Advertisement

ایک کتاب اور عالم کی گفتگو

محمد حنیف ہمارے پاکستان کے سیکولر طبقے کی ایک موثر آواز ہیں. یہ ہماری مذہبی خامیوں تنگ نظری, بنیادپرستی, تعصب اور فرقہ واریت جیسی قبیح سوچ پر اکثر وپیشتر بولتے اور لکھتے دکھائی دیتے ہیں. غیر مسلم اقلیت کے حقوق کے لیے بھی ایک پرجوش آواز ہیں. میں ان کو کچھ عرصہ ہوا سناکرتا تھا مگر شومئی قسمت کہ انکے نادر خیالات سے مستفید ہونا مزید مقدر میں نہ تھا کہ چند روز قبل دوبارہ ایک خوبصورت تصویر اورایک چھوٹی سی اس پر لکھی تحریر کے ساتھ میری نظر سے گزرے......لاہور لٹریری فیسٹیول میں آپ فرماتے ہیں

"میں ان لوگوں سے خوفزدہ ہوں جنہوں نے صرف ایک ہی کتاب پڑھی ہو اور وہ اسکے ہر لفظ کو سچ مانتے ہوں"". محمد حنیف صاحب جیسے سیکولر طبقے میں بھی تعصب اور بنیادپرستی ایسے ہی بدرجہ اتم پائی جاتی ہے جیسے ہماری بعض مذہبی ازہان کا خاصہ ہے.مذہبی ازہان یہ بات ماننے کو تیار نہیں کہ قرآن ہمیں زندگی کے تمام مسائل کا حل نہیں بتاتا اور سیکولرطبقہ اس بات پر اڑا ہے کہ اس کتاب کاہر لفظ سچ ہو یہ بھی ضروری نہیں.میرے ایک فیسبک کے انتہائی اعلی دماغ دوست وجاہت حسین الحنفی اسی ضمن میں کہتے ہیں کہ مجھے اس شخص سے بھی خوف آتا ہے کہ جس نے وہ کتاب بھی نہ پڑھی ہو جس کے ہر لفظ کو سچ ماناگیا ہو.حقیقت یہی ہے کہ دونوں طبقات ایک جیسی روش رکھے ہوئے ہیں.

سیکولر طبقہ ڈھونڈ ڈھانڈ کر کمزور پہلووں پر بولے گا. ان کو مذہب میں رواداری, ایک دوسرے کا احترام, رشتوں کا تقدس, معاشرے کی تربیت, اخلاق, وغیرہ پر جتنا بھی مواد ملے گا منفی تاثر چھوڑتا ہوا ملے گا. قادیانیت کے معاملے پر ان کو مذہب سو فیصد گندہ, جھوٹا, اور غلط تعبیر دیتا ہوا دکھائی دےگا, مگر کیوں کہ خود کبھی اس کتاب کو چھو کر, وقت دے کر ,اپنی تعصبی نگاہ کو پاک کر کے نہیں پڑھا لہذا کہِیں سے خیر کی توقع بھی ان سے نہیں کی جاسکتی.عورتوں پر تیزاب پھینکنے پر یہ فلم بناکر آسکر لے لیں گے مگر اسی مذہب کے زیرِ اثر کروڑں بھائی اپنی بہنوں, لاکھوں خاوند اپنی بیویوں اور ہزاروں باپ اپنی بیٹیوں کو اپنا آپ بیچ کر مشکلوں میں ڈال کر تحفظ دیتے ہیں,

پر ایک لفظ کہنے کی جرات نہیں ہوگی. اسے تعصب ہی کہتے ہیںانکے منہ سے کبھی یہ نہیں نکلے گا یہ کتاب جس کا ایک ایک لفظ سچ ہے آو میں بتاوں کہ یہ کن معنوں میں سچ ہے؟ یہ کتاب مخاطب کن کو ہے؟ یہ قرآن گفتگو کرنا کن سے چاہ رہا ہے؟یہ سب محمد حنیف تب بولیں جب انھوں نے خود کبھی اس کتاب کو پڑھا ہو کبھی خود سے اس نیت سے اس کو ہاتھ لگایا ہو کہ آج میں اس کتاب کا اصل مدعا لوگوں کے سامنے رکھوں گا. اس کا اصل فہم ان لوگوں کو دوں گا جنہوں نے واقعی اس کے علاوہ کوئی کتاب نہیں پڑھی اس کا فہم بھی نہیں لیا اسکو سمجھا بھی نہیں اور اسی سوچ کی وجہ سے حق پر ہوتے ہوئے بھی دوسروں کو متاثر نہ کرسکے.اپنی آواز سے دلوں کو بدل نہ سکے.

