Advertisement

ایک گھر، ایک سنگل فیز میٹر: پاور ڈویژن نے نیا حکم نامہ جاری کر دیا

1748937084052.png

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاور ڈویژن نے لیسکو، فیسکو، میپکو سمیت تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ آئندہ کسی بھی گھر میں ایک سے زائد سنگل فیز بجلی کے میٹر نہیں لگائے جائیں گے۔ نئے احکامات کا اطلاق جولائی سے متوقع ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق، اگر کوئی گھر ایک سے زائد میٹر لگوانا چاہتا ہے تو اس کے لیے ان شرائط کا پورا ہونا ضروری ہوگا: گھر کے حصے مکمل طور پر علیحدہ پورشنز ہوں۔۔ ہر پورشن کا الگ داخلی و خارجی راستہ ہو۔ اوپری حصے میں الگ کچن موجود ہو۔

دونوں پورشنز کا الگ الگ الیکٹرک سرکٹ ہونا لازمی ہے۔ لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) سے بائی لاز کے مطابق تصدیق بھی درکار ہوگی۔
Loading X post…
Open original post on X

علاوہ ازیں 50 روپے کے اسٹامپ پیپر پر ہر خاندان علیحدہ حلف نامہ دے گا کہ وہ واقعی علیحدہ رہائش پذیر ہیں۔

پاور ڈویژن نے وضاحت کی ہے کہ 5 کلو واٹ تک بجلی کے کنکشن لینے والوں پر یہ نئی شرائط لاگو نہیں ہوں گی۔ ایسے صارفین کو تھری فیز میٹر کی بنیاد پر کنکشن جاری کیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق، پابندی کی بڑی وجہ وہ صارفین ہیں جنہوں نے اپنے گھروں میں 3 سے 4 سنگل فیز میٹر لگوا رکھے ہیں تاکہ 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کو دیے گئے حکومتی ریلیف سے فائدہ اٹھا سکیں۔ حقیقت میں ایسے صارفین ماہانہ 700 سے 800 یونٹ بجلی استعمال کرتے ہیں، جس سے حکومت کو مالی نقصان ہو رہا ہے۔

لیسکو ذرائع کے مطابق، ان گھروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی تیاری کی جا رہی ہے جہاں پہلے سے ایک سے زائد میٹر نصب ہیں۔ تمام صارفین کے ریکارڈ کی چھان بین کے بعد چھاپے مارے جائیں گے اور قواعد کی خلاف ورزی پر اضافی میٹر منقطع کر دیے جائیں گے۔

لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ ان نئے قوانین کے نفاذ کے ساتھ ساتھ ایک شعور بیداری مہم بھی شروع کی جائے گی تاکہ صارفین کو قواعد و ضوابط سے بروقت آگاہ کیا جا سکے۔
Loading X post…
Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X
 
Last edited by a moderator: