Advertisement

ایک گمنام پاکستانی ہیرو

ایک گمنام پاکستانی ہیرو
A
55102da89d8d5.jpg

​

محمد ایوب اسلام آباد کے ایک پارک میں قائم عارضی اسکول میں بچوں کو پڑھاتے ہوئے اے پی فوٹو


پاکستان کے دارلحکومت میں کسی بھی دن یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوانوں کا ایک بڑا گروہ کتابیں لیے ایک کھلے میدان میں بیٹھ کر اوپن ایئر اسکول میں تعلیم حاصل کر رہا ہوتا ہے ۔

یہ اسکول محمد ایوب نامی شخص کی برسوں کی محنت کا ثمر ہے۔
محمد ایوب ایک ایسے پاکستانی جنھوں نے اپنے دم توڑتے والد سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنے بہن بھائیوں کی تعلیم کو یقینی بنائیں گے اور پھر ان کی زندگی نادار بچوں کو تعلیم دینے کے لیے وقف ہوکر رہ گئی۔



55102da7d2d58.jpg

اٹھارہ مارچ کی اس تصویر میں محمد ایوب غریب بچوں کو پڑھا رہے ہیں اے پی فوٹو



تین دہائیوں سے وہ اس مشن پر کام کررہے ہیں اور ان بچوں کو اس سے فائدہ ہورہا ہے جن کے پاس محمد ایوب کے اوپن ایئر اسکول کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں۔

پیر کے روز لاہور میں ہونے والی ایک تقریب میں محمد ایوب نے کہا کہ اتعلیم حاصل کرنا بہت ضروری ہے اور وہ اپنی زندگی بچوں کو تعلیم دیتے گزار دینگے۔




55102da8a9495.jpg

محمد ایوب نے اپنے بیمار والد سے بہن بھائیوں کو تعلیم دلوانے کا وعدہ کیا اور پھر یہ ان کی زندگی کا مشن بن گیا


انہوں نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو اس جگہ کا بتایا جہاں وہ بچوں کو پڑھاتے ہیں اور کہا کہ وہ اپنی آخری سانس تک اس مشن کو جاری رکھیں گے۔

محمد ایوب 1976 میں اپنے والد کے انتقال کے بعد منڈی بہائو الدین سے اسلام آباد ملازمت کی تلاش میں آئے تاکہ اپنے سات بہن بھائیوں کی پرورش کرسکیں۔


اسلام آباد آکر انہیں ایمرجنسی سروسز میں نچلی سطح کی پوزیشن پر کام کرنے کا موقع ملا جہاں سخت محنت کرتے ہوئے انہوں نے نئی صلاحتیں جیسے فرسٹ ایڈ اور فائرفائٹنگ کے ساتھ ساتھ بم کو ناکارہ بنانا بھی سیکھا اور بتدریج مکمل فائر فائٹر بن گئے تاہم وہ کبھی اپنے والد سے کیے گئے وعدے کو نہیں بھولے۔



55102da8bc5f2.jpg

محمد ایوب چند بچوں کے ساتھ اے پی فوٹو



انہوں نے بتایا کہ 1985 میں ایک دن انہوں نے ایک ریسٹورنٹ میں ایک بچے کو میز صاف کرتے دیکھا جو کہ بالکل ان کے چھوٹے بھائی کی طرح لگ رہا تھا اس ہی وقت ان کے ذہن میں یہ ایک خیال آیا اور انہوں نے اس بچے کو پڑھانے کا فیصلہ کیا اور وہیں سے ان کے اس اسکول کے مشن کا آغاز ہوا۔

اسی طرح انہوں نے دکانوں اور ہوٹلوں میں کام کرنے والے بچوں کو ایک سے دو گھنٹے تک پڑھنے کے لیے قائل کیا اور اپنا اسکول کھولا۔




55102da928e8f.jpg

محمد ایوب ایک کچی بستی میں بچوں سے ملتے ہوئے اے پی فوٹو


انہوں نے طالب علموں کو ریاضی، اردو اور بنیادی انگریزی کی تعلیم دی۔

اس مشن میں تعلیم حاصل کرنے والے زیادہ تر بچے وہ تھے جو دن میں اسکول جانے کے بجائے کام کرتے تھے۔


55102da89e4e6.jpg

ان کی اس کوشش کو حکومتی حلقوں میں بھی سراہا گیا ہے اے پی فوٹو



گزرے برسوں میں محمد ایوب کے پاس رضاکاروں کی ایک چھوٹی سے فوج اکھٹی ہوگئی جن میں ایک ریٹائرڈ اسکول پرنسپل، ایک ڈاکٹر، ایک فائر مین اور متعدد پرانے طالبعلم شامل ہیں جو کہ اسکول آنے والے بچوں کو پڑھاتے ہیں۔

محمد ایوب کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے ان کو پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کرنے کا فیصلہ کیا۔



55102da7a9a0e.jpg


تعلیم حاصل کرنے والے زیادہ تر بچے وہ تھے جو دن میں اسکول جانے کے بجائے کام کرتے تھے



عرفان صدیقی جو اس اعزاز کے مستحق افراد کا انتخاب کرنے والی کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں، نے غیراعلانیہ محمد ایوب کے اسکول کا دورہ کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ایوب معاشرے کے لیے عظیم خدمت سرانجام دے رہے ہیں۔





55102da9a6d2a.jpg

محمد ایوب کے اسکول کا ایک منظر اے پی فوٹو


SOURCE
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Advertisement
Met this person some years ago and me and my friends were regular visitor of his outdoor school in F-6. Helped his cause financially for sometimes.

You know what is the reason this school is still outdoor ... well you dont wana know.
;)



follow @harismumtaz81
 
Advertisement
ایسے کردار اور شخصیات دنیا کو اور یورپ والوں کو کبھی نظر نہیں آتے۔اور وہ بھی اُس شہر میں جہاں پر دنیا کی ایمبیسیاں ہیں اور پہاڑوں میں اُُنکو

ملالہ نظر آ گئی تھی۔ پاکستان کی ھر نیگیٹو چیز ویسٹ کو فوراً نظر آ جاتی ھے۔ اُسکی مثال آج کی برلن کی اَخبار(دِعر ٹاگِسشپیگل) میں ایک لیڈی ڈاکڑرجو ۱۹۹۹ ٴمیں اپنی ریٹاعرمنٹ کے بعد جرمنی کے ایک سول این۔جیؤ(ایس۔ای۔ایس)(سنئیر۔ایکسپرٹ۔سروس)کیطرف سے پاکستان لاھورآئی اور وھاں سے اُس کو نہائت پسط علاقہ(ٹھٹہھ غلامکہ دھروکا)گئی" یہ کہاں ھے میں نے نام پہلی دفعہ پڑھا ھے، کی کتاب سے تھوڑا سا اقتساب لیا ھے اُس کو پڑھا جائے تو معلوم ھوتا ھے کہ پاکستان افریکا میں کوئی ملک ھے۔ وہ لکھتی ھے کہ وھاں حالات ایسے ہیں جیسے جرمنی میں۲۰۰ سال پہلے تھے۔(DIE situation dort war katastrophal,wie bei uns vor 200 Jahren".)(وہاں کے حلات اتنے تباہ کن تھے جیسے ۲۰۰ سو سال پہلے ھمارے ہاں) اُس نے وھاں جاکر لوگوں کو بتایا کہ،دانت کیسے صاف کر نے ہیں،ٹائلٹ کیسے جانا ھے،یہ باتیں اگر ۱۹۹۹ٴکی ھیں مگر آج وہ اِس جرمن اَخبار کی زینت بنی ھوئی ھے۔ کہنے کا مقصد یہ ھے کہ آج یہاں کی جنریشن جو اِس خبر کو پڑھے گی وہ کیا اثر اور تاثر لے گی پاکستان کے متعلق؟؟؟؟؟اِس لئے ھمیں فخر ھے اِن جیسے مُخلِص پاکستانیؤں پراَللہ تئعالیٰ اِس بھائی کو سلامت رکھے( آمییییییییییییییین)۔
 
CNN nay is banday par 2010 main documentary banai thi , aur pakistan main aaj bhi bachon ki mout ka bara sabab safai na hona hay

ایسے کردار اور شخصیات دنیا کو اور یورپ والوں کو کبھی نظر نہیں آتے۔اور وہ بھی اُس شہر میں جہاں پر دنیا کی ایمبیسیاں ہیں اور پہاڑوں میں اُُنکو
۔