مگر یہ سب تب ہوگا جب یہ خود بھی اس کتاب کو سچ مانتے ہوں یا اس کے ہر لفظ کے سچ ہونے کے قائل ہوں.......مگر کِیا جائے اس تعصب کا, اس دوسری انتہا کا جسے بنیادپرستی کہا جاتا ہے. جیسے کسی چیز کا متنازعہ ہونا لوگوں میں شہرت کا سبب بھی ہوتا ہےایسے ہی کسی چیز میں اچھے پہلو ہونے کے باوجود منفی پہلووں کو ڈھونڈنا سیکولر طبقے کا خاصہ ہے. اسکے بغیر دکان نہیں چلتی, اسکے بغیر روٹی نہیں ملتی اور کبھی کبھار تو ہضم بھی نہیں ہوتی.""میں محمد حنیف جیسے لوگوں سے واقعی خوفزدہ ہوں جنہوں نے ساری زندگی اُس کتاب کو ایک بار بھی نہ پڑھا ہو جس کا ہر لفظ سچ ماناگیا ہو.""

[email protected]
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement

محمد حنیف ہمارے پاکستان کے سیکولر طبقے کی ایک موثر آواز ہیں. یہ ہماری مذہبی خامیوں تنگ نظری, بنیادپرستی, تعصب اور فرقہ واریت جیسی قبیح سوچ پر اکثر وپیشتر بولتے اور لکھتے دکھائی دیتے ہیں. غیر مسلم اقلیت کے حقوق کے لیے بھی ایک پرجوش آواز ہیں. میں ان کو کچھ عرصہ ہوا سناکرتا تھا مگر شومئی قسمت کہ انکے نادر خیالات سے مستفید ہونا مزید مقدر میں نہ تھا کہ چند روز قبل دوبارہ ایک خوبصورت تصویر اورایک چھوٹی سی اس پر لکھی تحریر کے ساتھ میری نظر سے گزرے......​
لاہور لٹریری فیسٹیول میں آپ فرماتے ہیں"میں ان لوگوں سے خوفزدہ ہوں جنہوں نے صرف ایک ہی کتاب پڑھی ہو اور وہ اسکے ہر لفظ کو سچ مانتے ہوں"". محمد حنیف صاحب جیسے سیکولر طبقے میں بھی تعصب اور بنیادپرستی ایسے ہی بدرجہ اتم پائی جاتی ہے جیسے ہماری بعض مذہبی ازہان کا خاصہ ہے.مذہبی ازہان یہ بات ماننے کو تیار نہیں کہ قرآن ہمیں زندگی کے تمام مسائل کا حل نہیں بتاتا اور سیکولرطبقہ اس بات پر اڑا ہے کہ اس کتاب کاہر لفظ سچ ہو یہ بھی ضروری نہیں.میرے ایک فیسبک کے انتہائی اعلی دماغ دوست وجاہت حسین الحنفی اسی ضمن میں کہتے ہیں کہ مجھے اس شخص سے بھی خوف آتا ہے کہ جس نے وہ کتاب بھی نہ پڑھی ہو جس کے ہر لفظ کو سچ ماناگیا ہو.حقیقت یہی ہے کہ دونوں طبقات ایک جیسی روش رکھے ہوئے ہیں. سیکولر طبقہ ڈھونڈ ڈھانڈ کر کمزور پہلووں پر بولے گا. ان کو مذہب میں رواداری, ایک دوسرے کا احترام, رشتوں کا تقدس, معاشرے کی تربیت, اخلاق, وغیرہ پر جتنا بھی مواد ملے گا منفی تاثر چھوڑتا ہوا ملے گا. قادیانیت کے معاملے پر ان کو مذہب سو فیصد گندہ, جھوٹا, اور غلط تعبیر دیتا ہوا دکھائی دےگا, مگر کیوں کہ خود کبھی اس کتاب کو چھو کر, وقت دے کر ,اپنی تعصبی نگاہ کو پاک کر کے نہیں پڑھا لہذا کہِیں سے خیر کی توقع بھی ان سے نہیں کی جاسکتی.عورتوں پر تیزاب پھینکنے پر یہ فلم بناکر آسکر لے لیں گے مگر اسی مذہب کے زیرِ اثر کروڑں بھائی اپنی بہنوں, لاکھوں خاوند اپنی بیویوں اور ہزاروں باپ اپنی بیٹیوں کو اپنا آپ بیچ کر مشکلوں میں ڈال کر تحفظ دیتے ہیں, پر ایک لفظ کہنے کی جرات نہیں ہوگی. اسے تعصب ہی کہتے ہیںانکے منہ سے کبھی یہ نہیں نکلے گا یہ کتاب جس کا ایک ایک لفظ سچ ہے آو میں بتاوں کہ یہ کن معنوں میں سچ ہے؟ یہ کتاب مخاطب کن کو ہے؟ یہ قرآن گفتگو کرنا کن سے چاہ رہا ہے؟یہ سب محمد حنیف تب بولیں جب انھوں نے خود کبھی اس کتاب کو پڑھا ہو کبھی خود سے اس نیت سے اس کو ہاتھ لگایا ہو کہ آج میں اس کتاب کا اصل مدعا لوگوں کے سامنے رکھوں گا. اس کا اصل فہم ان لوگوں کو دوں گا جنہوں نے واقعی اس کے علاوہ کوئی کتاب نہیں پڑھی اس کا فہم بھی نہیں لیا اسکو سمجھا بھی نہیں اور اسی سوچ کی وجہ سے حق پر ہوتے ہوئے بھی دوسروں کو متاثر نہ کرسکے.اپنی آواز سے دلوں کو بدل نہ سکے.مگر یہ سب تب ہوگا جب یہ خود بھی اس کتاب کو سچ مانتے ہوں یا اس کے ہر لفظ کے سچ ہونے کے قائل ہوں.......مگر کِیا جائے اس تعصب کا, اس دوسری انتہا کا جسے بنیادپرستی کہا جاتا ہے. جیسے کسی چیز کا متنازعہ ہونا لوگوں میں شہرت کا سبب بھی ہوتا ہےایسے ہی کسی چیز میں اچھے پہلو ہونے کے باوجود منفی پہلووں کو ڈھونڈنا سیکولر طبقے کا خاصہ ہے. اسکے بغیر دکان نہیں چلتی, اسکے بغیر روٹی نہیں ملتی اور کبھی کبھار تو ہضم بھی نہیں ہوتی.""میں محمد حنیف جیسے لوگوں سے واقعی خوفزدہ ہوں جنہوں نے ساری زندگی اُس کتاب کو ایک بار بھی نہ پڑھا ہو جس کا ہر لفظ سچ ماناگیا ہو.""
 
Advertisement
اعتدال کا راستہ ہی بہترین راستہ ہے

نہیں نادان- اعتدال کا نہیں بلکہ سچ کا راستہ ہی بہترین راستہ ہے

سچ کا پتا چل چکنے کے باوجود اگر آپ سچ کا ساتھ نہیں دیتے تو یہ اعتدال نہیں بلکہ
مصلحت کوشی اور بزدلی ہے

اس شخص کی جرات کو سلام جو پاکستان میں بیٹھ کے ایسی بات کی ہمت رکھتا ہے
 
میں ان لوگوں سے خوفزدہ ہوں جنہوں نے صرف ایک ہی کتاب پڑھی ہو اور وہ اسکے ہر لفظ کو سچ مانتے ہوں".۔۔۔ محمد حنیف سیکولر​
مجھے اس شخص سے بھی خوف آتا ہے کہ جس نے وہ کتاب بھی نہ پڑھی ہو جس کے ہر لفظ کو سچ ماناگیا ہو۔ ۔۔وجاہت حسین الحنفی"​
حنفی صاحب کے جملے نے دل خوش کر دیا، اللہ ان کو ہمیشہ خوش رکھے، ان سیکولر حضرات کا مسئلہ یہ ہے کہ یہ عقل انسانی کو ہی سب کچھ سمجھتے ہیں اور ان کی عقل شخصی آزادیوں کا جو ابلیسی نقشہ پیش کرتی ہے، اللہ اس کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اسی رکاوٹ کو دور کرنے کے لئے مغرب نے خدا کی موت کا اعلان کر دیا۔ کاش کہ انہوں نے کتاب اللہ کو پڑھا ہوتا۔ وہ کتاب جو اپنے لاریب ہونے کا اعلان کرتی ہے، اس پر پڑھے بغیرتبصرہ کرنا اور سمجھے بغیر رد کر دینا سیکولرز کا خاصہ ہے۔ برٹرینڈ رسل سے کسی نے پوچھا،کیاآپ نے قرآن پڑھا ہے؟تو اس نے جواب دیاکہ تمام مذہبی صحیفے ایک ہی طرح کے ہیں، وہ قرآن کو پڑھے بغیر رد کر رہا تھا۔۔۔۔۔​
 
Last edited:

جی درست فرمایا آپ نے کہ سچ کا راستہ ہی بہترین راستہ ہے مگر سچ کا راستہ سچے کے منہ سے نکلے تو بہتر ورنہ تعصب کی نگاہ سے دیکھنے والے اور بولنے والے راستے سے بھٹک تو سکتے ہیں راہ نہیں دِکھلا سکتے
 
یہی المیہ ہے میرے محترم کہ ہم تنقید کرنے کا حوصلہ تو رکھتے ہیں مگر تربیت اور زہن سازی سے محروم ہیں. البتہ یہ ہے کہ اس معاملے میں دونوں طبقات برابر کے شریک ہیں
 
بجا فرمایا آپ نے، اگر علومِ دین نااہل لوگوں کے ہاتھ میں نہ جاتے تو یہ نوبت ہی کیوں آتی
یہاں مجھے اقبال کی ایک رباعی یاد آ رہی ہے، فرماتے ہیں

زمن بر صوفی و ملّا سلامے​
کہ پیغامِ خدا گفتند ما را​
ولے تاویلِ شاں در حیرت انداخت​
خدا و جبرئیل و مصطفیٰ را​
میری طرف سے صوفی و ملا کو سلام پہنچے
کہ انہوں نے دین کے احکامات ہم تک پہنچائے
لیکن ان کی جو شرح انہوں نے بیان کی
اس پر خدا و جبرئیل اور محمد مصطفیٰﷺ حیران ہیں
 
نہیں نادان- اعتدال کا نہیں بلکہ سچ کا راستہ ہی بہترین راستہ ہے

سچ کا پتا چل چکنے کے باوجود اگر آپ سچ کا ساتھ نہیں دیتے تو یہ اعتدال نہیں بلکہ
مصلحت کوشی اور بزدلی ہے

اس شخص کی جرات کو سلام جو پاکستان میں بیٹھ کے ایسی بات کی ہمت رکھتا ہے

شاید میں اپنی بات سمجھا نہیں سکی ......میرا مطلب تھا کہ اپنے اظہار میں اعتدال ..تاکہ سننے والا ہضم کر سکے ...

