Advertisement

ایک محبِ وطن گورنر کی تقرری

صدیقی کی بطور جج عنایتیں اور نوازشریف کی بطور وزیراعظم نوازشیں، تاریخ کے اوراق سے پڑھیے، غور کیجئے

نومبر 1997میں جب نوازشریف کو توہین عدالت کا نوٹس جاری ہوا تو گوہرایوب سےکہا کوئی طریقہ بتائیں کہ چیف جسٹس کو ایک رات کےلیے جیل میں رکھا جائے

قاعدے سے تو چیف جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کو اس وقت صدرِ پاکستان ہونا چاہیے تھا لیکن جب 2008 میں انھیں مسلم لیگ نواز اور جماعتِ اسلامی مشترکہ صدارتی امیدوار کے طور پر سامنے لائی تو اس وقت مدِ مقابل آصف علی زرداری تھے۔

جب 2013 میں تقریباً فیصلہ ہوگیا کہ صدیقی صاحب ہی تیسری بار برسرے اقتدار آنے والی مسلم لیگ نواز کے صدارتی امیدوار ہوں گے تو اس وقت کسی نے وزیرِ اعظم نواز شریف کے کان میں پھونک دیا کہ ان سے بہتر تو ممنون حسین رہیں گے جو خود کو ہمیشہ نواز شریف کا سپاہی کہتے رہے ہیں۔حالانکہ سعید الزماں صدیقی نے بھی ریٹائر منٹ سے پہلے اور بعد میں ہاں سننے کے عادی نواز شریف کو کسی موڑ پر نہ نہیں کی۔ مثلاً جب غلام اسحاق خان نے نواز شریف کی پہلی حکومت 'میں ڈکٹیشن نہیں لوں گا' سننے کے بعد 18 اپریل 1993 کو برطرف کی تو سپریم کورٹ کے جس گیارہ رکنی بنچ نے نواز حکومت کو بحال کیا اس میں جسٹس سعید الزماں صدیقی بھی شامل تھے۔
واحد مخالف آواز جسٹس سجاد علی شاہ کی تھی۔یہی جسٹس سجاد علی شاہ جب بے نظیر بھٹو کے دوسرے دور میں چیف جسٹس بنائے گئے اور صدر فاروق لغاری کے ہاتھوں بے نظیر حکومت کی دوسری برطرفی ہوئی تو دو تہائی اکثریت سے دوسری بار وزیرِ اعظم بننے والے نواز شریف کو ایک آنکھ نہ بھانے والے سجاد علی شاہ آئینی جہیز کے ساتھ ملے۔دونوں نے ایک دوسرے کو یاد رکھا ہوا تھا ۔چنانچہ جب سجاد علی شاہ نے ایک مقدمے میں وزیرِ اعظم کو بنفسِ نفیس سپریم کورٹ کے کمرہ نمبر ایک میں پیش ہونے کے لیے طلب کیا تو گویا اونٹ کی کمر پر آخری تنکا ٹوٹ گیا۔

اس زمانے میں قومی اسمبلی کے سپیکر گوہر ایوب خان اپنی کتاب 'اقتدار کی غلام گردشوں کی جھلکیاں' میں لکھتے ہیں کہ پانچ نومبر 1997 کو پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر ایک اجلاس میں مجھے بلایا گیا جس میں یہ غور ہونا تھا کہ خود سر چیف جسٹس کو کسی طرح قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کے روبرو لایا جا سکتا ہے۔ میں نے کہا کہ اس بارے میں پارلیمانی قواعد و ضوابط خاموش ہیں۔اجلاس کے بعد وزیرِ اعظم نے مجھے اپنی گاڑی میں بٹھا لیا اور پوچھا 'گوہر صاحب کوئی طریقہ بتائیں کہ چیف جسٹس کو ایک رات کے لیے جیل میں رکھا جا سکے۔' میں یہ بات سن کر مبہوت ہوگیا اور کہا کہ ایسا کبھی سوچیے گا بھی نہیں۔
اس دوران شریف خاندان کے خاندانی دوست سپریم کورٹ کے سابق جج رفیق تارڑ صاحب کو یہ کام سونپا گیا کہ اس امکان کا جائزہ لیا جائے کہ برادر جج چیف جسٹس کی معزولی کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔
ستائیس نومبر کو وزیرِ اعظم کی توہینِ عدالت کیس میں چیف جسٹس کی تین رکنی عدالت میں پیشی تھی۔مگر وزیرِ اعظم کے بجائے جوشیلوں کا ایک غول کورٹ نمبر ون میں داخل ہوگیا، اٹھا پٹخ شروع ہو گئی اور چیف جسٹس کو اپنی سماعت ادھوری چھوڑنا پڑی۔ چیف جسٹس نے آئین کی تیرہویں ترمیم معطل کر کے منسوخ شدہ اٹھاون ٹو بی کو بحال کردیا جس کے تحت صدرِ مملکت حکومت اور پارلیمنٹ برخاست کر سکتے تھے۔

