنیٹر بیرسٹر محمد علی سیف،سنیٹر شبلی فراز ،سنیٹر مختا احمد دھرما،چوہدری تنویر خان اور جاوید عباسی نے شرکت کی جبکہ اجلاس کی صدارت سنیٹر رحمان ملک نے کی۔مسز شیخ نے اجلاس کو بتایا کہ ایف آئی اے نے محض ایک اخبار کی خبر پرایگزیکٹ کے دفاتر بند کر دیئے اور مئی کے بعد اسلام آباد اور کراچی کے شہروں میں موجود دفاتر پر قبضہ کیا گیا،اسی طرح ذاتی مفادات کی بنیاد پر بول میڈیا گروپ کو خاموش کرنے کےلئے حکومتی اتھارٹی کا غلط استعمال کیا گیا۔ شعیب شیخ کی اہلیہ نے موقف پیش کیا کہ ان کے 10 کاروباری یونٹس میں سے صرف ایک پر جعلی ڈگریاں بنانے کا الزام تھا تاہم ایف آئی اے کی یک طرفہ کارروائی کی وجہ سے تمام کے تمام یونٹس کو بند کر دیا گیا جس کے باعث ایگزیکٹ کے 5ہزار سے زائد ملازمین بے روزگار ہو گئے اور اسی یک طرفہ کارروائی کی وجہ سے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی بھی ممکن نہ ہو سکی اور طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات سے بھی انہیں محروم ہونا پڑا،اس کے علاوہ بول سے منسلک 2 ہزار افراد بھی اپنی ملازمت کھو چکے ہیں۔ مسز شیخ نے شکایت کی کہ ایف آئی اے نے ایک ہی کیس درج کرنے کی بجائے کراچی اور اسلام آباد میں اسی کیس کی دو الگ الگ آیف آئی آر درج کیں،انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی اے کیس کی سماعت میں تاخیر کے بہانے تلاش کر تے ہوئے انصاف کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے تمام کاروبار قانونی ہیں،آئی ٹی کاروبار کے ذریعے کمائی گئی تمام رقم کو قانونی طریقے سے ملک میں لایا گیا ہے،ہر ماہ لاکھوں روپے ٹیکس کی صورت میں ادا کیئے گئے ہیں اس کے باوجود ہمیں گھسیٹا جا رہا ہے، یہاں تک کہ میرے شوہر سمیت ایگزیکٹ کمپنی کے 13 انتہائی تعلیم یافتہ افراد کو جیل میں دوسرے درجے کی سہولیات دینے سے بھی انکار کیا جا رہا ہے۔ مسز شیخ نے کہا کہ ایگزیکٹ کو صرف اس لئے نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ وہ بول کے نام سے پاکستان کا سب سے بڑا ،انتہائی آزاد اور پیشہ ورانہ ادارہ متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ مسز شیخ نے قائمہ کمیٹی کے ارکان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حقائق جاننے کولئے وہ خود ایگزیکٹ کے دفاتر کا دورہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم طاقت کے غلط استعمال ،قانون کی خلاف ورزی ، ایک کمپنی کو نشانہ بنا کر اس کے اہلکاروں اور اس کے خاندان کے ہزاروں افراد کی زندگی میں مسائل پیدا کرنے پر ایف آئی اے حکام کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ مسز شیخ نے مزید کہا کہ ہماری کمپنی نے کسی بھی قسم کی سفارش کےلئے نہیں کہا، ہم صرف یہ درخواست کرتے ہیں کہ اس کیس کی آزادانہ اور منصفانہ تحقیقات کرائی جائیں اور جو لوگ ایگزیکٹ اور بول کے خلاف سازش کرنے میں ملوث ہیں انہیں بے نقاب کرتے ہوئے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ مسز شیخ کی سفارشات کے تناظر میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے ارکان نے وعدہ کیا کہ ایگزیکٹ اور بول میڈیا گروپ دونوں کے کیس کی آزادانہ اور منصفانہ طریقے سے سماعت کی جائے گی اور ایف آئی اے کا موقف سننے کے بعد حقائق کو منظر عام پر لایا جائے گا۔ بعد ازاں سینٹرشاہی سید نے اجلاس سے مخاطب ہو کر کہا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے آئی ٹی کے حوالے سے جو تحقیقات کی ہیں ان کے نتائج سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ایگزیکٹ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے لاکھوں ملین ڈالرز کا زرمبادلہ ملک میں لے کر آئے تاہم اسے میڈیا ٹرائل کا شکار بنایا گیاہے۔ اس موقع پر سینٹر بیرسٹر محمد سیف نے کہا کہ ایگزیکٹ اور بول کو انتہائی درجے کا نشانہ بنایا گیا۔ سینٹر رحمان ملک نے اجلاس کے آخر میں کہا کہ آئی جی سندھ کو اس حوالے سے بتانا ہو گا کہ ایف آئی اے نے دفاتر پر چھاپہ مارنے سے قبل ملحقہ علاقے کی پولیس کو مطلع کیا تھا یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کمپنیوں کے ملازمین کی تنخواہوں کے مسئلے کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دیکھا جانا چاہئے،آخر میں رحمان ملک نے ایگزیکٹ اور بول کے معاملات میں آزادانہ اور منصفانہ تحقیقات کا وعدہ بھی کیا۔واضح رہے کہ بول کے معاملے کی تحقیقات کے لیئے سینٹ کی اسی کمیٹی نے گزشتہ ماہ بھی اجلاس طلب کیا تھا اور بول کی جانب سے وفاقی حکومت کے اقدامات کی صفائی پیش کرنے کے لئے ڈائریکٹر جنرل سندھ ایف آئی اے کو کمیٹی کے سامنے پیش ھونے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم کسی بڑی طاقت کے دباو پر کمیٹی کی سماعت ھی منسوخ کردی گئی تھی اب جبکہ کمیٹی نے سماعت کی تو ایف آئی اے کو طلب کرکے سچائی معلوم کرنے کی بجائے شعیب شیخ کی اہلیہ کو سن کر تفتیش کا وعدہ کرکے معاملے کو لٹکانے کے روائتی حربے سے کام لیا گیا ھے۔
the company axact was involved in selling fake degrees all around the world (fake degrees were recovered, former employee gave interviews), the company never provided any proof about their software product or services they provide to account for the revenue they were generating , is it not enough for one to deduce that they were involved in shady business?. and people are still supporting these courrupt guys and yet we are criticizing day and night the corruption in our society but at the same time supporting the same corruption through our actions.
the company axact was involved in selling fake degrees all around the world (fake degrees were recovered, former employee gave interviews), the company never provided any proof about their software product or services they provide to account for the revenue they were generating , is it not enough for one to deduce that they were involved in shady business?. and people are still supporting these courrupt guys and yet we are criticizing day and night the corruption in our society but at the same time supporting the same corruption through our actions.
i never read anywhere that FIA is not presenting proofs in court and if they are not then it becomes suspicious matter. i have just one question for you, what was axact's product or services as they claim to be the largest it exporter of Pakistan and who was their major client. answer of these two questions will clear the matter for me.