میں تو سو فیصد سچ کی حامی ہوں ..میری تو پرابلم ہی یہ ہے کہ چاہوں بھی تو جھوٹ نہیں بول سکتی ..

حالانکہ کبھی کبھی ضرورت بھی پڑتی ہے
 
تحریر لکھنے والے صاحب کو ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے- خوشی یہ ہے کہ انہوں نے کوئی فتویٰ

جاری نہیں کیا- اس آس پر کہ ان میں بات کرنے اور سمجھنے کی صلاحیت موجود ہے میں بھی کچھ

گوش گزار کرنا چاہتا ہوں- تاکہ چیزوں کو انکے سہی تناظر میں سمجھا جا سکے- انہوں نے لکھا

عورتوں پر تیزاب پھینکنے پر یہ فلم بناکر آسکر لے لیں گے مگر اسی مذہب کے زیرِ اثر کروڑں
بھائی اپنی بہنوں, لاکھوں خاوند اپنی بیویوں اور ہزاروں باپ اپنی بیٹیوں کو اپنا آپ بیچ کر مشکلوں میں
ڈال کر تحفظ دیتے ہیں, پر ایک لفظ کہنے کی جرات نہیں ہوگی. اسے تعصب ہی کہتے ہیں

صاحب تحریر یہاں مذہب کا دائرہ اختیار سمیٹنے میں ناکام رہے ہیں- مذہب گو کہ انسانی تہذیب کے ہر
ہر گوشے پر اثرو رسوخ رکھتا ہے مگر یہ اثرورسوخ عام حالات اتنا طاقتور کبھی نہیں ہوتا کہ انفرادی
رویوں کے ہر ہر گوشے کو اپنی گرفت میں لے سکے- رویے کے جو حصے مذہبی جبر سے آزاد رہتے
ہیں ان میں ایک حصہ جذبات کا بھی ہے- آپ اپنی ماں سے اس لئے محبت کرنا نہیں چھوڑ سکتے کہ وہ
غیر مسلم ہے- اگر آپ کے بچے کچھ غلط کریں تو آپ ان سے لاتعلق نہیں ہو جاتے- اگر آپ کو محبت ہو
کم از کم محبت کی نظریاتی حد تک آپ اس لئے محبت نہیں چھوڑ دیتے کہ دوسرا کسی اور مذہب سے تعلق
رکھتا ہے- فرد کے جذباتی رویے کے سلسلے میں مذہب کا کردار انتہائی محدود ہے- یہی وجہ ہے کہ انسانی
ارتقا کے ہر ہر دور اور ہر ہر انسانی معاشرے میں' مذہب کے تنوع و تبدیلی کے باوجود رشتوں کی محبت اپنی
جگہ رہتی ہے کیوں کہ رشتوں کی بنیاد جذبات ہیں- آپ نے کہا کہ باپ اپنی بیٹیوں کو تحفظ دیتے ہیں تو اس میں شاید
مذہب کا کوئی کردار نہیں- نہیں جناب- تخفظ دینا محبت اور توجہ کی نشانی ہے اور اسکا تعلق انسانی فطرت
سے ہے جو مذہب سے ماورا ہے- جب انسان پیدا ہوتا ہے- اپنی خام حالت میں ہوتا ہے تو اسکی فطرت
مذہب سے آلودہ نہیں ہوتی- اس وقت بھی وہ پہچانتا ہے کہ کونسا ہاتھ محبت کی گرمی لئے ہوئے ہے
اور کونسا نفرت کی سختی- وہ لمس پہچانتا ہے- اسی طرح وہ معاشرے جو اسلام سے مختلف ہیں ان میں بھی
والدین اپنے بچوں کو ایسے ہی تخفظ دیتے ہیں- والدین کی محبت اسلام سے عبارت نہیں- اسلام نہ بھی ہوتا
تو بھی پاکستانی والدین اپنی بچیوں کو ایسے ہی تخفظ دیتے- اسلام تو کل کی بات ہے- ہماری تہذیب تو ہزاروں
سالوں پر پھیلی ہوئی ہے اور ہماری تہذیب نے کبھی خواتین کو ارزاں نہیں ہونے دیا- یہاں یہ بات بھی یاد
رکھنے کی ہے کہ والدین اپنی لڑکیوں کو تخفظ اپنی معاشرتی ساخت کے مطابق دیتے ہیں- کیوں کہ سماجی
ضرورتیں تخفظ کی قسموں پر اثر انداز ہوتی ہیں-اس لیے والدین یا بھائی اپنی خواتین کو تخفظ کس طرح دیتے ہیں
اس پر آپ مختف سماجوں کا موازنہ نہیں کر سکتے مگر یہ تخفظ ہر معاشرے میں محبت اور توجہ کی شکل
میں پایا جاتا ہے- اسلام کا اس سے کوئی تعلق نہیں