مگر چند ہی منٹ میں ایک بغلی کمرے میں بیٹھے سپریم کورٹ کے دس رکنی بنچ نے جسٹس سعید الزماں صدیقی کی سربراہی میں چیف جسٹس کے تین رکنی بنچ کا حکم معطل کردیا۔ سپریم کورٹ دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔ ایک کمرہِ عدالت سے دوسرے کمرے تک ہرکارے دوڑنے لگے اور احکامات و ردِ احکامات جاری ہونے لگے۔المختصر یہ کہ دو دسمبر کو برادر ججوں نے چیف جسٹس سجاد علی شاہ کو معزول کردیا اور جسٹس اجمل میاں نے نئے چیف جسٹس کا حلف اٹھایا۔ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد سعید الزماں صدیقی چیف جسٹس بنے (جنہوں نے بعد میں پرویز مشرف کی جانب سے عبوری آئینی حکم کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کردیا اور انھیں فارغ کردیا گیا)۔
جسٹس ریٹائرڈ رفیق تارڑ کی عظیم عدالتی خدمات کے عوض مسلم لیگ ن نے انھیں چیف جسٹس سجاد علی شاہ کی برطرفی کے انتیس روز بعد بھاری پارلیمانی اکثریت سے صدرِ مملکت منتخب کر لیا۔انتہائی شریف النفس سعید الزماں صدیقی نے گذشتہ روز جب بطور گورنر سندھ حلف اٹھایا تو ایک نیا ریکارڈ یہ بنا کہ سندھ کے سب سے کم عمر سابق گورنر عشرتِ العباد کے ریکارڈ چودہ سالہ دور کے خاتمے پر سندھ کے سب سے معمر 79 سالہ گورنر کا دور شروع ہوگیا۔ عمر کے فرق کا اندازہ یوں لگایا جا سکتا ہے کہ جس برس (1963 ) عشرت العباد دنیا میں تشریف لائے سعید الزماں صدیقی بطور وکیل ہائی کورٹ میں پریکٹس کر رہے تھے۔
حاسدین کہتے ہیں کہ آنرایبل صدیقی صاحب عمر کے جس حصے میں ہیں وہ گورنری کا بوجھ اٹھانے کے بجائے سیاستدانوں کی نئی پود کو اپنے سایہِ شفقت میں رکھ کے آشیر واد دینے کی عمر ہے۔ مگر حاسدین کو یہ بات اس وقت یاد نہ آئی جب قائم علی شاہ صاحب 86 برس کی عمر میں بادلِ نخواستہ سبکدوش ہونے پر آمادہ کیے گئے۔ویسے بھی گورنر کا کام علامتی ہے اور بزرگ تو شجرِ سایہ دار ہوتے ہیں۔اس گورنر ہاؤس نے تو وہ دور بھی دیکھا ہے جب یہ عمارت گورنر جنرل ہاؤس ہوا کرتی تھی اور اس میں جناح صاحب اور خواجہ ناظم الدین کے بعد ملک غلام محمد بھی چار برس قیام پذیر رہے۔


عشرت العباد مشرف کے دورۂ حکومت میں گورنر بنے
اور وہ بھی اس حالت میں کہ فالج کے سبب ملک صاحب کی قوتِ گویائی اس قدر متاثر تھی کہ ان کے منہ سے جو غوغا برآمد ہوتا تھا اسے الفاظ کا جامہ پہنانے کا کام پرسنل سیکرٹری محترمہ روتھ بوریل کے سوا کسی کے بس میں نہیں تھا۔روتھ غلام محمد کی نیم مفلوج انگلیوں میں قلم پھنسا کر دستاویزات پر دستخط کروانے کی بھی ماہر تھیں۔مگر بے بس گورنر جنرل کسی طور سبکدوش ہونے پر آمادہ نہیں تھے۔گو ہاتھ میں جنبش نہیں آنکھوں میں تو دم ہےرہنے دو ابھی ساغر و مینا میرے آگےچنانچہ ایک روز وزیرِ داخلہ اسکندر مرزا اور وزیرِ دفاع جنرل ایوب خان کی صلاح سے گورنر جنرل کو سیر کے بہانے گاڑی میں سوار کروا کے ایک نجی رہائش گاہ پہنچایا گیا اور ریڈیو سے اعلان ہوگیا کہ گورنر جنرل علالت کے سبب دو ماہ کی رخصت پر چلے گئے ہیں ان کی جگہ میجر جنرل سکندر مرزا قائم مقام ہوں گے۔
یہ کہانی سنانے کا مقصد یہ ہے کہ نئے گورنر صاحب عمر رسیدگی کے باوجود ماشااللہ چاق و چوبند ہیں۔یہ تو محض اتفاق ہے کہ کل حلف برداری کے بعد وہ تھکن کے سبب قائدِ اعظم کے مزار پر روایتی حاضری نہ دے سکے۔ مگر قائد کا مزار کہیں بھاگا تھوڑی جا رہا ہے۔آج نہیں تو کل حاضری ہو جائے گی۔ نہ بھی ہو تو کیا فرق پڑتا ہے۔ فاتحہ تو کہیں سے بھی پڑھی جا سکتی ہے۔اہم بات یہ ہے کہ مسلم لیگ نواز کے سینیٹر نہال ہاشمی کے بقول گورنر ہاؤس نے چودہ برس بعد کوئی محبِ وطن گورنر دیکھا ہے جس نے پاکستان بنتے دیکھا۔ورنہ تو یہ گورنر ہاؤس غیر محبِ وطن عناصر کا گڑھ بنا ہوا تھا۔کیا ریاستی مروت کی اس سے زیادہ شاندار مثال کہیں ملے گی؟ سبحان اللہ۔۔
http://www.bbc.com/urdu/pakistan-37958099?SThisFB?SThisFB

​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Re: ایک محبِ وطن گورنر کی تقرری

اس قوم کے پر تھرڈ کلاس لوگ حاوی ہیں
بدمعاش شرافت پر حاوی ہے
بے ایمانی ایمانداری پر حاوی ہے

جہالت تعلیم پر حاوی ہے

بس الله ہی رحم کرے اور سچائی کی کوئی کرن نذر آئے
 
Re: ایک محبِ وطن گورنر کی تقرری

15032644_883982428402936_5748947066778294569_n.jpg
 
Advertisement
Re: ایک محبِ وطن گورنر کی تقرری

SHAREEF ahdmi ha !
ya shareefon ka ahdmi ha ?
 
Re: ایک محبِ وطن گورنر کی تقرری

​I totally agree with you brother Raaz.This nation is so disheartening.some time I wish I should run against a cement wall.:angry_smile:
 
Re: ایک محبِ وطن گورنر کی تقرری

​صدیقی صاحب کے اچھا انسان ہونے میں تو کوئی دوسری رائے نہیں لیکن ان کی خراب صحت کے پیش نظر یہ فیصلہ بہت ہی غلط ہے ، حکومت نے اگر پیش کش کی بھی تھی تو جسٹس صاحب کو معذرت کر لینی چاہیئے تھی ، ،۔۔۔۔ پروٹوکول میں ایک عدد ڈاکٹر ،2 عدد نرسیں اور ایک ایمبولینس بھی ہر دم ساتھ ہونے چاہیئں ، کسی وقت بھی ضرورت پیش آسکتی ہے۔
 
Advertisement
Re: ایک محبِ وطن گورنر کی تقرری

Butt bros. want to give message to the whole judiciary,you see we look after you even in this age if you help us.
 
Re: ایک محبِ وطن گورنر کی تقرری

میاں ساب احسان ا بدلہ ضرور چکاتے ہیں ! چاہے اگلے بندے کی ایک ٹانگ قبر میں اور دوسری کیلے کے چھلکے پر ہو
14963235703991753101.jpg

 
Re: ایک محبِ وطن گورنر کی تقرری

Un Logo ko to sharam atee nahi jinho nay is Shaks ko yeh ohda dia lakin Umer k is hisay main aisay logo ko Ohda laitay huay sharam anee chaye......Mamnon Hussain,Mujeeb Rehman Shami, Ata ul Haq Qasmi, etc etc..Ghalib nay inhee Logo k liye sher Kaha......sharam tumko Magar nahi atee..
 