اسی طرح اسلام کو براہ راست غیرت کے نام پر قتل سے جوڑنا یا لڑکیوں پہ تیزاب پھینکنے کے واقعات سے
جوڑنا فکری طور پر ٹھیک نہیں- نہ ہی ہم نے یہ کبھی کہا ہے- اسلام بیشک ایک تنگ نظر اور متشدد مذہب
ہے مگر ایسے تو سارے ہی مذاہب ہیں تو صرف اسلام پر ہی تنقید کیوں- تنقید تو مذہب کے نظریہ کے وجود
اور اسکی ذات پر ہے- اعتراض تو فرد کی زندگی میں مذہب کے جبر پر ہے- اعتراض تو مذہب کے ان
اصولوں اور تاویلوں پر ہے جو جبر کی مختلف اشکال کی صورت میں فرد کی انفرادی اور اجتمائی زندگی
پر اثر پزیر ہوتے ہیں- وہ اصول اور وہ تاویلیں اور وہ قانون جو ہزاروں سال پہلے کے حالات و موسم'
ضروریات' تمدن' زبان' تہذیب' شعور' خوف' تخیل' لباس' یقین' علم' اور سمجھ بوجھ کو سامنے رکھتے
ہوئے بنائے گئے تھے- جنکی عملیت موجودہ زمانے میں ایک بہت بڑا چیلنج ہے- جو موجودہ زمانے میں
فرد کی آزادی اور بنیادی انسانی حقوق سے براہ راست متصادم ہیں- اس فورم پر میں نے اکثر بتایا ہے
کہ اسلام کے ڈھیڑھ ہزار سال پرانے قوانین موجودہ دور کے قوانین سے کس درجہ کمتر اور امتیازی ہیں
یہ بیان کرنے میں نہ میرا مالی مفاد ہے اور کسی تعریف کی خواہش- نہ ہی اسلام سے نفرت- کہ میں تو
ایک ایسے گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں جو اسلام کو بہت عزیز رکھتا ہے- میں تو اپنے گھر یہ بھی نہیں
کہہ سکتا کہ اسلام میں بنیادی خامیاں موجود ہیں- اسکے باوجود اگر میں یہ سب سوچتا ہوں اور لکھتا ہوں
تو اسکی وجہ صرف اور صرف سچ کے ساتھ کھڑا ہونا ہے
اور اسلام سے نفرت کروں بھی تو کیسے کروں- کہ فرد اکیلا نہیں ہوتا- وہ تو بندھا ہوتا ہے- اسکا خود
اپنی ذات پہ اتنا حق نہیں ہوتا جتنا دوسروں کا ہوتا ہے- میری ماں' بہنیں' بھائی' عزیزدوست سب مسلمان
ہیں- اور اسلام کو عزیز رکھتے ہیں- میری شادی ہو گی تو وہ بھی مسلمان ہو گی تو میں ان سب کو
نظر انداز کر کے' انکی محبت اور جذبات کو ایک طرف رکھ کے کس طرح اسلام کے خلاف بولنا
شروع کر دوں- پھر بھی اگر میں کچھ کہنا چاہتا ہوں تو اسکی وجہ ہے اسکا پس منظر ہے-
یہ ساری صراحت اس لئے ہے کہ آپ میری گفتگو کو اسلام سے کسی نفرت پہ محمول نہ کریں بلکہ
اسے حقیقت' منطق' دلائل' اور علم کے حوالوں سے ہی سمجھیں-
غیرت کے نام پر قتل' جس پر میں نے ایک تحریر لکھی یہاں کچھ دن پہلے' اس کی وضاحت ضروری
ہے- ایسے واقعات سماجی دہشت کا نتیجہ ہیں- نہ کہ اسلام کے کسی براہ راست حکم کا- اسلام کا کردار
اس وقت سامنے آتا ہے جب قتل ہو چکا ہے یا حرم سرزد ہو چکا ہے' کیس عدالت میں جا چکا ہے
ہم جانتے ہیں زیادہ تر کیس عدالت جاتے ہی نہیں) اور اسکے بعد قصاص اور دیت کے اسلامی قانون )
کے تخت باپ' بھائی' ماں' یا بیٹا قاتل کو جو انہی میں سے ہوتا ہے اسے معاف کر دیتے ہیں
حرف تنقید اس قانون کا دائر کار تھا نہ کہ کچھ اور- دس ہزار لڑکیاں ایک سال میں غیرت کا نام پر
قتل ہوتی ہیں- میں نے اعدادوشمار دے تھے ریفرنس کے ساتھ- صرف اس ایک قانون میں ترمیم سے
پچھلے دس سالوں میں ایک لاکھ کمزور اور لاچار لڑکیوں کی زندگی بچائی جا سکتی تھی- مجھے
بتایئے کہ ان لڑکیوں کی ان خواتین کی ان بچیوں کی حمایت یر حمایت پر مجھے کونسا تمغہ ملنا تھا
یا کونسی شیطانیت میری تحریر میں رقص کناں تھی- مگر اگر میں کسی بات کو سچ سمجھتا ہو تو
اسکے لئے اپنی بساط کے مطابق کھڑا ہونا میرا فرض ہے اور آپ سب کا بھی فرض ہے کہ آپ
اپنے انفرادی سچ اور اجتمائی سچ دونوں کے ساتھ کھڑے ہوں- یہ سب اسی لئے لکھ رہا ہوں کہ ہم
"لبرلز" (جیسا کہ وہ کہتے ہیں ) کو سمجھنے میں آپ کو کچھ مشکلات تھیں کچھ مدد ہو سکے

امید ہے آپ کو اندازہ ہو رہا ہو گا کہ آپ دونوں باتوں کو کس قدر غلط تناظر میں لے رہے تھے-
سچ کو پانے کی پہلی شر ط خود اپنے آپ سے ایمانداری ہے- یہ ایمانداری نیت اور جرات کو
استوار کرتی ہے

آپ نے یہ بھی لکھا کہ جو قران کو سچ نہیں سمجھتا اس نے شاید اسے پڑھا ہی نہیں ہوا- یہ بھی
ایک خطرناک قیاس ہے- میری کتابوں سے ہمیشہ اچھی دوستی رہی ہے اور اسی ناطے سے میں
مشاہدے کا بھی شائق ہوں- خود میرا مشاہدہ یہ ہے جو لوگ اسلام کو بلکل نہیں جانتے وہ اتنے ہی
زیادہ بنیاد پرست' شید' پرجوش حمایتی ہوتے ہیں- یہ بھی میرا مشاہدہ ہے کہ ٩٩ فیصد انتہا پسند
اسلام کی بنیادی تعلیمات سے بھی آگاہ نہیں- اور ٩٩ فیصد مسلمانوں نے اسلام اور اوائل اسلام کی
تاریخ کو بیان کرنے والی چار بنیادی کتابیں قرآن اور ابن عباس کی قرآن کی تشریح' ابن کثیر'
صحیح بخاری' اور صحیح مسلم کو مکمل طور پر نہیں پڑھا ہوا- یہ کتابیں آپ کو اسلام کا مکمل
علم نہیں دیتیں- بلکہ یہ تو ایک سٹارٹنگ پوائینت دیتی ہیں- اسی طرح ٩٩ فیصد مسلمان علما نے
جن میں طارق جمیل سے لیکر سارے سنی' شیعہ' اور وہابی علما آتے ہیں ان کی دیگر مذاہب عالم'
تاریخ' نفسیات' ذہنی ارتقا' سماجیات' علم منطق' اور دیگر متعلقہ علوم پر گرفت نہ ہونے کا برابر ہے
عام مسلمان اس بات سے بلکل نابلد ہے کہ فقہ کی ہے-
آپ کی یہ بات کہ اس شخص نے قرآن پڑھے بغیر قرآن کے سچ پہ شبہ کیا ہے اس بات کی دلیل ہے
کہ شاید قرآن آپ نے خود بھی نہیں پڑھا یا سمجھا- ورنہ آپ کو اس بات کا پتا ہوتا کہ قرآن کی ہر ہر
آیت کی اتنی تشریحات کی گئی ہیں کہ ہر چیز دھند میں غائب ہو جاتی ہے- سارے فرقے' سارے
گروہ یہ سب قرآن سے ہی اپنی تاویلیں لیتے ہیں- جب میں عبدالقادر جیلانی کی کتاب فتوح الغائیب
پڑھ رہا تھا تو پتا چلا کہ صوفی بھی اپنے وجود کی طویل قرآن سے ہی لیتے ہیں- قرآن کے ایک
ایک لفظ کی تشریح سے پوری پوری تصویر بدل جاتی ہے- اور اگر آپ اس گمان میں ہیں کہ
قرآن پڑھ لینے سے آپ اسلام کو سمجھ جائیں گے تو یہ آپ کا حسن ظن ہے- چلینے میں آپ کو
ایک چھوٹا سا چیلنج دیتا ہوں- آپ مختلف گروہوں یا فرقوں کے موسیقی پر خیالات پڑھ لیجئے
آپ کو پتا چل جائے گا کہ قرآن کو سمجھنا ایسا دشوار کیوں ہے- اس موضوع پر قرآن کے ایک
لفظ کو بنیاد بنا کر اور پھر اسکی تشریح ابن عباس سے لیکر موسیقی' ویڈیو گیمز' ڈرامہ' آرٹ
اور ہر "آرام طلب" تفریح پر پابندی لگا دی گئی ہے- اس پہ میں نے کچھ پوسٹس کی تھیں کچھ
عرصہ پہلے- آپ گوگل کریں تو شاید مل جائیں- حیرانی اور کرب کی بات یہ ہے کہ اس لفظ
کا لفظی ترجمے سے موسیقی' گیمز' یا آرٹس کا کچھ لینا دینا ہی نہیں-
تو جناب میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ کیا آپ نے بھی قرآن کو مختلف سیاسی' سماجی' ارتقائی'
معاشی' اور قانونی حوالوں سے سمجھا ہے کہ نہیں؟
آپ نے ان حوالوں سے قرآن کو پڑھا یا سمجھا ہوتا تو شاید آپ کے خیالات یہ نہ ہوتے
اب آپ مجھ سے بھی پوچھ سکتے ہیں کہ بھائی تم نے پڑھا ہے یہ سب- اور ظاہر ہے یہ بتانا
اب واجب بھی ہے- تو جب چیزوں کو کریدنا شروع کیا تو سرکش سوالوں کا سلسلہ تھمنے
کو نہ آیا- اسلام کے ڈھانچے سے باہر نکل کے دیکھا تو پتا چلا کہ یہاں ہر دوسرا شخص مولبی ہے
- مسجد میں سوال کرنا ہے تو آنکھیں نیچی رکھو- لہجہ ہموار اور سر
باادب' کوئی مشکل سوال کیا تو مولبی کے ارد گرد گھیرا ڈالے لوگ اسی وقت سرکشیدہ ہو سکتے ہیں
سڑک چوراہے پر بات کرو تو "پڑھی لکھی" عوام جانے لینے سے لیکر جلانے تک کچھ بھی کر سکتی ہے
گھر بات کرو تو سات نمازیں پڑھنے والی ماں جھڑکنے لگتی ہے کہ کیا اول فول بک رہے ہو- آن لائن
بات کرو تو ایسا ایسا "اصیل" مولبی ہے یہاں کہ بیشمار نے گالیوں کی اپنی لغت ایجاد کی ہوئی ہے- وہ لوگ
جو بہت روشن خیال ہیں- انکی روشن خیالی بھی ایک حد کے بعد مکمل "ملائیت " میں بدل جاتی ہے