Advertisement
Re: ایک محبِ وطن گورنر کی تقرری

جیسےالیکشن میں کرپشن کے لئے ایک بزرگ اور ناکارہ شخصیت کو الیکشن کمیشن کا سربراہ مقرر کر کے کرپشن کے مقاصد حاصل کئے گئے اسی طتح ان بزرگ اور ناکارہ شخصیت سے بھی اپنے من پسند کام نواز شریف نے کروانے ہیں
 
Re: ایک محبِ وطن گورنر کی تقرری

وسعت اللہ خان نے جس زمانے کاذکر کیاہے اس وقت چیف جسٹس بننے کے لیے سینیارٹی نہیں بلکہ وزیر اعظم کی آشیرباد ہونی جاہیے تھے۔ جسٹس سجاد علی شاہ بے نظیر کے حکم پر چیف جسٹس بنائے گئے۔حالانکہ اس وقت وہ سینئر جج نہیں تھے۔ چیف جسٹس سجاد علی شاہ نے چیف جسٹسز کمیٹی میں یہ قرارداد پاس کروائی کہ آئیندہ صرف سینئرموسٹ جج ہی سسپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کا چیف بنے گا۔ نواز شریف نے اسی قرارداد کا فائدہ اُٹھایا۔لیکن اس قرار داد کے بعد آج تک کوئی بھی حکومت چیف جسٹس کی تقرری میں اپنے اختیارات استعمال نہ کع سکتی
 
Re: ایک محبِ وطن گورنر کی تقرری

If there is no political maturity in the people of Pakistan than these corrupt mafia will keep on spinning the wheel of their fortune.....
Every nation has people power which can veto the power of corrupt
bureaucracy anytime they want. Recent example is that of Turkey. Turkey's president was on the right path as he was/is sincere to Turkey and it's people, while Turk Army was playing the role of a villain. So the world saw result of that coup which was going to take place against the will of people of Turkey...

It does not matter where the people of a country stand on the scale of education, technological advancement, law and order situation etc. All it needs is experience of these people with the previous governments. If any government made promises while begging for votes then people of that country should be able to at least check to see if all promises are being fulfilled or not. If yes then that government is successful and people will vote for them next time as well. If not then don't need to even listen to the same government during the next election process. The reason being if people will listen to the same failed government once more time, then they will be deceived again with new promises. So this cycle will never be broken. At that point maturity of any nation counts. As I said education is not the prerequisite for maturity but past experience does play an important role.

People of Pakistan don't know their power. They are stronger than Nawaz Sharif and for that matter even Raheel Sharif..... all they need is the right direction and the will to save their country. In today's world social media is playing an important part in getting people educated and mature enough to make decisions themselves for their future.
 
Advertisement
Re: ایک محبِ وطن گورنر کی تقرری

If there is no political maturity in the people of Pakistan than these corrupt mafia will keep on spinning the wheel of their fortune.....
Every nation has people power which can veto the power of corrupt
bureaucracy anytime they want. Recent example is that of Turkey. Turkey's president was on the right path as he was/is sincere to Turkey and it's people, while Turk Army was playing the role of a villain. So the world saw result of that coup which was going to take place against the will of people of Turkey...

It does not matter where the people of a country stand on the scale of education, technological advancement, law and order situation etc. All it needs is experience of these people with the previous governments. If any government made promises while begging for votes then people of that country should be able to at least check to see if all promises are being fulfilled or not. If yes then that government is successful and people will vote for them next time as well. If not then don't need to even listen to the same government during the next election process. The reason being if people will listen to the same failed government once more time, then they will be deceived again with new promises. So this cycle will never be broken. At that point maturity of any nation counts. As I said education is not the prerequisite for maturity but past experience does play an important role.

People of Pakistan don't know their power. They are stronger than Nawaz Sharif and for that matter even Raheel Sharif..... all they need is the right direction and the will to save their country. In today's world social media is playing an important part in getting people educated and mature enough to make decisions themselves for their future.

The problem is that people of Pakistan are not united. They have no power. Pakistanis are the most divided people based on ethnicity, sect, and social stature.
 
[FONT=&quot]
نواز شریف جیسا مکار انسان میں نے نہیں دیکھا یہ اپنی عزت شہرت کی خاطر لوگوں کو مروا سکتا ہے جھوٹے مقدمات بنوا دیتا ہے
​
​
[/FONT]


 
Question is, when musharraf took over why did Saeeduzzaman sahab not took oath under PCO like arslan kaa abbu and resigned instead?

agar nokri itni pyari hai tou arslan kay abbu kion nahi bann gaey?

zara sochiye!