مگر دل اس سفر سے ہٹنے کو تیار نہیں تھا- تو قرآن دوبارہ پڑھا' پوری صحیح مسلم پڑھی' پوری صحیح
بخاری پڑھی' ابن عباس کی تفسیر پڑھی' ابن کثیر کو پڑھا' طبری کو پڑھا' غامدی کو پڑھا' مودودی کو پڑھا
ڈاکٹر اسرار کو پڑھا' طاہرالقادری کو پڑھی' احمد رضا خان بریلوی کو پڑھا' ڈاکٹر حمید الله کو پڑھا- علامہ اقبال
کو پڑھا' ارسطو کو پڑھا' اسکے استاد افلاطون کو پڑھا' اسکے استاد سقراط کو پڑھا' ابو سینا کو پڑھا'
غزالی کو پڑھا' سارے فقہے پڑھے- انکے دلائل دیکھے' اہل تشیع کو پڑھا- اہل وہاب کو پڑھا- مابعدالطبیعات
سے لیکر صوفی ازم تک اور جان ڈن سے لیکر ابو طالب مکی اور رومی سے لیکر بھلے شاہ تک سب کو
دیکھا- عیسائیت' زرتشت' ہندؤئیت' اور یہودیت کو پڑھا- تہذیبوں کا مطالعہ کیا- نیل کی تہذیب' ہندوستان کی
تہذیب' ببل نینوا کی تہذیب' یونانی تہذیب' ایرانی تہذیب' مایاتہذیب- جتنا پڑھا اتنی تشنگی بڑھی- دنیا کی تاریخ
پڑھی- دیکھا تو پتا چلا کہ موجودہ ادیبوں نے تاریخ کو قصے کہانیاں بنا دیا ہے تو وہ پڑھنا شروع کیا جو آنکھوں
دیکھا تھا- وہ لوگ جنہوں نے خود تاریخ دیکھی اور لکھی اور جن سے موجودہ لوگوں نے ادھار لی- البیرونی
کی "تاریخ الہند"- طبقات اکبری' اسلامی تاریخ' جو کہ سب سے زیادہ مسخ شدہ اور تڑھی مڑھی تاریخ ہے- کوئی کل
جسکا سیدھا نہیں- اتنی تحریف اور تاریخ کے اتنے ورژن کے آدمی گم ہو جائے- اسے چھانٹی کرنا اور سچائی
نکال لینا جوئے شیر لانے کا برابر ہے- اپنی سی کوشش کی- سیکھنے کے اس سفر میں جہاں نطشے اور مارکس
کو پڑھا وہی پہ جہاد کی ٹریننگ سے لیکر تبلیغی جماعت کے ساتھ سہ روزے تک لگائے

امید کرتا ہوں کہ اس تحریر کے بعد "لبرلز" کے بارے میں آپ کے خیالات میں کچھ تبدیلی آئی ہو گی

مٹی کی محبت میں ہم آشفتہ سروں نے
وہ قرض اتارے ہیں جو واجب بھی نہیں تھے

فیض لبرل تھے تو کوئی بات تھی- غالب لبرل تھے تو کوئی وجہ تھی- ہم لبرل ہیں تو کوئی سبب ہے

(املا کی غلطیوں سے صرف نظر کیجئے گا)
 
ادھر بھی یہی حال ہے
 
جی درست فرمایا آپ نے کہ سچ کا راستہ ہی بہترین راستہ ہے مگر سچ کا راستہ سچے کے منہ سے نکلے تو بہتر ورنہ تعصب کی نگاہ سے دیکھنے والے اور بولنے والے راستے سے بھٹک تو سکتے ہیں راہ نہیں دِکھلا سکتے

پہلے تو آپ خود سے پوچھیں کہ کیا آپ سچ کے لیئے تیار ہیں؟

کیا آپ ایمانداری سے سچ ڈھونڈھنا چاہتے ہیں؟

اگر سچ یہ نکلا کہ قرآن سچ نہیں تو کیا آپ ذہنی طور پر تیار ہیں کہ اس کڑوے
سچ کو قبول کر لیں؟

کیا آپ سچ اسلام کے فریم ورک سے باہر نکل کے تلاشنا چاہتے ہیں یا آپ ایک
لکیر کو پیٹتے رہیں گے اور کہیں گے کہ سچ ڈھونڈھ رہا ہوں؟

میرے بھائی سچ کی تلاش کی طلب کی سچائی یہ ہے کہ آپ پہلے ہر چیز کو جھوٹ'
گمراہی' باطل' اور اندھیرا سمجھ لیں- خود کو صفر پر لے آئیں- خود کو کور کاغذ
بنا لیں جس پہ کوئی تحریر نہ ہو- اسکے بعد سچ کی تلاش پہ نکلیں- یہ شرط اولین ہے

تعصب تو یہ ہے کہ آدمی ایک بات پر پہلے سے یقین رکھتے ہوئے یہ کہے کہ میں
سچ تلاش رہا ہوں- آپ کا ذہن تو پہلے سہی آپکے یقین سے آلودہ ہے تو وہ سچ کو
اس آلودگی میں کیسے سمجھے گا- سچ جاننے سے پہلے کا کوئی یقین' کوئی گمان' یہی
تعصب ہوتا ہے-

اگر سچ جاننا ہے تو خود کو آزاد کیجئے- ان تمام گمانوں' یقینوں' خوفوں' وسوسوں'
عقیدوں سے - جن سے آپ کو بچپن سے باندھ دیا گیا ہے

امید ہے میری یہ پوسٹ میری پچھلی پوسٹ کی اہمیت کو کم نہیں کرے گی- وہ میں نے
صرف آپ کے لئے لکھی ہے- امید ہے آپ پڑھیں گے ضرور
 
جس بات کو آپ اتنا کچھ پڑھ کر سمجھے ہیں ..تھوڑے سے اختلاف کے ساتھ میں بغیر پڑھے ہی سمجھ گئی ہوں ..

:)
 
جاوید غامدی کی ایک بات مجھے بڑی اچھی لگی تھی کہ میں نے قرآن کو جب سمجھا جب میں پچھلے تعصبات دہلیز پر چھوڑ کر آ گیا

تو کچھ بھی سمجھنے کے لئے آپ کو اپنی سلیٹ بلکل کلین کرنی پڑے گی ..یہ بات آپ کی درست ہے
 
Quran ko agar kisi ne samjha hai tu wo javed ahmed ghamdi aur us se bhi bharh kur reza aslan hai..

Lekin javed ahmed ghamdi aap ko every possible truth tuk nahi le kur jatay ....aur reza aslan ka bhi apna aik style hai ...lekin meray khyal hai agar islam
Ke baray main aap ko kahin se pora such mil sakta hai tu wo reza aslan hi hai ...
Aur yahan tuk mera khyal hai ...captaan bhi reza aslan se thora bohat impress hain is ka andaza mujhay captaan ke madina ki flahi riasat ke baar baar zikar aur reza alsan ki book ke darmian similarities parh kur hoa...
 
جاوید غامدی نے ایک بات اور بہت اچھی کہی تھی ..انسان سے سمجھنے میں غلطی ہو سکتی ہے ..صرف الله اور اس کا نبی غلطی سے پاک ہے ..

وہ ہمیشہ ایک بات کہتے ہیں ..یہ میرا خیال ہے ..باقی آپ اور جگہ سے بھی پوچھ / دیکھ لیں ..جس بات پر آپ کے دل کو اطمنان ہو وہ قبول کر لیں ..
وہ خود بھی اپنی سمجھ کی غلطی سے رجوع کرنے کو تیار رہتے ہیں ...اور اپنی سوچ / سمجھ ہم پر مسلط کرنے کی کوشش نہیں کرتے
 
جس بات کو آپ اتنا کچھ پڑھ کر سمجھے ہیں ..تھوڑے سے اختلاف کے ساتھ میں بغیر پڑھے ہی سمجھ گئی ہوں ..

:)

ماشااللہ آپ کے اس قدر وسیع علم کے آگے میری کیا مجال کہ کچھ کہہ سکوں. آپ نے جس قدر لکھا ایک کمنٹ میں میں نے ساری عمر میں نہیں پڑھا اس سے آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ میں کہاں کھڑا ہوں آپ کے مقابلے میں
 
:lol::lol::lol::lol::lol:
 
Bhai USERNAME aap ne itba kuch perh lya phir bhi aap ki kishti kinarey per nhi lgi .mera aap ku muft mushwara he ke kubhi yenhi kubhi aik dafa hi sachey dil se Allah se Hidayet tu maang ker dekhey.